Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟









    میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

  • #2
    Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

    بہت عمدہ تحریر لکھی ہے
    نپے تلے الفاظ اور چہار جانب موجود صورتحال کا احاطہ کرتی ہوئی
    جب تک یہاں ہر فرد خود کو اسلام کا ٹھیکے دار سمجھتا رہے گا ہم لوگ اسی طرح رہیں گے
    یہاں ہر فرد کو فکر دوسرے کی ہے کہ فلاں فرد ایمان کو میرے نظرئے کے مطابق سمجھے گا تو وہ جنت میں جائے گا
    جس وقت ہم اس سوچ سے باہر نکل کر فرد اور خدا کے بیچ میں ٹانگ اڑاتے رہیں گے ہم اسی طرح لڑتے رہیں گے شرمندہ ہوتے رہیں گے۔
    کہنے کو تو اور بھی بہت کچھ دل کر رہا ہے لیکن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

      جب تک ہم لوگ ایک دوسرےکی ٹانگ کھینچنا نہیں چھوڑیں گے تب تک ہم متحد ہوکر دوسروں کی اعتراضات کا نہ جواب دے سکتے ہیں اور نہ ہی کسی میدان میں اُن کا مقابلہ کر سکتے ہیں
      اگر ہم سب صرف یہ سوچ لیں کہ دوسرا فرد خدا کو ایک مانتا ہے،رسول کو آخری رسول مانتا ہے قرآن کو آخری کتاب مانتا ہے اب وہ جیسا بھی عمل کر رہا ہے وہ خدا اور بندے کا واسطہ ہے ہم صرف ان تین باتوں کی بنا پر اُس سے محبت کریں اُس سے یکجہتی کا اظہار کریں تو ہم لوگوں سے ٹکرانے والے ہزار بار سوچیں لیکن اُنہیں پتہ ہے کہ یہ آپس میں لڑنے والے ہمارا کیا مقابلہ کریں گے۔اور ہمارے انہی اختلافات کو طعنہ بناتے ہوئے کہتے ہیں کہ کس ایک خدا کے ماننے والے ہو کہ کسی ایک بات پر متفق ہی نہیں ہوتے؟؟؟؟
      :star1:

      Comment


      • #4
        Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟



        بہت عمدہ کرسٹل جی بہت خوب لکھا ہے آپ نے

        ایک کاٹ دار ، تلخ اور سچائی کا مکمل عنصر لیے ہوئے یہ تحریر اپنی مثال آپ ہے

        خون جلتا ہے

        دل پگھلتاہے

        تب ایسے الفاظ ترتیب پاتے ہیں*

        کس کو ذمہ دار سمجھتی ہیں* آپ قوم کو اس مقام تک پہنچانے میں*





        Comment


        • #5
          Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

          بانیاز بھائی یہ کئی صدیوں کا قصہ ہے دوچار برس کی بات نہیں

          یہ صرف قوم نہیں اُمت تنزلی کا شکار ہے۔
          :star1:

          Comment


          • #6
            Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

            shukriya S.A.Z and Baniaz .... S.A.Z apki baton sy mein mutfiq hn.... lekin hal dhondy bina ghuzara nai....

            agar ap is duniya ko isk bahar nikal k dekhein like ap apni ankh sy puri duniya dekh ry ho tu ap dekho gy k har taraf andaroni, beroni, choti bari larayian bad amni aise phali hoye hy k lagta hy ab jung hoye k tab.... aman aise tu nai aye ga duniya mein... tu kaise aye ga yeh sawal sab k sochny k liye aham hy qk ispy hamki naslon ki bunyad hy kia ham unko khoon sy bhara hoya khof mein mubtila future dyny ko unsy apna pyar or bhalae keh sakty hein.... aik sy bhar k aik weapon ki majoodgi mein kia hashar hoye ga sab ka... kash koi sochy k aman ki buniyad kis py hy....
            میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

            Comment


            • #7
              Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

              اچھی تحریر ہے الفاظ کا چنائو اچھا ہے



              لیکن۔۔


              یہ اپ ہی نہیں بہت سے لوگ یہی لکھ رہے ایک طویل مضمون میں مختلف سماجی
              برائیاں اور اپنے زوال کو کوس کر آخر میں بات یہاں ختم کرتے کہ تمام مسائل کا حل
              قران و سنت کی پیروی ہی میں ہے اللہ اللہ خیر صلہ۔۔

