Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(4)سات سے نو ہزار سال پرانی انسانی تہذیب

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (4)سات سے نو ہزار سال پرانی انسانی تہذیب

    (4)
    سات سے نو ہزار سال پرانی انسانی تہذیب
    یہ بڑا ذرخیز علاقہ تھا۔ ساتھ میں دریا بہتا تھا۔ ابتدا میں لوگ چھوٹی چھوٹی آبادیوں میں دور نزدیک اقامت رکھتے تھے۔ آج بھی یہی صورت ہے تاہم آبادیاں چھوٹی نہیں ہیں۔ پہلے پان سات گھروں پر مشتمل آبادیاں رہی ہوں گی لیکن آج گھروں کی تعداد سیکڑوں تک چلی گئ ہے۔ تھوڑے تھوڑے فاصلے پر گاؤں اور بستیاں آباد ہیں۔ ان کا جیون بڑا سادہ تھا۔ بعد ازاں باہمی لین دین پر ان کے جھگڑوں کا آغاز ہو گیا ہو گا۔ طاقتور کمزور آبادی کو برباد کر دیتے۔ ایک عرصہ بعد یہ برباد علاقے اسی ٹیلے کو صاف کرکے دوبارہ سے آباد ہو جاتے۔ دریا مختلف اوقات میں قیامت توڑتا رہتا۔ بیرونی قسمت آزما بھی قسمت آزمائ کرتے رہتے تھے۔ چور راہزن ناصرف مال و دولت غلے وغیرہ پر ہاتھ
    صاف کرتے بلکہ توڑ پھوڑ سے بھی کام لیتے رہتے تھے۔
    قریب کی مضبوط ولاءتیں
    توسیع پسندی اور وساءل پر قبضہ کرنے کے لیے
    طاقت آزمائ کرتی رہتی تھیں۔ اس عمل میں معاملہ قبضے تک محدود نہیں رہتا تھا بلکہ تباہی بربادی اور مسماری تک بڑھ جاتا۔

    یہ کہنا کہ کچھ سو سال پہلے دریاءے بیاس نے اس علاقے کو کھنڈر میں بدل دیا درست نظریہ نہیں۔ دریا بار بار تباہی لاتا اس کے باوجود یہ علاقہ پھر سے آباد ہو جاتا۔ چونکہ پانی کے قریب آبادیوں کا رواج یا مجبوری تھی لہذا دوبارہ سے علاقہ آباد ہو جاتا۔ آج بھی یہ صورت موجود ہے بہت سے علقے موجود ہیں جہاں ہر سال سیلاب آتے ہیں۔ سیلاب کی ستم ظریفی کے باوجود یہ علاقے کبھی بے آباد نہیں ہوءے۔
    حملہ آوروں کی تباہی وبربادی کے باوجود دوبارہ سے آبادکاری کا سلسلہ شروع ہو جاتا۔ عموم کو اہل جاہ سے نقصان ہوتا رہا۔ وہ خود بھی عموم کی کھال اتارتے رہتے تھے بیرونی ولاءتوں سے ان کی ذاتی اور سیاسی دشمنی کا خمیازہ عموم کو بھگتنا پڑتا۔ اسی طرح ان کی ذاتی اور آپسی دشمنی بھی لوگوں کا جینا حرام کرتی رہتی تھی۔ ان کی ذاتی اور آپسی دشمنی میں لوگوں کی املاک اور گھر بار تباہی سے دوچار ہوتے رہتے تھے۔ یہ سلسلہ آج بھی ملکی اور بین الاقوامی سطع پر موجود ہے۔

    باہر سے بھی لوگ یہاں آتے جاتے رہے ہوں گے۔ ان آنے جانے والوں کی مختلف صورتیں رہی ہوں گی۔ اپنی ذرخیزی اور ترقی کے حوالہ سے دور نزدیک کی ولاءتوں میں معروف رہا ہو گا۔ معمولی علاقہ ہوتا تو اکبر اپنے نورتن تان سین کوجاگیرروہے وال میں نہ عطا کرتا۔ تان سین معمولی گویا ہوتا تو پیر اخوند سعید اس کا گانا سننے نہ جاتے اور خوش ہو کر ایک اشرفی انعام میں نہ دیتے۔ اسی طرح پیر صاحب موصوف کوئ معمولی شخصیت ہوتے تو تان سین واپسی ان کی خدمت میں دو اشرفیاں بطور نذر بصد احترام پیش نہ کرتا۔

    اکبر نے اپنے بیٹے سلیم کو دو علاقے عطا کیے ان میں سے ایک شیخ پور کے نام سے آج بھی اس ایریا میں موجود ہے۔ جس کا نام شیخوپور تھا شیخ پور بعد میں ہوا۔ یہ کوئ بزرگ تھے ان کا گاؤں میں مزار موجود نہیں۔ ہو سکتا ہے حالات کا شکار ہو گیا ہو یا سرحد کے اس پار چلا گیا ہو۔

    کسی ایک شخص کے باہر سے آنے کا مطلب یہ ٹھہرتا ہے کہ وہ اپنی ولایت کی تہذیب ثقافت زبان معاشرت معاشی ضابطے نظریات وغیرہ لے کر آتا ہے۔ طالع آزما اپنا مقدر آزماتے رہے ہیں۔ اس طرح بہت سی عسکری رویات باواسطہ درآمد ہوئ ہیں۔ ایک عہد میں دو الگ والاءتیں تھیں پھر لاہور قصور کا علاقہ ٹھہرا ۔ اس کے بعد قصور لاہور کا علاقہ قرار پایا۔ قیام پاکستان کے بعد بھی یہ لاہور کی تحصیل تھا۔ لاہور ڈویژن جبکہ قصور ترقی کرکے ضلع ہوا اور لاہور ڈویژن میں شامل ہے۔

