Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

خاموشی

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • خاموشی

    خاموشی

    کچھ دن پہلے یار لوگوں کی محفل میں 'بڑے لوگوں' کی باتیں چل پڑی-میرے سمیت سب ہی اپنی علمیت جھاڑنے لگے-مجھ ناچیز کے پاس اتنا علم تو نہ تھا کہ کسی کا مقابلہ کر سکتا لیکن جو دو چار الفاظ بزرگوں سے سنے تھے وہ آپ کے بھی گوش گزار کرنا چاہا رہا تھا کیونکہ بزرگ کہتے ہیں کہ جسکو کچھ معلوم ہے اور وہ دوسروں تک نہیں پہنچاتا تو وہ خیانے کا مرتکب ہوتا ہے-اس لعنت سے بچنے کیلیے میں اس عنوان ہپر لکھنے پر مجبور ہوا-
    کہتے ہیں اگر آپ فطرت کے نزدیک تر ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے آپ کو تنہا ہونا پڑے گا کیونکہ اللہ تعالی کو خلوت پسند ہے-یہ نظریہ صرف اسلام میں ہی نہیں بلکہ دنیا کے تقریبا ہر مزہب میں پایا جاتا ہے-آپ ہر حظرت آدم سے لے کر سرور کائنات میرے آقاومولاﷺ کی حیات طیبہ تک یا پھر غوث عبدلقادر جیلانی رح سے لیکر اشفاق احمد جیسے صوفیوں تک کی زندگیوں کا مطالعہ کریں تو سب میں ایک بات آپ کو مشترک نظر آئیگی اور وہ ہے خلوت نشینی اور خاموشی-خاموشی کو شائد اس لیے عین عبادت بھی کہا گیا کہ اسکے بغیر مظاہر فطرت کا تجزیہ غوروفکر مکمل نہیں ہو سکتی-آپ کو دنیا میں جتنے بھی بڑے فلاسفر یا 'بڑے لوگ' ملیں گے سب ہی کم گوہ ہونگے یا یوں کہہ لیں کہ خاموشی انسانیت کی معراج تک پہنچنے کی پہلی سیڑھی ہے-یہ تھا خاموشی کا ایک رخ اب ذرا خاموشی کے دوسرے رخ کا مطالعہ کرتے ہیں کہ خاموشی دوسروں کی زندگی پر کیسے اثر انداز ہوتی ہے-خاموشی میں انسان کی زبان تو چپ ہوتی ہے لیکن اگر دیکھنے والی آنکھیں ہوں اور سننے والے کان ہوں تو بہت سی ان کہی باتیں بھی سن لیتے ہیں-خاموش رہنے والا انسان ہمیشہ دوسروں کی خاموشی کے پیچھے چھپی ان کہی باتوں کو بھی جان لیتا ہے اور یہی اصل روشنی ہے-جو اللہ تعالی کیطرف سے اپنے خاص بندوں کو عنایت ہوتی ہے تو اگر آپ بھی ایسی کسی روشنی پانے کے منتظر ہیں تو سب سے پہلے خلوت نشینی اور خاموشی کو اپنا وطیرہ بنائیے اور پھر اللہ پاک کی طرف سے ہونے والی عناہات دیکھیے کہ وہ کیسے کیسے نوازتا ہے-
    (تفہیم سحر)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: خاموشی

    بہت خوب شیرنگ ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X