              سوچنے کی زحمت کون کرے؟ کہ لاکھوں مسلمان ایسے بھی جو صدق دل سے
              قران و سنت کی پیروی کرتے بڑے خشوع و خصوع سے ننماز پڑھتے
              زکوۃ ادا کرتے حج اور دوسرے فرائض سرانجام دیتے لیکن اس کے باوجود گزشتہ چار پانچ سو
              سال سے مسلمان ذلت کے گڑھے میں کیوں گرتے جا رہے

              اخر مغرب مذہب سے دور ہو کر ’’ترقیات ‘‘ کیوں کر رہا اور ہم مذہب سے
              دور ہو کر ترقیات کیوں نہیں کر رہے الٹے مذید ڈاون ہو رہے


              تو جناب ہمارے خیال کے مطابق اہلہ مغرب کی ترقیات اور ہماری مادی ذہنی
              روحانی انحطاط کا تعلق مذہب کی پیروی یا عدم پیروی سے نہیں ہے بلکہ دونوں
              کے بنیادی اسباب اقتصادی اور سیاسی ہیں
              اہل مغرب نے مطلق العنان ملوکیت، کلیسائیت، اور نوابی یعنی فیوڈل ازم
              کے تینوں ستون گرا دئے اور سائنسی علوم کو فروغ دے کر
              صنعتی انقلاب برپا کر دیا کیوں کہ ان تاریخی فریضوں کو ادا کئے بغیر
              ترقیات کرنا ممکن ہی نہیں

              اس کے برعکس ہم پر فیوڈل ازم کا غلبہ بدستور قائم رہا ملکویت اور ملائیت بھی
              اس کے شانہ بشانہ رہی اور لطف کی بات سامراجی قوتیں
              بھی ان عناصر کی حوصلہ افزائی کر رہی ہیًں اور یہی وہ ذہنیت ہے جو ہم کو عقلیت سے
              خرد افروزی سے جمہوریت پسندی سے مساوات سے اور انسان دوستی سے
              فرد کی اآزادی سے سائنس سے اور دوسرے جدید علم سے بہرہ مند
              ہونے سے منع کرتی ہے حالاں کے مادی ذہنی اور اخلاقی
              ترقی کے لیے لازم ہے کہ ہم ایک ایسے ماشعرتی نظام کے
              حق میں جہد و جہد کریں جو مساوات اور عدل و انصاف
              پر مبنی ہو جس میں ہر شخص کو اپنی تخیلیقی صلاحیتوں
              کا اجاگر کرنے اور نکھارنے کے پورے مواقع نصیب ہوں
              اور تحصیل ذات اور تزئین ذات کی پوری
              اآزادی ہو۔۔





              خوش رہیں




              :(

              Comment


              • #8
                Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                Originally posted by Dr Faustus View Post
                مادی ذہنی اور اخلاقی
                ترقی کے لیے لازم ہے کہ ہم ایک ایسے ماشعرتی نظام کے
                حق میں جہد و جہد کریں جو مساوات اور عدل و انصاف
                پر مبنی ہو جس میں ہر شخص کو اپنی تخیلیقی صلاحیتوں
                کا اجاگر کرنے اور نکھارنے کے پورے مواقع نصیب ہوں
                اور تحصیل ذات اور تزئین ذات کی پوری
                اآزادی ہو۔۔




                قرآن کے توسط سے ہمیں*جو نظام ملتا ہے وہ ایسا ہی معاشرہ ترتیب دیتا ہے

                بلکہ میں تو کہوں گا کہ اس سے بھی اعلیٰ







                Comment


                • #9
                  Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                  Originally posted by Baniaz Khan View Post

                  قرآن کے توسط سے ہمیں*جو نظام ملتا ہے وہ ایسا ہی معاشرہ ترتیب دیتا ہے

                  بلکہ میں تو کہوں گا کہ اس سے بھی اعلیٰ




                  تو جناب اس نیک کام کی ابتدا اپ خود کریں اور قران کی ڈالی ہوئی داغ بیل
                  پر مسلمانوں کے لیے ایک نیا نظام ایک نئی سائنس ایک نیا فلسفہ ایجاد کریں
                  بلکہ اسی پوسٹ میں واضح کریں کوئی نظام ۔۔۔