    لاہور بعد کے ادوار میں پنجاب کا مرکز اور اہم ترین خطے کی حیثیت اختیار کر گیا اور ہر حوالہ سے ترقی کرتا گیا حالانکہ قصور اس سے کہیں بڑھ کر برصغیر کی ولایت تھی۔ یہ اہل جاہ کی آنکھ پر نہ رہ سکا نتیجہ کار بہترین اور تاریخی خطہ ہونے کے باوجود پس ماندگی کی دلدل میں چلا گیا۔ آج یہ مساءل اور پریشانیوں کا بدترین مجموعہ ہے۔

    شیر شاہ سوری کے بعد تک ٹیلے کی ہاءٹ اس کی بنائ ہوئ سڑک سے اوپر اسی فٹ کے قریب بنتی ہے۔ شیر شاہ سوری نے زمین پر نہیں ٹیلے کو کاٹ کر سڑک تعمیر کی۔ یہی صورت وکیل خان کے مقبرے کے ساتھ ٹھہرتی ہے۔ اس طرح سڑک کے نیچے اسی فٹ سے زیادہ ٹیلا ہو گا۔ گویا یہ ایک سو ساٹھ سے دو سو فٹ کا یا اس سے زیادہ کا ٹھہرتا ہے۔

    میں یہاں کمال چستی والے ٹیلے ٹبوں کی بات کر رہا ہوں۔ انگریز عہد میں اس علاقے کا اصل اجاڑہ ہوا۔ ان کے حوالہ سے قتل و غارت اور لوٹ مار تو الگ بات ہے اس نے ٹیلے کاٹ کر جیل خانہ تعمیر کیا‘ ریلوے لاءین بنائ‘ پولیس لاءین بنائ گئ۔ دفاتر تعمیر ہوءے۔ ان ٹیلوں کی آغوش سے دستیاب ہونے والے نوواردت کا کیا ہوا کوئ نہیں جانتا۔ انگریز لے گیا ہوگا۔ اس کے گماشتوں کے گھروں کی زینت ٹھہرے ہوں گے۔ ابھی قریب کی تباہی میں ٹیلے بلڈوز ہوے ہیں اور مٹی سڑک پر پڑی۔ اس طرح سڑک کافی اونچی ہو گئ ہے اور ٹیلوں سے ملنے والے نوادرات کا اتا پتا معلوم نہیں۔

    حاجی گگن کا مزار آبادی سے بتتس فٹ کی بلندی پر ہے اور آبادی موجودہ زمین سے سترہ سے سنتیس فٹ ہے۔ حاجی گگن پٹھان ہیں اور ان کا دور سلاطین کا ہے۔ پیر بولنا کا مزار ٹیلے پر ہے۔ بقول احسان الله کیرءر ٹیکر گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور پیر بولنا کے قریب ٹیلا جو تعمیر شدہ مزار سے بلند تھا اسے ڈھا کر زمین کاشت کے قابل بنائ گئ ہے ۔ مزار آج بھی اوپر ہے۔ اس ٹیلے کے قدموں سے نیچے تیس سے پنتس فٹ پر زیر حوالہ زمین پر فصل بوئ گئ ہے۔ مزے کی بات یہ کہ یہ زیر کاشت زمین بھی ٹیلے پر ہے۔ اس طرح یہ کوئ بہتر فٹ بلندی بنتی ہے۔
    پیر بولنا کے متعلق کچھ معلومات وہاں درج ہیں
    نام حضرت عطا الله خان خویشگی تاریخ پیدایش 480 عیسوی وفات 550 عیسوی(4
    آپ کا روضہ مبارک شہنشاہ شہاب الدین غوری نے تعمیر کروایا۔ حضرت خواجہ خواجگان معین الدین چشتی تبلیغ اسلام کے لیے آءے تو اس مزار پر حاضری دی۔ حضرت بابا فرید‘ حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء‘ حضرت خواجہ علاؤالدین کلیر‘ حضرت علی احمد صابر حضرت امیر خسرو‘ حضرت خواجہ نصیر الدین‘ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز نے اس مزار پر حاضری دی۔
    ان معلومات سے یہ واضع نہیں ہوتا کہ آپ کب‘ کہاں سے اور کس مقصد سے یہاں تشریف لاءے ۔ بڑے بڑے اہل تصوف کی تشریف آوری سے یہ ضرور واضح ہوتا ہے کہ آپ عظیم صوفی رہے ہوں گے۔ خویشگی سے واضح ہوتا ہے کہ افغانی ہوں گے۔ فتح خیبر کے موقع پر ان کے بڑے اسلام لاءے ہوں گے۔ یہ بھی طے ہوتا ہے کہ آپ کا تعلق عہد سلاطین سے ہے۔ آپ کا مزار ٹیلے پر ہے۔ صاف ظاہر ہے اس ٹیلے پر آبادی رہی ہو گی جنہیں وہ اسلام سے متعلق تعلیم دیتے رہے ہوں گے۔ آپ کے عمدہ کردار کی وجہ سے یہاں کے لوگ عزت دیتے ہوں گے۔ تب ہی تو سب کچھ مٹ گیا ہے لیکن ان کے دربار کو نقصان نہیں پنچایا گیا۔ یہ کوئ ضروری نہیں کہ یہ مسلمانوں کی آبادی رہی ہو۔ ان پیروں فقیروں اور اہل سلوک کو دیگر مذاہب کے لوگ بھی عزت دیتے آءے ہیں۔

