Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بصارت اور بصیرت میں فرق

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بصارت اور بصیرت میں فرق

    بصارت اور بصیرت میں فرق
    مغل بادشاہ اکبر کا بیربل نام کا ایک وزیر تھا۔ ایک دن اس نے بادشاہ سے کہا ۔۔۔۔۔۔ دُنیا میں 100 میں سے 99 آدمی اندھے ہوتے ہیں۔ بادشاہ کو اُس کی بات پر حیرت بھی ہوئی اور غصّہ بھی آیا اور حکم دیا کہ اپنی اِس بات کو ثابت کرو ورنہ سزا کے لیے تیار ہو جاؤ۔ بیربل نے کہا حضور حکم کی تعمیل ہوگی۔ اگلے روز بیربل شاہراہ عام پر بیٹھ کر چارپائی بُننے لگا اور ایک آدمی ساتھ بٹھا لیا جس کو حکم تھا کہ ایک فہرست اندھوں کی تیار کرنی ہے اور ایک دیکھنے والوں کی۔
    ایک آدمی آیا اُس نے کہا بیربل کیا کر رہے ہو۔ بیربل نے اسے جواب دینے سے پہلے اپنے معاون کو کہا اس کا نام اندھوں میں لکھ دو۔ پھر اسے جواب دیا چارپائی بُن رہا ہُوں۔ یُوں لوگ آتے گئے پُوچھتے گئے بیربل کیا کر رہے ہو اور اندھوں میں اپنا نام لکھواتے گئے۔۔ اتنے میں شاہی قافلہ گذرا تو بادشاہ نے پُوچھا بیربل کیا کر رہے ہو۔ بیربل کے معاون نے بیربل کے کہنے پر بادشاہ کا نام بھی اندھوں میں لکھ دیا۔
    اتنے میں ایک آدم زاد آیا اور اس نے پوچھا خیریت ہے بیربل ۔۔۔۔۔۔ چار پائی کیوں بن رہے ہو ؟ بیربل نے معاون سے کہا اس کا نام دیکھنے والوں میں لکھو اور پھر بادشاہ کی طرف متوجہ ہو کر کہا۔ حضور ! جان کی امان پاؤں تو عرض کروں۔ عالی جناب فہرست دیکھ لیجیے جس میں آپ کا نام بھی شامل ہے کہ سب لوگ یہ دیکھ رہے تھے کہ مَیں چارپائی بُن رہا ہوں لیکن انہیں اپنی بصارت پر مکمل یقین نہیں تھا گویا اندھے تھے اِس لیے مجھ سے پوچھتے تھے کیا کر رہے ہو۔ صرف ایک شخص آیا جسے اپنی بصارت پر کامل یقین تھا اس لئے اُس نے مجھ سے تصدیق نہیں چاہی بلکہ چارپائی بُننے کی وجہ پوچھی۔
    اِن دنوں یہ واقعہ ہماری قوم پر بڑی حد تک حرف بہ حرف صادق آتا ہے یعنی کسی واقعہ کو دیکھنے والے تو اگرچہ بہت سارے لوگ ہوتے ہیں مگر اس واقعہ کے پس پردہ حقائق تک سب کی نظر نہیں پہنچ پاتی۔ اور آج کے دور میں طاقتور میڈیا منفی پروپیگنڈا کے ذریعے سے جس طرف کو چاہتا ہے عوام کی سوچ اور فکر کے رُخ موڑ دیتا ہے۔ ایسے حالات میں بہت ہی کم لوگ ہیں جو حقیقی بصیرت کا ثبوت دے سکیں۔ اور بے شک اللہ ہی ہے کہ جسے چاہے بصارت کے ساتھ بصیرت بھی عطا کر دے۔۔۔۔
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: بصارت اور بصیرت میں فرق

    Woww Zabar10 Tehreer Hay ..
    Keep Sharing Aanchal ...
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X