                  ااسلامی دنیا کا اخری عظیم مفکر قاضی ابن رشد ہسپانیہ کی خاک سے اٹھا تھا
                  اس نے ہزاروں سال پہلے یہ کہا دیا تھا کہ انبیا کی تعلیمات کی ضرورت
                  انہی کاموں میں پڑتی جن کا تعلق اخرت کی زندگی سے ہے اور جہاں
                  تک موجودہ زندگی اس میں انسان انبیا کی تعلیمات کا محتاج نہیں اور اس سلسے
                  میں انہوں نے دلیل یہ دی کہ کافر اقوام ہم سے کئی زیادہ بڑھ کر ترقی
                  کر رہی۔


                  یہ ایک عمدہ اور وزن دار دلیل ہے اس کو رد کرنا اسان نہیں
                  لیکن ہمارا مرغا ایک ہی ٹانگ پہ کھڑا معاصراقوام
                  مریخ پہ اترنے کی تیاری میں اور ہم اسی زعم میں
                  کے ہم اس سے بہتر معاشرہ قائم کر سکتے ہیں
                  تو جناب اس نیک کام کو دوسروں پہ مت چھوڑیں
                  اور اج مجھے بھی بتا دیں ذرا اپنے اس بہتر معاشرے
                  کا۔۔


                  خوش رہیں


                  تابانی
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                    Originally posted by Dr Faustus View Post


                    تو جناب اس نیک کام کی ابتدا اپ خود کریں اور قران کی ڈالی ہوئی داغ بیل
                    پر مسلمانوں کے لیے ایک نیا نظام ایک نئی سائنس ایک نیا فلسفہ ایجاد کریں
                    بلکہ اسی پوسٹ میں واضح کریں کوئی نظام ۔۔۔

                    ااسلامی دنیا کا اخری عظیم مفکر قاضی ابن رشد ہسپانیہ کی خاک سے اٹھا تھا
                    اس نے ہزاروں سال پہلے یہ کہا دیا تھا کہ انبیا کی تعلیمات کی ضرورت
                    انہی کاموں میں پڑتی جن کا تعلق اخرت کی زندگی سے ہے اور جہاں
                    تک موجودہ زندگی اس میں انسان انبیا کی تعلیمات کا محتاج نہیں اور اس سلسے
                    میں انہوں نے دلیل یہ دی کہ کافر اقوام ہم سے کئی زیادہ بڑھ کر ترقی
                    کر رہی۔


                    یہ ایک عمدہ اور وزن دار دلیل ہے اس کو رد کرنا اسان نہیں
                    لیکن ہمارا مرغا ایک ہی ٹانگ پہ کھڑا معاصراقوام
                    مریخ پہ اترنے کی تیاری میں اور ہم اسی زعم میں
                    کے ہم اس سے بہتر معاشرہ قائم کر سکتے ہیں
                    تو جناب اس نیک کام کو دوسروں پہ مت چھوڑیں
                    اور اج مجھے بھی بتا دیں ذرا اپنے اس بہتر معاشرے
                    کا۔۔


                    خوش رہیں


                    تابانی

                    تابانی صاحب
                    نظام پیش کرنا تو صرف اتنا ہے کہ میں پورا قرآن پاک پیش کردوں
                    اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ نہیں آئین کی طرح اس کی جزئیات ، کلیات ، ایک ایک چیز پر قانون تو یہ میرے لیے ممکن نہیں اور آپ سمجھنا چاہیں تو سمجھ سکتے ہیں*کہ یہ یہاں کیوں ممکن نہیں

                    اگر اسلامی دنیا کا یہ مفکر آخری ہے تو ایسا صرف آپ سمجھ سکتے ہو میں نہیں یا پھر وہ صرف اسی بات کی وجہ سے آخر عظیم مفکر بن گیا کہ آپ کی سوچ سے مناسبت رکھتے ہوئے بات کی لیکن پھر بھی اس کی بات سے میں* نہیں* سمجھتا کہ واضح انکار موجود ہے آخرت کا