    پیر بولنا سے داءیں کچھ ہی فاصلے پر
    پنج پیر کا مزار ہے۔ یہ مزار بھی ٹیلے پر ہے۔ یہ ٹیلا بھی تقریبا اتنی ہی بلندی پر ہے بلکہ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ یہ ٹیلا وہی ٹیلا ہے اور یہاں بھی صرف مزار ہی باقی ہے۔ اس کے تھوڑے فاصلے پر ریلوے لاءین تھی۔ قرب و جوار میں آبادی موجود نہیں۔ صاحب مزار کا بسیرا یقینا آبادی میں رہا ہو گا۔ آبادی نابود ہو گئ لیکن مزار باقی ہے۔ مزار پر چھت نہیں۔ طرز تعمیر اور اس کا چونا گارا وغیرہ عہد سلاطین سے تعلق رکھتا ہے۔ صاحب مزار کا احترام رہا ہو گا تب ہی تو کسی بادشاہ نے اس دربار کی تعمیر کروائ ہو گی۔
    مزار سے کچھ فاصلے پر ایک مختصر سا قبرستان ہے۔ یہ قبرستان ایک چوکھنڈی میں ہے۔ اس چوکھنڈی کے اندر پھر چار دیواری ہے۔ یہ چوکھنڈی بھی پرانی ہےاس چوکھنڈی کے اندر صاحب جاہ کو دفن کیا گیا ہو گا۔ سامنے دیوار کے ساتھ بڑے اہتمام والی قبر اس کی ہو گی۔ یہ قبر جھاڑیوں اور ایک درخت کے نیچے آگئ ہے۔ اندر کی چار دیواری میں اور بھی قبریں ہیں۔ یہ قبریں بعد کی ہیں‘ جو کچی ہیں۔ اندر کی چاردیواری کے باہر بھی قبریں بن گءیں۔ ان میں سے ایک قبر ١٩٢٣ کی ہے۔ یہ قبر کسی پیر صاب کی ہے۔ یقینی طور پر یہ پنج پیر صاحب کے مجاور کی رہی ہو گی۔ موجودہ مجاور جو کافی عمر رسیدہ ہے‘ کے کسی بڑے کی قبر نہیں۔

    پنج پیر کے نام کی یہ پہلی قبر نہیں ہے۔ اس نام کی قبریں بہت سے علاقوں میں ملتی ہیں۔ اس ٹیلے کے آخری گاؤں سہجرہ میں بھی پنج پیر نام کی قبریں موجود ہیں۔ چار دیواری جو کافی پرانی ہے کے اندر پانچ قبریں ہیں۔ دروازے پر پنج پیر کی تختی آویزاں ہے۔ پنج پیر علامتی عرفی یا پھر معروفی نام ہے۔

    بنو امیہ کے دور سے سادات ڈسٹرب ہیں۔ زمین ان پر تنگ کر دی گئ اس لیے انہیں وہاں سے مہاجرت اختیار کرنا پڑی۔ برصغیر مہاجر اور ستاءے ہوءے لوگوں کو بخوشی پناہ دیتا آیا ہے۔ منصورہ‘ کراچی میں فاطمی حکومت بھی رہی ہے۔ محمد بن قاسم ان ساادات کے تعاقب میں برصغیر آیا تھا۔ بعد میں اور بہت سی کہانیاں گھڑ لی گءیں۔ سادات کے حوالہ سے پنج پیر یا پنج تن فارسی مرکب ہوتے ہوءے تفہمی حوالہ سے مقامی بن گیا۔

    برصغیر کے کچھ حصوں میں ایسے ہندو بھی رہے ہیں جو خود کو پنج پیر کا پیرو کار بتاتے ہیں۔ ہر بھگت خود ان پنج پیروں کا انتخاب کرتا ہے۔ بہر طور اس کی صورتیں یہ رہی ہیں۔
    حضور اکرم‘ حضرت علی‘ حضرت فاطمہ‘ حضرت حسن اور حضرت حسین
    پانچ پانڈو

    درگاہ دیوی‘ گرو‘ خواجہ سلطان‘ ' گگا پیر‘ اس عہد کا معروف پیر (٥)
    شیخ سامیلشاہ دولت‘ شخ فتح علی خاں اورشاہ مراد
    معین الدین چشتی‘ نظام الدین اولیاء‘ نصیر الدین ابو الخیر‘ خواجہ خضر‘ سید جلال الدین
    خواجہ خضر‘ سید جالال الدین‘ زکریا ملتانی‘ لال شہباز قلندر‘ خواجہ فرید
    سکھوں میں
    خواجہ خضر‘ درگاہ دیوی‘ وشنو‘سخی سرور‘گرو گوبند سنگھ
    گگا پیر‘ بالک ناتھ‘ ٹھاکر‘سخی سرور‘ شیو


