Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

قدرت اللہ شہاب کے ایک لازوال افسانہ کا ابتدائیہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • قدرت اللہ شہاب کے ایک لازوال افسانہ کا ابتدائیہ


    قدرت اللہ شہاب کے ایک لازوال افسانہ کا ابتدائیہ ۔ ۔ ۔ ۔ اگر یہ ابتدائیہ آپ کے دل میں یہ خواھش نہیں جگا دیتا ھے کے آپ کو یہ افسانہ پڑھنا چاھیئے تو آپ کو اردو ادب اور محبت سے کوئی لگاو نہیں ھے اور اس بات کا قوی امکان ھے کے آپ ایک "کامیاب آدمی" بن سکتے ھیں
    "جب مجھے چندراوتی سے محبت شروع ہوئی اسے مرے ہوئے تیسرا روز تھا۔
    وہ دوسرے تیسرے روز گورنمنٹ کالج آجاتی تھی ۔ میں اپنی کلاس چھوڑ کر اس کے ساتھ لان میں بیٹھ جاتا تھا، اور دیر تک اسے بڑی محبت سے پڑھاتا رہتا تھا ۔
    جب وہ ہمارے کالج آتی تھی، تو کئی لڑکے دو رویہ کھڑے ہو جاتے تھے، اور اسے دیکھ کر بڑی خوش دلی سے سیٹیاں بجاتے تھے ۔ ایک روز ہم لان میں بیٹھے تھے، تو پروفیسر ڈکنن میری کلاس کا پیریڈ لے کر قریب سے گزرے ۔ مجھے دیکھ کر رک گئے، اور کافی دیر تک نگاہیں گاڑ کر چند راوتی کو گھورتے رہے ۔ پھر مسکرا کر بولے ۔ ” ٹھیک ہے ، تمہارے لئے یہی مناسب مقام ہے ۔ کلاس روم میں تو ایک بھی ایسی گولڈن گرل نہیں ۔“
    چندراوتی واقعی سورن کنیا تھی ۔ وہ سپر ڈیشر سمشیر قسم کی لڑکیوں کی طرح حسین نہ تھی ۔ لیکن اس کے وجود پر ہر وقت سپیدہ سحر کا ہالہ چھایا رہتا تھا ۔ رنگت میں وہ سونے کی ڈالی تھی، اور جلد اس کی باریک مومی کاغذ تھی جس کے آر پار نگاہ جاتی بھی ہے اور نہیں بھی جاتی ۔ اس کی گردن میں چند باریک باریک نیلی رگوں کی بڑی خوشنما پچی کاری تھی ۔ اور جب وہ پانی پیتی تھی تو اس کے گلے سے گزرتا ہوا ایک ایک گھونٹ دور سے گنا جاسکتا تھا ۔
    چند راوتی کو لاہور میں رہتے کافی عرصہ ہوچلا تھا ۔ لیکن اب تک اس نے نہ جہانگیر کا مقبرہ دیکھا تھا، نہ نور جہاں کے مزار پر گئی تھی، نہ شالیمار باغ کی سیر کی تھی ۔ اتوار کے اتوار میں ایک بائیسکل کرائے پر لیتا تھا، اور اسے کیریر پر بٹھا کے تاریخی مقامات کی سیر کرا لاتا تھا ۔ وہ اپنے آشرم سے آلو کی بھجیا اور پوریاں بنا لاتی تھی، اور بڑی احتیاط سے میرا حصہ الگ کاغذ پر رکھ کر مجھے دے دیتی تھی ۔ کیونکہ ذات کی وہ کٹر ہندو تھی ۔ اور وہ کھانے پینے کی چیزوں کو ہرگز ہرگز میرا ہاتھ نہ لگنے دیتی تھی ۔ ایک اتوار ہم بادامی باغ کی سیر کے لیئے گئے ۔ وہاں پہنچ کر ہر طرف دیکھا بھالا، لیکن نہ کہیں بادام نظر آئے اور نہ ہی کوئی باغ دکھائی دیا ۔ مجبوراً ہم نے ایک گندے سے دھوبی گھاٹ کے قریب بیٹھ کر اپنا پک نک منالیا ۔

    "
    )اقتباس: چندراوتی، شہاب نامہ ____ از :قدرت اللہ شہاب(
    "Can you imagine what I would do if I could do all I can? "

  • #2
    Re: قدرت اللہ شہاب کے ایک لازوال افسانہ کا ابتدائیہ

    agar ki story kia hai :khi:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    Working...
    X