                    حیرت کی بات ہے جس کافر اقوام کی دلیل پیش کی جارہی ہے انبیا کی تو وہ بھی منکر نہیں یہاں تک کہ آپ کا مطالعہ تو مجھ سے زیادہ وسیع ہے بت پرست بھی منکر نہیں

                    بہت معذرت کے ساتھ مری بات آپ کی سوچ و فکر کے خلاف تو ہے پر آپ اسے تھوڑا سے غلط سمجھے ہیں

                    مغربی اقوام کی ترقی کو ہی ذہن میں* رکھیں اور ان کا اخلاق انسانیت کی قدر اس حوالے سے ان کے قوانین یہ سب چیزیں وہی ہیں جو خدا بیان فرماتا ہے اگر اس کا موازنہ آپ اس اسلام سے کریں گے جو آج نام نہاد مسلمان خود پر لاگو کررہے ہیں تو کبھی قرآن کا پیغام سمجھ نہیں آسکتا

                    ہاں* اس حوالے سے کوئی الجھن درپیش ہے تو اس کے جواب کے لیے میں حاضر ہوں جہاں تک ممکن ہوا پوری کوشش کرونگا







                    Comment


                    • #11
                      Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                      محترم

                      یہ سب کہنے کی باتیں ہیں یاد رہے کہ مذہب پر علوم کی بنیاد رکھنے
                      کا تجربہ دنیائے اسلام میں پہلے بھی ہو چکا ور ناکام رہا
                      ہر عالم اور ہر فرقے کا مجتہد قرانی ایات کی تاویل اپنے
                      مخصوص عقیدے کے مطابق کرتا۔۔اور یہ توچودہ سو سال قطار بنانا
                      نہیں سیکھ سکھے اپ نظام بنانے کی باتیں کرتے ہیں۔۔
                      اور میں نے شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ
                      ہماری تنزلی کی وجہ مذہب کی پیروی اور عدم پیروی
                      نہیں بلکہ اس کے اسباب اقتصادی اور سیاسی ہیں
                      لیکن ہم اس کو ماننے اور سننے پہ تیار نہیں

                      اور جہاں تک ابن رشد کی بات ہے اپ ذرا ان کے افکار اور ان کی
                      شخصیت کا جائزہ لے لئجے گا پھر اس کے بعد
                      اس پہ بات ہو گی کسی اور پوسٹ میں


                      خوش رہیں



                      تابانی
                      :(

                      Comment


                      • #12
                        Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                        Originally posted by Dr Faustus View Post
                        محترم

                        یہ سب کہنے کی باتیں ہیں یاد رہے کہ مذہب پر علوم کی بنیاد رکھنے
                        کا تجربہ دنیائے اسلام میں پہلے بھی ہو چکا ور ناکام رہا
                        ہر عالم اور ہر فرقے کا مجتہد قرانی ایات کی تاویل اپنے
                        مخصوص عقیدے کے مطابق کرتا۔۔اور یہ توچودہ سو سال قطار بنانا
                        نہیں سیکھ سکھے اپ نظام بنانے کی باتیں کرتے ہیں۔۔
                        اور میں نے شروع میں ہی کہہ دیا تھا کہ
                        ہماری تنزلی کی وجہ مذہب کی پیروی اور عدم پیروی
                        نہیں بلکہ اس کے اسباب اقتصادی اور سیاسی ہیں
                        لیکن ہم اس کو ماننے اور سننے پہ تیار نہیں

                        اور جہاں تک ابن رشد کی بات ہے اپ ذرا ان کے افکار اور ان کی
                        شخصیت کا جائزہ لے لئجے گا پھر اس کے بعد
                        اس پہ بات ہو گی کسی اور پوسٹ میں


                        خوش رہیں



                        تابانی

                        سر جی
                        میں یہ کہوں گا کہ ہاں آپ ٹھیک کہہ رہے ہو
                        یہ کہنے کی ہی باتیں ہیں خدا نے بھی کہی ہیں
                        پر قابل عمل ہیں
                        اور جس نظام کی میں نے بات کی ہے
                        اسے ان چودہ سو سالوں میں آسمان نے ایک بار دیکھا ہے

                        میری بات میں وضاحت موجود تھی کہ آپ نام نہاد نام لیوا مسلمان اور ان کے قائم کردہ معاشرہ کی بنیاد پر نہیں
                        بلکہ میں نے خدا کے پیغام پر بات کی ہے
                        آپ پھر وہی فرقے اور عالم کی مثال دے رہے ہو