    پنج پیر کی قبر پندرہ فٹ یعنی پانچ گز لمبی ہے۔ لمبی قبریں بنانے کا رواج عہد سلاطین میں نظر نہیں آتا۔ عہد سلاطین کی بہت ساری قبریں دیکھنے کا اتفاق ہوا ہے۔ انٹرنیٹ پر سلاطین کی قبریں موجود ہیں‘ روٹین کی قبریں دیکھنے کو ملتی ہیں۔ لمبی قبریں بنانے کے حوالہ سے زبانی کلامی مختلف روایات ملتی ہیں۔ مثلا

    سردار یا کی بڑے آدمی کی قبر لمبی بنائ جاتی تھی۔ 1.
    .
    یہاں سردار اپنے وزیروں کے ساتھ بیٹھ کر کچری لگاتا تھا .2
    ہنگامی حالات میں مال و دولت دفن کر دیا جا تھا .3
    ۔ مرنے والے کے قد کے مطابق قبر بنائ جاتی تھی۔ 4
    بعض اوقات اگلے زمانے کی کھیت کی وٹ کو قبر سمجھ لیا گی .5

    میں ان میں سے کسی پواءنٹ پر گفتگو نہیں کروں گا۔
    زیر حوالہ قبر کی عمارت عہد سلاطین کی ہے ہاں البتہ قبر کی تعمیری تجدید کی گئ۔ بتاتے ہیں قبر کی حالت خستہ ہو گئ تھی۔ عمارت کی حالت بھی بہتر قرار نہیں دی جا سکتی تاہم قابل رحم نہیں۔ عمارت بتاتی ہے کہ عمارت کسی مسلمان سلطان نے تعمیر کروائ ہو گی۔ عمارت کا ڈازاءن اسلامی تعمیرات سے تعلق رکھتا ہے۔ صاحب قبر کا احترام رہا ہو گا تب ہی تو عمارت تعمیر کی گئ ہو گی۔ اگر نام معروف ہوتا تو عرفی نام نہ دیا گیا ہوتا۔ سات آٹھ سو سال تاریخ میں کچھ زیادہ نہیں ہوتے۔ پیر بولنا کا اصل نام آج بھی لوگوں کو معلوم ہے۔ یہ قبر قبل مسیع سے تعلق رکھتی ہے۔ حضرت عیسی ابن مریم تک آتے قد نارمل ہو گیا تھا۔ بلکہ دو ہزار پانچ سو سال تک آدمی کا قد غیر معمولی نہیں رہا تھا۔

    حضرت موسی کا قد تیس فٹ یا تیس گز یا تیس ہاتھ بتایا جاتا ہے۔
    عوج بن عنق بن آدم کا قد ناقابل یقین حد تک بتایا جاتا ہے۔ یہ بات تین ہزار سال پہلے کی ہے۔ ان کے عہد میں انسان کا عمومی قد اتنا ہی کہا جاتا ہے۔ ان سے پہلے کے لوگ اس بھی زیادہ قد والے تھے۔
    مقامی انبیاء کے علاوہ دیگر ولاءتوں سے انبیاء نے تبیغ کی غرض سے یہاں تشریف لانے کی زحمت گوارا فرمائ۔
    حضرت آدم کے بیٹے حضرت قنبط حضرت صفدان حضرت شیث وغیرہ یہاں تشریف لاءے۔حضرت قنبیط حضرت موسی حجازی حضرت طانوخ حضرت آمنون وغیرہ کی قبریں یہاں موجود ہیں۔ براس میں حضرت ہند بن حام بن عبدالغفار المعروف نوح کی قبر موجود ہے۔ یہ سب قبریں لمبی ہیں اور آج بھی ان کا احترام باقی ہے۔ لوگ زیارت کے لیے وہاں جاتے ہیں۔ ان حقاءق کے پیش نظر کہا جا سکتا ہے کہ زیر گفتگو قبر حضرت موسی کے عہد سے تھوڑا بعد کی ہے اور نسل در نسل احترام چلا آ رہا ہے۔ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ یہ قبر کسی نبی کی ہے۔ اس ذیل میں کوئ صاحب کشف ہی کلام کر سکتا ہے تاہم یہ ضرور کہا جا سکتا ہے یہ رشد و ہدایت سے متعلق شخص ہیں اور ان کا زمانہ ستاءس یا اٹھاءس سو سال پہلے کا رہا ہو گا۔ قاری کے ذہن میں یہ بات رہنی چاہیے کہ یہ قبر ٹیلے کی بالائ سطع پر ہے۔ ٹیلا ایک سو ساٹھ سے دو سو فٹ نیچے جاتا ہے۔
    روہے وال جہاں تان سین کی جاگیر تھی بلند و بالا ٹیلے پر ہے۔ اس آبادی کا بغور مطالعہ کیا جاءے تو یہاں عجاءبات کا کھلا پنڈر نظر آتا ہے۔ یہاں کم از کم چھ آبادیاں تھیں۔ علاقے کے آغاز سے تھوڑے فاصلے پر قبرستان آتا ہے۔ اس قبرستان میں بابا عبدالکریم جو پیر سید غلام نبی شاہ کی اولاد سے تھے کی قبر ہے۔ اس کے علاوہ اور بھی پرانی قبریں ہیں۔ کچھ قبریں معدوم ہو چکی ہیں فقط نشان باقی ہیں۔ قبرستان کے اندر اور قبر کے قریب بہت مختصر دیوار بھی ہے بقیہ دیوار ختم چکی ہے۔ بابا عبدالکریم کا مقبرہ ہے اور اس پر مجاور بھی موجود ہے۔ موجود صورت میں یہ قبرستان مغلیہ عہد سے پیچھے نہیں جاتا۔ اس ذیل میں کوئ ایسی چیز دستیاب نہیں ہوتی۔ اس قبرستان کے پیچھے داءیں اور باءیں آبادی کے نشان موجود ہیں۔ یہ قبرستان بھی ٹیلے پر ہے تاہم بظاہر ٹیلا موجود نہیں پکی سڑک اور قبرستان برابر سطع پر آ گیا ہے۔

