Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دریائے نیل کا جاری ہونا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دریائے نیل کا جاری ہونا

    دریائے نیل کا جاری ہونا

    جب مصر فتح ہوا تو اہل مصر نے فاتح مصر حضرت عمرو ابن العاص رضی اللہ تعالٰی عنہ سے کہا کہ ہمارے ملک میں کاشتکاری کا دارومدار دریائے نیل پر ہے، ہمارے ہاں یہ دستور ہے کہ ہر سال ایک حسین وجمیل کنواری لڑکی دریا میں ڈالی جاتی ہے، اگر ایسا نہ کیا جائے تو دریا خشک ہو جاتا ہے اور قحط پڑ جاتا ہے، حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ تعالٰی عنہ نے انہیں اس رسم سے روک دیا۔ جب دریا سوکھنے لگا تو حضرت عمرو ابن عاص رضی اللہ عنہ نے یہ واقعہ حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ کو لکھ بھیجا۔ جواب میں آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے تحریر فرمایا کہ دین اسلام ایسی وحشیانہ و*جاہلانہ رسموں کی اجازت نہیں دیتا اور آپ رضی اللہ تعالٰی عنہ نے ایک خط دریاۓ نیل کے نام لکھ بھیجا جسکا مضمون یہ تھا؛
    بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
    یہ خط اللہ کے بندے عمر بن خطاب کی طرف سے نیل مصر کے نام ہے۔ اگر تو اپنے اختیار سے جاری ہے تو ہمیں تجھ سے کوئی کام نہیں اور اگر تو اللہ کے حکم سے جاری ہے تو اب اللہ کے نام پر جاری رہنا۔

    اس خط کے ڈالتے ہی دریاۓ نیل بڑھنا شروع ہوا، پچھلے سالوں کی بنسبت چھ گز زیادہ بڑھا اور اس کے بعد سے نہیں سوکھا۔

    بحوالہ (ازالة الخفاء عن خلافة الخلفاء)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: دریائے نیل کا جاری ہونا

    SUBHAN ALLAH
    Behtareen Sharing Hay ...
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X