Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نیت کا فرق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نیت کا فرق



    کسي گاؤں ميں ايک بڑا پيپل کا درخت تھا لوف اس سے بے شمار فائدے اٹھاتے تھے، درخت کي چھال سے دوائيں بناتے اور شہر جاکر بيچتے جس سے انہيں بہت نفع ملتا يہاں تک انہوں نے اس درخت کي پوجا پاٹ شروع کردي، اب يہ درخت شرک کا مرکز بن چکا تھا۔

    وقت يوں ہي تيز رفتاري سے گزرہا تھا کہ ايک نيک شخص اس گاؤں ميں آکر رہنے لگے، انہوں نے لوگوں کو اس درخت کي پوجا کرتے ديکھا تو آگ بگولہ ہوگئے۔

    شرک کا پرچار ديکھ کر ان کي آنکھوں ميں خون اتر آيا، غصے سے بے قابو ہوگئے، پھر غصے کي حالت ميں گھر گئے اور گھر سے کلہاڑي اٹھائي اور اس درخت کو کوٹنے کيلئے گھر سے روانہ ہوئے، ابھي وہ راستےہي ميں تھے کہ اچانک شيطان کے روپ ميں ظاہر ہوا اور کہا۔

    جناب کدھر جا رہے ہيں؟

    اس نيک شخص نے کہا کہ لوگ ايک درخت کو پوجنے لگے ہيں جو شرک ہے، اب اس درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں۔

    شيطان نہ کہا آپ واپس چلے جائيں اور اپنے کام سے کام رکھيں۔

    يہ سن کروہ بھڑک اٹھے اور کہا نہيں نہي ميں ہر گز ايسا نہيں ہونے دوں گا اور ميں اس درخت کو کاٹ کر ہي واپس جاؤں گا، اگرميں يہاں سے واپس چلا گيا تو اللہ تعالی کے سامنے کيا جواب دونگا، ميں تو اسے ضرور کاٹوں گا تاکہ شرک جڑ ہيسے ختم ہوجائے۔

    شيطان نے بہت تکرار کي مگر وہ نہ ماننے والے تھے نہ مانے، چناچہ دونوں مین لڑاي ہوگئي، کچھ دير بعد انہوں نے شيطان کو زير کرليا۔

    شيطان نے اب دوسري چال چلي، اس نے کہا اگر تم اس کام کو چھوڑ دو تو ميں اس کے بدلے تمہيں ہر روز چار تولے سونا دونگا، اگر يہ سودا منظور ہے تو بتاؤ؟

    شيطان کي يہ چال کر گر ھوئي، کچھ سوچ کر انہوں نے کہا يہ سونا روزانہ تم مجھ تک ضرور پہنچايا کرنا ورنہ ميں دتخت کاٹ دونگا۔

    شيطان نہ کہا ہاں خضرت آپ کو يہ سونا ہر روز صبح سويرے آپ کے بستر کے نيچے سے مل جائے گا۔

    کچھ روز تک يہ چار تولہ سونا اس نيک شخضکو ملتا رہا ليکن ايک روز سونا نہيں ملا انہيں بہت غصہ آيا، پھر کلہاڑي اٹھائي اور درخت کو کاٹنے کي غرض سے نکلے، راستے ميں شيطان پھر ملا اور پوچھا۔
    حضرت کہاں جارہے ہيں؟

    انہوں نے جواب ديا اس درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں کيونکہ تم نہ چار تولہ سونا دينا بند کرديا ہے۔

    شيطان نے درخت کاٹے سے منع کيا، ليکن وہ نہ مانے پھر دونوں کے درميان لڑائي ہوگئي اب کي بار شيطان کو فتح حاصل ہوئي، وہ بہت حيران ہوئے شيطان سے پوچھا پہلے تو ميں نے تمہيں ہرا ديا تھا اور اب کي بار تم نے مجھے کسيے ہراديا؟

    شيطان نے مسکراتے ہوئے کہا مياں پہلے تو جو درخت کاٹنے جارہے تھے اس وقت تمہارا مقصد صرف اور صرف اللہ کي خوشنودي تھا، اس وقت تمہاري نيت نيک اور صاف تھي،ليکن اب تمہاري نيت ميں فرق آگيا ہے اور مت ميرے بہکاوے ميں آگئے ہوں۔

    اس بار تم مجھ سے اس لئے ماتھ کھاگئے کہ اب تمہارا ارادہ درخت کاٹنا نہیں بلکہ چار تولہ سونا حاصل کرنا ہے، اب تم واپس چلے جاؤ ورنہ تمہاري گردن تن سے جدا کردوں گا۔

    يہ سن کر نہايت شرمندگي کي حالت ميں انہيں واپس لوٹنا پڑا۔

    دوستو۔۔۔۔ آپ کي نيت صيح ہوگي تو آپ ہر کام ميں کامياب ہوں گے اگر نيت بري ہے تو پھر وہ ہي ہوگا جو اس شخص کے ساتھ ہوا۔

    دوستو۔۔۔۔۔۔ نيت ہي عمل کي روح ہے جس قدر نيت اللہ تعالي کيلئے خالص ہوگي اسي قدر اللہ تعالي کي مدد اور انعامات زيادہ ہونگے۔

    ہميں بھي چاہئيے جو بھي کام کریں خالص اللہ تعالي کو راضي کرنے کے جذبے سے کريں


    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: نیت کا فرق

    Buhat achi or sabaq amooz tehreer hai :rose

    Keep sharing
    Love your Forum, Build Your Forum (PEGHAM)


    Comment


    • #3
      Re: نیت کا فرق

      wow Jamil bhaee kya bat hai

      very nice sharing

      isi tarha likhty rha kijiye





      Comment


      • #4
        Re: نیت کا فرق

        weldone


        Khush rehay



        kepler
        :(

        Comment


        • #5
          Re: نیت کا فرق

          v nice........

          Comment

          Working...
          X