    اس قبرستان سے آگے پرانا قبرستان ہے۔ یہاں شاہ عالم شیر کا مقبرہ ہے۔ مجھے یہ نام عرفی لگتا ہے۔ ان صاحب کا تعلق مغلیہ دور سے لگتا ہے۔ یہ حجرے میں ہے۔ یہاں اور بھی قبریں موجود ہیں۔ یہاں چار دیواری رہی ہو گی۔ اس چوکھنڈی کے اندر مقبرے کے علاوہ تین چیزیں اور بھی قابل توجہ ہیں۔ اس کے اندر ایک کنواں ہے۔ اب اس میں صرف بارش کا پانی ہے۔ اسے پر کرنے کے باوجود اس کی گہرائ ساٹھ فٹ ہے۔ یہ کنواں یہاں کی پوری آبادی کے استعمال میں رہا ہو گا۔ اس کنویں کا تعلق عہد سلاطین سے لگتا ہے۔ یہاں یقینا کسی دور میں بڑی رونق رہی ہو گی۔ یہ کنواں مغلیہ عہد میں بھی استعمال میں رہا ہو گا۔ اس چار دیواری سے باہر‘ جنوب میں قریب ہی ایک عمارت ہے۔ تجدید کے باوجود قدیم نشانات ابھی موجود ہیں۔ اب یہ جناز گاہ وغیرہ کے طور پر استعمال ہوتی ہے۔ یہ عمارت مغلیہ عہد سے سے تعلق رکھتی ہے۔ عمارت کا محراب اب بھی قدیم ہے‘ سے واضح ہوتا ہے کہ یہ مغلیہ عہد سے متعلق ہے۔ اس کے داءیں اور پیچھے رہایشی ٹیلے ہیں۔ یہاں یقینا آبادیاں رہی ہوں گی۔

    شاہ عالم شیر کے مقبرے کی چوکھنڈی کے اندر ایک قدیم حجرہ اور ایک برآمدہ ہے۔ برآمدے کو تجدید دی گئ ہے۔ اس کے سامنے والے حصے پر مہ عالم درج ہے۔ قریبا چار کلو میٹر پر گاؤں مہالم آباد ہے۔ قصور میں دو مہالم آباد ہیں۔ مہ عالم حقیقی نام نہیں‘ استعاراتی نام ہے۔ شاہ عالم کا مہ عالم سے کوئ ناکوئ تعلق ضرور ہے۔ مہ عالم صاحب کی نسل موجود ہے لیکن وہ تفصیلات سے آگاہ نہیں۔ یہ دونوں‘ شاہ عالم اور مہ عالم شیر یقینا مغلیہ عہد سے متعلق رہے ہوں گے۔

    شاہ عالم شیر کی چوکھنڈی سے باہر مشرق میں ایک چوبترے پر چار دیواری میں قبر ہے۔ اس قبر پر چھت نہیں۔ یہ دربار شاہ عالم شیر سے پعد کا ہے۔ اس قبرستان میں نئ پرانی اور زیادہ پرانی قبریں ہیں۔ تین قبریں بناوٹ کے حوالہ سے دیگر قبروں سے بالکل الگ تر ہیں۔ چوروں نے سنے سناءے پر یقین کرتے ہوءے ایک قبر کھودی ہے۔ اندر سے مال ملا یا نہیں‘ کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اس حوالہ سے چور ہی بہتر بتا سکتے ہیں۔ اس کھولی ہولی ہوئ قبر کے اندر کوئ راز ضرور دفن ہے۔ دوسری قبر کو بھی کھولا گیا ہے لیکن سوراخ پر دوبارہ سے اینٹیں رکھ دی گئ ہیں۔ موباءل یا ٹارچ کی روشی سے اندر جھانکا گیا ہو گا۔ کچھ نہیں نظر آیا ہو گا تب ہی تو مزید تررد نہں کیا گیا۔

    کھولی جانے والی قبر کم کمرہ زیادہ ہے۔ یہ ساڑھے چھ فٹ لمبا ساڑھے چار فٹ چوڑا اور پانچ فٹ سات انچ گہرا ہے۔ دونوں طرف دیا رکھنے کے لیے آلے سے بنے ہوءے ہیں۔ پہلے میں اسے سرنگ سمجھا تھا کیونکہ یہ اینٹ نئ لگتی ہے۔چھت پر عجیب گول سا آلہ بنایا گیا ہے بعد میں دیکھا تو معلوم ہوا داڑے ملے ہوءے ہیں۔ اندر آنے جانے کا رستہ موجود نہیں۔ اس کے قریب ہی زمین بوس چھوٹی سی چار دیواری ہے ۔ یوں لگتا ہے یہاں کوئ بیٹھتا ہو گا۔ قبر یقینا زمین سے اونچی ہو گی۔ اب زمین اور قبر کا نچلا حصہ برابر ہو گیا ہے۔ یہ تینوں قبریں اپنے عہد میں بڑی ہی خوبصورت اور شاہکار رہی ہوں گی۔ بالائ سطع پر قبر بر چونا استعمال کیا گیا جبکہ اندر چونے کے ساتھ گارے کا بھی استعمال کیا گیا۔ اس قبر کا سلاطیں کے عہد سے رشتہ معلوم ہوتا ہے۔

