Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نام - گل نو خیز

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نام - گل نو خیز

    ہمارے ہاں چونکہ بچے کا نام رکھتے وقت اسکی مرضی پوچھنے کا رواج نہیں لہٰذا بچہ جب بڑا ہوتا ہے تو اپنے نام کے شروع میں کوئی انگریزی کا حرف لگا کر تسکین حاصل کر لیتا ہے۔ میاں بشیر "ایم بشیر" بن جاتا ہے اور محمد بوٹا شاہ " ایم بی شاہ" ہو جاتا ہے۔ کئی ایسے نام ہیں جنہیں سن کر دل میں ترنگ سی بج اٹھتی ہے خود میں نے اپنے نام کی بدولت بڑے بڑے پارساؤں کے سینے چھلنی کئے ہیں۔

    ایک صاحب مجھ سے پوچھنے لگے کہ آپکا نام لڑکیوں والا کیوں ہے؟ میں نے پوچھا آپکا نام کیا ہے؟ اطمینان سے بولے "شمیم"۔

    کچھ نام ایسے ہوتے ہیں جنہیں سن کر لگتا ہے جیسے نامکمل سے ہیں، مثلا" آج میری نظر ایک ڈاکٹر صاحب کے بورڈ پر پڑی جہاں لکھا ہوا تھا "ڈاکٹر کاش"۔ حالانکہ پورا نام ہونا چاہئیے تھا "ڈاکٹر کاش تم نے میرا علاج نہ کیا ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یا ۔۔۔۔۔۔۔۔ ڈاکٹر! کاش میں نے تمہاری دوائی نہ کھائی ہوتی"۔ اسی طرح کچھ نام اتنے لمبے ہوتے ہیں کہ سمجھ ہی نہیں آتی کہ نام کہاں ہے، میرے ایک کولیگ کا نام تھا " سردار مشتاق احمد نگینہ ککے زئی وزیر آبادی"۔ میں نے حیرت سے پوچھا " کس نام سے پکاروں ، کیا نام ہے تمہارا"۔ مسکرا کر بولے، جو پسند آتا ہے کہہ لو۔۔۔۔۔ میں نے خوش ہو کر پوچھا " کینچوا" کہہ لوں؟ یہ سنتے ہی انہوں نے برا منایا اور نصف گھنٹہ مجھ پر تشدد کیا، پتا نہیں کیوں؟

    اللہ جانتا ہے میرا اس وقت دیوار سے ٹکریں مارنے کو جی کرتا ہے جب کوئی مجھ سے پوچھتا ہے گل نو خیز کا مطلب کیا ہے؟ مطلب سمجھاتا ہوں تو آنکھیں پھاڑ کر میری طرف دیکھتے ہیں اور پھر پیٹ پکڑ کر ہنستے ہنستے دہرے ہو جاتے ہیں۔ حالانکہ میں بار بار بتا چکا ہوں کہ "پڑھنے لکھنے کے سوا۔۔۔۔۔ گل نو خیز کا مطلب کیا!!!" خواجہ آن لائن والے مسعود خواجہ صاحب میرے برے پیارے دوست ہیں، ایک دفعہ کہنے لگے کہ جب تک میں نے آپکو دیکھا نہیں تھا میں آپکو "عورت" سمجھتا رہا، میں نے دانت پیس کر کہا، خواجہ صاحب میں بھی جب تک آپ سے نہیں ملا تھا آپکو "مرد" ہی سمجھتا رہا، لیکن دیکھ لیں دونوں کے اندازے غلط نکلے۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X