خواتین و حضرات !! زندگی اتنی مشکل بھی نہیں ہے جتنی مشکل ہم نے سمجھ رکھی ہے۔ ایک زمانے میں، میں لال صابن سے نہاتا تھا۔ میرے بالوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا تھا۔ میں کھانا کھاتا تھا تو مجھے ہاتھ ڈیٹول سے نہیں دھونے پڑتے تھے۔ تب شاید اب سے خطرناک جراثیم کم تھے لیکن اب شاید جراثیموں کی بہتات ہو گئی ہے یا پھر ہم سوچتے ہی اس طرز پر ہیں۔ میں آج تک اس راز کو نہیں سمجھ پایا ہوں کہ ایک خراد یا موٹر مکینک جو سارا دن کام کرتا ہے وہ جب کھانا کھانے لگتا ہے تو وہ ڈیٹول استعمال نہیں کرتا، کسی مہنگے صابن سے ہاتھ نہیں دھوتا، کسی نئے تولیئے کو استعمال نہیں کرتا، بس عام پانی سے ہاتھ گیلے کر کے کسی عام سے کپڑے سے خشک کرتا ہے اور کھانا کھانے پیٹھ جاتا ہے۔ وہ بیمار نہیں ہوتا لیکن ہم جو بڑی احتیاط کرتے ہیں، پھونک پھونک کر قدم رکھتے ہیں، جلدی بیمار ہو جاتے ہیں،
خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف - زاویہ 3
تحریر - اشفاق احمد
خدا سے زیادہ جراثیموں کا خوف - زاویہ 3
تحریر - اشفاق احمد