    یہ قبر اور دوسری دو قبریں اپنے دامن میں ضرور کوئ بہت بڑا راز لیے ہوءے ہیں۔ میں نے اس کا کھوج لگانے کی سعی کی ہے لیکن بوڑھا لٹھ بردار مجاور آڑے آگیا۔ اس قبر کے شرقنا معقول آبادی رہی ہو گی۔ یہاں دو نو گزا قبریں بھی موجود تھیں چوروں نے انھیں بھی اڈھیڑ ڈالا ۔ اب وہاں صرف پر کیے ہوءے کھڈے باقی رہ گیے ہیں اس لیے ان کے بارے کچھ بھی عرض کرنے سے قاصر ہوں۔

    حالیہ آبادی کچھ سال پہلے روہے وال کے ٹیلے پر موجود پرانے مکانوں میں آباد تھی۔ چند ایک کے سوا باقی آبادی ٹیلے سے نیچے آ گئ ہے۔ یہ بھی پہلے ٹیلا تھا اب اونچا ہو گیا ہے۔ ٹیلے کی انچائ اب بھی تینتس فٹ سے انچاس فٹ ہے۔ تمام مکانوں میں ایک مکان خصوصی توجہ کا حامل ہے۔ دیواریں کسی قلعہ کی سی دیواریں ہیں۔ تنگ گلی اصل گلی سے اونچی ہو گئ ہے اور گلی موجودہ عہد کی اینٹوں سے سے تعمیر کی گئ ہے۔ دیوار کی چوڑائ اٹھارہ فٹ ہے۔ شرقی حصہ مسمار ہو گیا ہے۔ اس سے آگے ٹیلا بھی ختم ہو گیا ہے۔ میرے خیال میں یہ اس ولایت کے مکھیا کا گھر رہا ہو گا۔ مکھیا کی رہایش گاہ اوروں سے الگ تر رہے ہے۔ ٹیلے پر آبادی بالکل ختم نہیں ہوئ۔ اترائ چڑھائ سے لگتا ہے ایبٹ آباد آگءے ہوں۔ مکان مسمار کرکے ایک مسجد ٹیلے پر بنا دی گئ ہے۔ موجودہ ٹیلا بھی عجاءبات کا مجموعہ ہے اور بہت سے راز رکھتا ہے۔

    روہے وال سے کچھ آگے گاؤں شیخ پور بھی میرے مشاہدے میں آیا۔ پرانے اثار موجود ہیں لیکن بہت کم۔ یہ اصل میں شیخوپور تھا۔ شیخو اکبر کے بیٹے کا حضرت سلیم چشتی کے حوالہ سے فیملی نام تھا ا ور یہ علاقہ شیخو کو بطور جاگیر عطا ہوا ہو گا۔ بعد کے دنوں میں کوئ صاحب کرامت بزرگ یہاں تشریف لاءے ہوں گے اور شیخ ان کا عرفی نام رہا ہو گا اس لیے ان کے عرفی نام شیخ کے حوالہ سے شیخ پور ٹھہر گیا ہو گا۔ یہاں بابا گلزار شاہ کا مقبرہ ہے۔ یہ بزرگ نو مسلم تھے۔ ان کے متعلق بہت سی کہانیاں مشہور ہیں۔ کہا جاتا ہے باپ سے لڑ کر یہاں آ کر آباد ہو گیے۔ ہو سکتا ہے نسلا ہندو بنیا ہوں۔ انہیں شیخ بھی کہا ہو گا۔ یہ صاحب 1947 میں فوت ہوءے۔ لوگ آج بھی وہاں جاتے ہیں اور یہاں گیارویں کا باقاءدگی سے ختم ہوتا ہے۔

    کمال چشتی سے سہجرہ

    تک بڑے عجیب وغریب مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ۔سہجرہ ہے تو دیہات لیکن اسے گاؤں کہنا بڑا عجیب لگتا ہے۔ یہاں زندگی کی ہر چیز دستیاب ہے حالانکہ یہ قصور سے بہت دور واقع ہے۔ اس کے آگے انڈیا ہے۔ اس گاؤں کی تقریبا دو تہائ آبادی ٹیلے پر آباد ہے۔ یہ بھی ایبٹ آباد کی طرح اترائ چڑھای پر استوار ہے۔ یہ گاؤں روہے وال سے کہیں بڑا ہے۔ تاحد نظر ٹیلہ ہے۔ مکان نءے بھی ہیں اور پرانے بھی۔ کچھ مکان نءے ہیں لیکن ان میں پرانی اینٹیں بھی استعمال میں لائ گئ ہیں۔ روہے وال کے مکانات میں زیادہ تر پرانی اینٹیں استعمال میں لائ گئ ہیں۔ بالائ سطع کے مکان پرانے ہیں۔ چھت بدل دی گئ ہے اور دیواروں پر مٹی کے گارے سے لیپ کر دیا گیا ہے لیکن اندر وہی پرانی دیواریں ہیں۔

