Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

آخری کوشش

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • آخری کوشش


    آخری کوشش
    درندے کے قدموں کی آہٹ اور بھی قریب ہو گئ تھی۔ اس نے سوچا اگر اس کے دوڑنے کی رفتار یہی رہی تو جلد ہی درندے کے پنجوں میں ہو گا۔ اس نے دوڑنے کی رفتار اور تیز کر دی۔ پھر اس نے سوچا کیا وہ اور اس جیسے کمزور طاقتور کے آگے دوڑنے کے لیے پیدا ہوءے ہیں؟ جب اور جہاں کمزور کی رفتار کم پڑ جاتی ہے طاقتور دبوچ لیتا ہے۔ اس کے بعد زندگی کا ہر لمحہ طاقتور کے رحم و کرم پر ہوتا ہے۔ چند لمحوں کے ذہنی سکون کے بعد طاقتور چیر پھاڑ کر اپنی مرضی کے حصے کھا پی کر جان بناتا ہے۔ لمحہ بھر کے لیے بھی وہ یہ سوچنے کی ذحمت گوارا نہیں کرتا کہ کمزور کے دودھ پیتے بچوں کا کیا ہو گا۔ اس کے جانے کے بعد اس سے کم طاقتور بقیہ پر بڑی بے دردی سے ٹوٹ پڑتے ہیں اور وہ بوٹی بوٹی نوچ لیتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہڈیوں پر بھی رحم کھایا نہیں جاتا۔ کھایا بھی کیوں جاءے ہڈیاں فاسفورس کی کانیں ہیں۔ بٹنوں کے لیے ان کی ضرورت رہتی ہے۔

    اس کے بھاگنے کی رفتار میں مزید اضافہ ہو چکا تھا۔ سوچ خوف اور بچ نکلنے کی خواہش نے اس کے جسم میں ہونے والی ٹوٹ پھوٹ کا احساس تک نہ ہونے دیا۔ وہ ہر حالت میں دشمن کی گرفت سے باہر نکل جانا جاہتا تھا لیکن دشمن بھی اسے بخش دینے کے موڈ میں نہ تھا کیونکہ اس کی رفتار میں بھی ہر اضافہ ہو گیا تھا۔
    موت کا گھیرا تنگ ہو گیا تھا۔ اس کے سامنے کھلا میدان داءیں دریا باءیں گہری کھائ اور پیچھے خونخوار درندہ تھا۔ رستے کے انتخاب کے حوالہ سے یہ بڑی سخت گھڑی تھی۔ پھر وہ باءیں مڑ گیا۔ اس نے جسم کی ساری طاقت جمع کرکے کھائ تک پہنچنے کی کوشش کی۔ درندہ فقط ایک قدم کے فاصلے پر رہ گیا تھا۔ اس سے پہلے درندے کا پنجہ اس کی گردن پر پڑتا اس نے کھائ میں چھلانگ لگا دی۔ درندے کے اپنے قدم اس کی گرفت میں نہ رہے۔ کوشش کے باوجود رک نہ سکا اور وہ بھی گہری کھائ کی نذر ہو گیا۔
    کمزور کے جسم کی ہڈیاں ٹوٹ گئ تھیں اور دم اکھڑ رہا تھا۔ اس نے سراٹھا کر دیکھا کچھ ہی دور درندہ پڑا کراہ رہا تھا۔ اس کی ٹانگیں ٹوٹ گئ تھیں۔ بھوک درد کے زنداں میں مقید ہو گئ تھی۔ کمزور کے چہرے پر آخری مسکراہٹ صبح کازب کے ستارے کی طرح ابھری۔ اس کی آخری کوشش رنگ لا چکی تھی۔ اسے اپنی موت کا رائ بھر دکھ نہ تھا۔ اس نے خود یہ رستہ منتخب کیا تھا۔ اب یہ درندہ کبھی کسی کمزور کا وحشیانہ تعاقب نہ کر سکے گا اور اس کی ٹانگوں سے ہمیشہ اف اف اف کے بزدل نعرے بلند ہوتے رہیں گے۔
     

  • #2
    Re: آخری کوشش

    SAZ
    aap ki tovajo maire liay bai'haad khushi ki baat hai
    Allah aap ko khush aur salamat rakhe

    Comment


    • #3
      Re: آخری کوشش

      bhot umdah janab

      khud khush dhamaka yad agya hai





      Comment


      • #4
        Re: آخری کوشش




        Bohat Khoob
        :(

        Comment


        • #5
          Re: آخری کوشش

          بہترین طرز تحریر ہے اس پر موضوع خاصا حساس ہونے کے باوجود پیچیدہ نہیں سہل طرز تحریر مجھے ہمیشہ بھاتا ہے شکریہ مقصود حسنی
          ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
          سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

          Comment


          • #6
            Re: آخری کوشش

            Allah Karim aap sab ko barkat ata farma'ay

            Comment


            • #7
              Re: آخری کوشش

              Assalaam-O-alaikum Dr. Hasni sahab,

              bohat hi khoobsurat tehreer likhi hay aap nay..... albatta iss tehreer ko paRh kar kuch sawaalaat zehan main ubrhay hain umeed hay aap inn per kuch roshni daalain gain:

              1. Kamzoor nay mout ka raasta kiyoon ikhtiyaar kia?
              2. Kia srif aik daranday kay marnay say sab kamzouroon per zulm hona band ho jaayay ga?
              3. Soch itni mehdood kiyon?

              aap kay jawab ka intizar rahay ga, aap ki likhi hoyee tehrer say humain bohat kuch samajhnay ka mouqa mila uss kay liye tah-e-dil say shukriya.

              Khush rahyeh
              FI amaan ALLAH
              sigpic

              Comment


              • #8
                Re: آخری کوشش

                shukarriya janab

                1. Kamzoor nay mout ka raasta kiyoon ikhtiyaar kia?
                is ke siwa koee chara-e-kar hi baqi na tha. basurat-e-digar darinda ossay kha pi jata.
                2. Kia srif aik daranday kay marnay say sab kamzouroon per zulm hona band ho jaayay ga?
                kamzoor apne tabqay ki namaeindgi kar raha hai. marna jab teh ho ja'ay to marnay wale ka bhi khuch na'khuch noqsan hona chahiay.
                3. Soch itni mehdood kiyon?
                sawal wazahat talab hai
                kya kamzoor ko taqat ka loqma bante rehna chahiay?
                darinda jab tak zinda rehta hai pata nahain kitnay kamzoroon ko loqma banata hai. ab woh loqma to na bana sakay ga. eak ne qurbani de kar bohat so'oon ko bacha liya

                Comment


                • #9
                  Re: آخری کوشش

                  Assalamo Allaikum Hasni sahib

                  Aap ki tehreer bohat jazb-e-nazar rahi aur bohat sarey soch key dar khuley... kaash hamarey mulk mein basney waley zindah javed insaano ko bhi yeh ehsaas ho jaey keh jo darindey inkey haq ko loot rahey hain, unka bhi nuqsaan hona chahiyey...
                  tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
                  tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

                  Comment


                  • #10
                    Re: آخری کوشش

                    بڑی بڑی مہربانی جناب
                    الله آپ کو شاد و شاداب رکھے

                    Comment

                    Working...
                    X