Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اک مفتا سوال

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اک مفتا سوال

    اک مفتا سوال ہزاروں لاکھوں کی حیثیت اپنی جگہ دس روپیے کی حیثیت اپنی جگہ رسک میں ایک روپیے کا ضیاع بھری تجوری کا زوال ہے جیت گیے تو چڑھی قسمت ہار گیے تو! تجوری کا یہ سوال ہے جیتنے والا سکون کی نیند لوٹے گا ہار عمر بھر کا ملال ہے کچھ دے کر پایا تو کیا پایا اس جہاں میں کہاں ملتا ایسا دلال ہے سوچ کے دائرہ وسعت لیتے گئے کہ پھر کان میں گونجی یہ آواز میاں صاحب دس روپیے کا سوال ہے پھر ہوش آیا یہاں تو فقط لینا ہے دینے کا کب ذکر ہے میاں صاحب کی باچھیں کھل گیئں خوش ہو کر بولے پوچھ لو‘ ہو سکتا ہے بتا ہی دوں یہ بعید از قیاس نہیں فقیر کا سوچ حیرت کی نذر ہوا کچھ بھی نہ سمجھ سکا یہ تو خود اک مفتا سوال تھا بڑبڑاتا ہوا واں سے چل دیا میاں صاحب دکھ کے سمندر میں غرق ہوئے کم بخت دس کا چونا لگا گیا
Working...
X