    لوگوں کا کہنا ہے گھر کے اندر گلی بناتے یا کسی قسم کی کھدائ کرتے انسانی ہڈیاں ملتی ہیں۔ پرانے برتنوںں کے ٹکڑے وغیرہ ملتے رہتے ہیں۔ ٹیلے سے نیچے بھی اس طرح کی چیزیں ملتی رہتی ہیں۔ ہڈیں ہاتھ لگاتے ہی مٹی ہو جاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے بعض درختوں کے ٹکڑے پتھر کی طرح سخت ہو گءے ہیں بلکہ پتھر کا ٹکڑا معلوم ہوتے۔ نچلی سطع پر یہ صورت ہو تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن بالائ سطع پر اس قسم کی صورت ہو تو اس کے سوا کچھ سمجھ میں نہیں آتا کہ ٹیلہ مزید تیرہ سے باءیس فٹ اونچا تھا جو کھار یا زمین کی سطع برابر کرنے کے لیے تین سے زیادہ بار مسماری کا شکار ہوا ہے۔ ایک عام آدمی کا پرانے برتنوں کے ثکڑوں یا ہڈیوں وغیرہ سے کیا دلچسپی ہو سکتی ہے۔ زمین میں حل چلاتے یا سہاگہ کرتے بھی اکثر ہڈیاں وغیرہ ملتی رہتی ہیں۔ قیمتی اشیاء وغیرہ کوئ کیوں بتاءے گا۔ زیورات بھی ملتے ہوں گے۔

    اوپر ٹیلے پر ایک مکمل چار دیواری کے اندر پانچ قبریں ہیں اور باہر پنج پیر کی تختی آویزاں ہے۔ یہ پانچ قبریں کن کی ہیں کوئ نہیں جانتا۔ اس چار دیواری کے باہر ایک مغلیہ عہد کی قبر ہے۔ اس چار دیواری کی دوسری طرف ایک کھائ ہے۔ کھائ کے دونوں طرف نءے پرانے درخت ہیں۔ بہت پرانے درختوں کی جڑیں نظر آتی ہیں۔ یہ جڑیں پتھر کی طرح سخت ہو گئ ہیں۔ کھائ سے تھوڑا فاصلے پر ایک چوکھنڈی ہے۔ اس میں دو قبریں سادات سے متعلق بہن اور بھائ کی ہیں جنہوں نے تاحیات شادی نہیں کی اور عمر عبادت الہی میں گزار دی۔ ایک قبر کے متعلق کہا جاتا ہے کہ راتوں رات چل کر آئ ہے یعنی رات کو نہیں تھی لیکن صبح کو تھی۔ قریب ہی ایک قبر کا نشان باقی رہ گیا ہے قبر ختم ہو گئ ہے۔ یہ
    مرحومہ ١٣ فٹ لمبی ہے۔ بہت ہی پرانا قبرستان یہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ قبریں ختم ہو گئ ہیں۔ قبروں کی اینٹیں وغیرہ بکھری پڑی ہیں۔ ان چیزوں کا رشتہ ابتدائ مغلیہ عہد سے بلاتامل جوڑا جا سکتا ہے۔ کچھ چیزیں عہد سلاطین سے بھی تعلق رکھتی ہیں۔ میں نے ان کی تصاویر لی ہیں انہیں دیکھ کر آپ ان کے زمانے کا بخوبی اندازہ کر سکیں گے۔

    ٹیلے کی بالائ سطع پر قبرستان کی قبریں مسمار کرکے ایک ڈیرہ سا بنایا گیا ہے۔ یہ ڈیرہ دو کنال زمین سے کم نہیں ہو گا۔ اس کے چاروں طرف لوہے کی تار سے باڑ بنا دی گئ ہے۔ اندر آلو کے بیج کی بوریاں وغیرہ رکھی ہوئ ہیں۔ سامنے بابے حاکم شاہ کا مقبرہ ہے۔ مقبرے سے باہر ایک نو فٹ لمبی قبر ہے۔ بابے حاکم شاہ کے مقبرے کا مجاور بھلا آدمی ہے۔ جب میں بتایا کہ میں سید زادہ ہوں تو بڑے ہی احترام سے پیش آیا۔ اس نے مجھ ناچیز کو ایک چادر اور ایک سو رویہ نذر کیا۔ میرے ساتھ میں میرا منہ بولا بیٹا فاروق اور میرے گھر والے کچھ کھانے کو بیٹھ گءے۔ میں نے دو روٹیاں صادق حسین مجاور مقبرہ ہذا کو بھواءیں۔ اس نے دو بسکٹ کے پیکٹ رکھ کر چنگیر واپس بھجوائ۔ اس سے مجھے خوشی ہوئ کہ صادق حسین حفظ مراتب سے خوب آگاہ ہے۔ میری دعا ہے الله اس پر آسانیوں کے دروازے کھولے۔اس طرح میں نے کمال چستی کے شرقی ٹیلے کا کئ نشتوں میں سفر تمام کیا۔ قاری کو باور رہنا چاہیے کہ میں نے ٹیلے کی بالائ سطع کے احوال بیان کیے ہیں۔

