مال اور اولاد دنیاوی زندگی کی زینت ہیں. اس طرح ہمارے رب سبحانه و تعالى نے فرمایا اور وہ سب جانتا ہے. پس جسے یہ دونوں نعمتیں عطا کی جایئں یا ان میں سے کوئی ایک تو اسے الله کی طرف سے بُہت خیرعطا کیا گیا اور ان نعمتوں کو زوال سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ بندہ اپنے رب کا شکرگزار رہے. مال سے اولاد اور پھر ان دونوں سے مل کر باقیات صالحات کے لئے راستہ ہموار ہوتا ہے، جیسے انفاق فی سبیل الله اور تربیت صالحه سے الله کے احکام کی نسل دار نسل حفاظت.
اور الله تعالى نے میری گود میں ایک ایسا پھول ڈالا ہے جس کی خوشبو سے میں اپنے سرد دنوں میں گرمی محسوس کرتی ہوں ...اور اس کے نرم ہاتھوں سے میری روح کو سکون ملتا ہے...اور میرے تھکے ہوۓ دل میں آنے والی زندگی کے لئے نئی امید پیدا کرتے ہیں..حمزہ ...وہ نام ہے جس سے مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ میری زندگی کا کوئی مطلب اور میرے مستقبل کا کوئی مقصد ہے...وہ ہمیشہ میرے روح کی گہرایوں میں رہتا ہے...میرے وجود میں....اس کی سانسوں سے میرے دل کی دھڑکن ہے..اور اس کی حرکت سے میری رگوں میں خون دوڑتا ہے...
جب وہ مجھ سے دور ہو اور مجھے اس کی یاد آۓ تو میں اپنی روح کی گہرایوں میں اسے ڈھونڈتی ہوں...اور پھر اس کی تصویر کی تجسید کرتی ہوں تاکہ اسے غور سے دیکھ سکوں...اسے چلتے ہوۓ دیکھ سکوں..اس کے ہر قدم میں میرے دل کی دھڑکن ہے..ہر مسکان میں میرے دل کی نئی زندگی ہے..ہر درد جو اس کو ملے میرے وجود کو جھنجوڑ دیتا ہے...
اپنے ماں باپ اور شوہر کو کھونے کے بعد میری روح کو سکون اسی کے چھونے کے احساس سے ہوتا ہے اور اس کے میرے پاس ہونے کا مطلب یہی ہے کے میرے پاس پوری دنیا ہے ساری دنیا کی خوشیاں میرے دل میں ہیں...
کتنا خوش نصیب ہوتا ہے وہ انسان جسے ایسی اولاد ملے جو اس کی تمام خواہشات کو اپنا لے اور ان دونوں کے بیچ میں میں ایسے جذبات پیدا کرے جو کہیں نہ ملتے ہوں...کیونکہ اولاد کی محبّت دنیا کی ہر محبّت سے مختلف اور الگ ہوتی ہے..جو انسان کے بھکرے ہوۓ ٹکڑوں کو جوڑتی ہے..اور الله نے مجھے یہ جو نعمت دی ہے اگر میری زندگی کی کوئی خوشی ہو تو اسی سے شروع ہوتی ہے اور کوئی ڈر ہو تو بھی اسی سے..میرے تمام جذبات کا محور اب یہی ہے...
اس رب سے جس سے کچھ نہیں چھپتا دعا ہے میری کہ اسے ہر شر سے محفوظ رکھے اور میری اندھیری راتوں کا روشن دیا بنا دے...آمین يا رب العالمين

Comment