                        جناب ۔۔کسی بھی فرقے کے عالم کا ۔۔۔اور فرقے کا قرآن سے تعلق ہی کیا رہ سکتا ہے اس کام کو ایجاد کرنے کے بعد

                        ہماری حالت کی وجہ بہت زیادہ حد تک مذہب سے تعلق رکھتی ہے یہ جو آج ہماری حالت ہے اس کے پیچھے سیاسی و اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی وجہ مذہب ہے

                        ُُیاد رکھیں مذہب کبھی خدا کی طرف سے نہیں ہوتا یہ انسانوں کا تخلیق کردہ ہوتا ہے خدا کی طرف سے ہمیشہ دین پیش ہوا جو کہ ایک نظام کا نام ہے

                        آپ میری سوچ سے اچھی طرح واقف ہو پھر بھی میری باتوں کو تنگ نظری اور اسی مذہبی اور مسلکی سوچ کے تابع رکھ رہے ہو جو کہ ہر گز میرا منشا نہیں رہا اور نہ ہے

                        یہ مسلمانوں کے حوالے سے ہم ۔۔۔ہم کر کے آپ جو بات کرو گے یا کررہے ہو تنزلی کے حوالے سے میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں

                        پر ان کی اس حالت کا ذمہ دار قرآن کسی صورت نہیں ٹھہرایا جاسکتا

                        یہ آیتوں کی من چاہی تاویلیں کریں۔۔تراجم میں کوتاہیاں کریں ۔۔۔قرآن کو اپنے عقائد کے تابع کریں
                        اس سے قرآن کی تعلیمات یا اس کی سچائی پر کوئی فرق نہیں پڑتا یہ کرنے والے کا قصور گردانا جائے گا

                        اور اس بات تک آپ بلکل ٹھیک ہو کہ یہ خدا ، رسول ﷺ، قرآن کے نام لیوا آج خود اپنے ہاتھوں مسائل پیدا کرکے اختلاف پیدا کرکے ایک دوسرے کے دشمن ہوچکے ہیں
                        اور معاشری ترقی میں بہت پیچھے

                        میں نے اپنی پہلی پوسٹ میں کسی مسلمانوں کے حوالے سے بات نہیں کی کسی مسلک کی بات نہیں کی صرف قرآن کی بات کی تھی کہ وہ ایسا ہی معاشرہ ترتیب دیتا ہے اب اگر قرآن کے نام لیواوں میں آپ کو وہ چیز نظر نہیں آتی تو یہ تو تحقیق کرلو آیا ۔۔۔وہ واقعی قرآنی نظام ہے یا پھر مذہبی جو کہ ہمیشہ سے انسان خود ہی ایجاد کرتا چلا آیا ہے






                        Comment


                        • #13
                          Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟


                          ہماری حالت کی وجہ بہت زیادہ حد تک مذہب سے تعلق رکھتی ہے یہ جو آج ہماری حالت ہے اس کے پیچھے سیاسی و اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی وجہ مذہب ہے





                          عجیب بات نہیں ہے کہ مذہب سے لاپرواہی مشرق میں تو زوال کا سبب بنی
                          اور مغرب میں ترقی کا؟؟؟؟؟



                          خوش رہیں


                          تابانی


                          :(

                          Comment


                          • #14
                            Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                            Originally posted by Dr Faustus View Post

                            ہماری حالت کی وجہ بہت زیادہ حد تک مذہب سے تعلق رکھتی ہے یہ جو آج ہماری حالت ہے اس کے پیچھے سیاسی و اقتصادی وجوہات کے ساتھ ساتھ سب سے بڑی وجہ مذہب ہے





                            عجیب بات نہیں ہے کہ مذہب سے لاپرواہی مشرق میں تو زوال کا سبب بنی
                            اور مغرب میں ترقی کا؟؟؟؟؟



                            خوش رہیں


                            تابانی




                            دنیا عجیب و غریب باتوں اور واقعات سے بھری پڑی ہے

                            میری پوسٹ میں ایسی کوئی بات نہیں جس کی وجہ سے یہ سوال اٹھے اور اگر آپ کو ایسا لگا ہے تو میرے الفاظ کے چناو کا اور کم علمی کا قصور ہے کہ میں اپنی بات ٹھیک بیان نہیں کرسکا