    کمال چشتی کا غربی ٹیلا مسمار کر دیا گیا ہے۔ سٹرک کے ساتھ مختلف اشیاء کے متعلق دوکانیں بن گئ ہیں۔ یہ زمین سرکاری ہے یا ان دوکانوں والوں کو جسٹرڈ ہو گئ ہیں‘ مجھے کچھ معلوم نہیں۔ سڑک سے کافی پیچھے جا کر ٹیلے موجود ہیں۔ ان ٹیلوں پر اور ان ٹیلوں سے نیچے آبادی موجود ہے۔ ٹیلوں کی بلندی سترہ سے چھتیس فٹ رہ گءی ہے۔ ان ٹیلوں کو ڈھانے کا عمل ابھی تک جاری ہے۔ یہ مٹی مختلف علاقوں کو بھرتی کے لیے سپلائ ہوتی ہے۔ اس مسلسل عمل کی وجہ سے کمال چشتی کے غربی ٹیلے ختم ہو رہے ہیں۔ اگلے پانچ دس سالوں میں سب کچھ ختم ہو جاءے گا۔ کوئ بھی نہیں جان سکے گا کہ یہاں کبھی ٹیلے بھی تھے۔ معاملہ سنا ہے کے حصار میں چلا جاءے گا۔ مجھے ان ٹیلوں میں سے مٹی کے برتنوں کے ٹوٹے ٹکڑے‘ ہڈیاں‘ پرانے درختوں کی لکڑی کے ٹکڑے وغیرہ ملے ہیں۔ درختوں کی لکڑی کے ٹکڑے لوہے کی ماند ہو چکے ہیں۔

    غربی ٹیلوں میں رستے بنے ہوءے ہیں۔ ایک رستہ کوٹ حلیم خان کو جاتا ہے۔ ریلوے لاءین والا رستہ اسلام پورہ سے ہوتا ہوا بابا فرید صاحب کی چلہ گاہ کی طرف جاتا ہے۔ چلہ گاہ والے علاقہ کو مائ جوائ کہا جاتا ہے۔ کوٹ حلیم خان کا بیرونی علاقہ جٹو کے قبرستان تک جاتا ہے۔ یہی صورت اسلام پورہ اور کوٹ مراد خان کی ہے۔ پچھلے پچاس سال میں صورت حال ہی بدل گئ ہے۔ یہ سب میری آنکھوں کا دیکھا ہوا ہے۔ مائ جوائ والا علاقہ بلند ہو گیا ہے۔ تمام پرانی قبریں صاف ہو گئ ہیں۔ یہاں علاقہ بڑی بلندی پر تھا اور عہد سلاطین کی قبریں عام دیکھنے کو ملتی تھیں۔ کامل شاہ والا قبرستان بھی باقی نہیں رہا۔ خوشی کی بات یہ ہے کہ بابا صاحب کی چلہ گاہ محفوظ ہے۔ چاردیواری میں پرانا ون کا درخت بھی محفوظ ہے۔ اسلام پورہ جہاں میرا بچپن کھیتا کودتا رہا ہے کچھ کا کچھ ہو گیا ہے۔ میں خود کو یہاں اجنبی محسوس کر رہا تھا۔ دو بار تو مجھے رستہ پوچھنا پڑا۔

    جٹو والا قبرستان آج سے کوئ پچاس پچپن سال پہلے سطع زمین سے اڑتیس سے باسٹھ فٹ پر تھا۔ نیچے روہی نالہ بہتا تھا۔ پرانی اور پرانی ترین قبریں یہاں موجود تھیں۔ اب سب سطع زمین کے برابر آ گیا ہے۔ مکانات بن گءے ہیں نالے والی جگہ پر سڑک نما گلی بن گئ ہے۔ قبرستان میں کھیل کا میدان بن گیا ہے۔ قبرستان دو حصوں میں بٹ گیا ہے درمیان میں بڑی ہی فراخ سڑک بن گئ ہے۔ قبرستان میں بھی جگہ جگہ کچی سڑکیں بن گئ ہیں۔ کوٹ حلیم خان اور کوٹ مراد خان کے حوالہ سے اس قبرستان کا تعلق کمال چشتی کے ٹیلے سے بنتا ہے۔ جٹو والا قبرستان بہت ہی پرانا ہے۔ اس کے اطراف میں آبادیاں رہی ہوں گی۔ بذات خود یہاں آبادی رہی ہو گی۔

    خواجہ صاحب والا قبرستان بڑا پرانا بتایا جاتا ہے لیکن میرے خیال میں یہ جٹو والے قبرستان سے زیادہ پرانا نہیں۔ رضیہ سلطان کی قبر کے حوالہ سے اس کا تعلق عہد سلاطین سے بنتا ہے۔ پیر اخوند سعید اسحاق ترک اور حافظ سعد الله قادری العروف ڈیھے شاہ کے حوالہ سے شیر شاہ سوری اور اکبری عہد سے رشتہ بنتا ہے۔ رضیہ سلطان کی قبر کا طرز تعمیر مغلیہ عہد سے متعلق نہیں۔اس نمونہ کی ایک اور قبر بھی یہاں موجود ہے۔ اسی نمونہ کی تین قبریں روہے وال کے قبرستان میں ملتی ہیں۔ یہاں نو گزا قبریں بھی تھیں جنہیں مسمار کرکے خواجہ صاحب کی چار دیواری میں شامل کر دیا گیا ہے۔ چالیس سال پہلے وہ صحیح اور بہتر حالت میں تھیں۔ اگر آج وہ موجود ہوتیں تو زمانے کے تعین میں آسانی رہتی۔

  • #2
    Re: (4)سات سے نو ہزار سال پرانی انسانی تہذیب

    Kya hi khoob ho keh is tehreer key saath aik map bhi attach ho jaey ...
    tumharey bas mein agar ho to bhool jao mujhey
    tumhein bhulaney mein shayid mujhey zamana lagey

    Comment

    Working...
    X