                            میں نے مشرق میں حالت زار کا بڑا سبب مذہب کو کہا ہے تو وہ مذہب سے دوری نہیں بلکہ اپنے اپنے مذہب اور نظریات اور عقائد سے چمٹے رہنے اور انتہا پسندی کے حوالے سے کہا ہے

                            یاد رکھیں میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اپنی لاسٹ پوسٹ میں
                            مذہب انسانوں کا تخلیق کردہ ہوتا ہے خدا کا نہیں

                            خدا کی طرف سے ہمیشہ دین پیش کیا جاتا ہے جو کہ ایک نظام کا نام ہے
                            اس لیے جب میں مذہب کا لفظ استعمال کروں تو اس سے ہرگز مراد خدا کی طرف سے پیش کردہ احکامات نہیں

                            اب مغرب کی ترقی
                            مغرب اپنے مذہب سے دور ہے یا عیسائیت یا یہودیت سے دور ہے لیکن وہ مذہب کے لحاظ سے انتہا پسند نہیں ہیں ۔۔
                            لیکن ترقی پر اگر ہم غور کریں تو یہ سب کچھ انہوں نے بہت محنت بہت جانفشانی کے بعد حاصل کیا ہے

                            اس کے پیچھے جدید تعلیم ۔۔۔ملی شعور۔۔۔اور بار بار کے تجربات شامل ہیں

                            سائنس اپنے سینکڑوں سالوں کے تجربات کے بعد
                            جسے جانتی ہے قرآن وہاں سے آگے اپنے ماننے والوں کی تحقیق کا آغاز کرتا ہے

                            آپ کے سامنے تاریخ موجود ہے کتنے سالوں پہلے سائنس نے یہ چیز دریافت کی تھی کہ یہ سیارے ساکت نہیں زمین ساکت نہیں
                            اور پھر اس علم کے کتنے ہی سالوں بعد کہیں جاکر نظام شمسی ان کی حرکات و سکنات
                            جاکر بیان کیں

                            تاریخ کا اور مغرب کا ہی وہ واقعہ تو یاد ہوگا جس سائنسدان نے پہلی بار کہا تھا کہ زمین حرکت کرتی ہے اسے قتل کردیا گیا ہے اور اس نے مرنے سے پہلے کہا مجھے مارنے سے زمین حرکت کرنا نہیں چھوڑے گی

                            صرف مذہب کے خلاف تھا یہ جملہ ایک زمانے تک وہاں بھی انتہا پسندی کا یہ عالم تھا
                            آج نہیں ہے دنیا سلام کرتی ہے

                            یہ خدا کا قانون ہے سر جی
                            اور اس میں کوئی اپنا پرایا نہیں ہوتا

                            آگ میں ہاتھ خدا کو ماننے والا ڈالے یہ نہ ماننے ولا
                            آگ دونوں کو جلائے گی آگ کا یہ قانون کسی انسان کا بنایا ہوا نہیں

                            زہر کا کانقصان پہنچانا ہے خدا کو ماننے والا کھائے یہ نہ ماننے والا نقصان برابر ہے ہوگا یہ خدا کا بنایا ہو ا قانون ہے

                            شہد کھانے سے شفا ہوتی ہے آج سائنس بھی ثابت کرچکی ہے کوئی بھی کھائے مندر کا پجاری یا حرم کا ٹھیکدار
                            دونوں کو فائدہ ہی پہنچے گا

                            انسان کے پاس کلی اختیار موجود ہے جو چاہے کرے پر قانون علت و معلول پر اختیار نہیں
                            زہر کھا کرے شہد کے جیسے کے نتائج نہیں لا سکتا
                            شہد کو زہر نہیں بنا سکتا

                            امید ہے میرا یہ پوائنٹ سمجھ آیا ہوگا کہ ہماری اس حالت کی بڑی وجہ مذہب کیسے ہے
                            وہ مذہب سے دوری نہیں ہے







                            Comment


                            • #15
                              Re: کیا اسلام دنیا میں فساد کا موجب ہے؟

                              A+...............

                              Comment

                              Working...
                              X