Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ای میل ایڈریس ــ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ای میل ایڈریس ــ

    ای میل ایڈریس ــ

    ایک آدمی نے ایک بڑی کمپنی میں نوکری کے لیے اپلائی کیا ۔ مالک نے اس سے انڑویو کیا پھر فرش صاف کرنے کا کہا ۔ اسکے بعد اسے کہا کہ
    تمہیں میں ملازمت دے رہا ہوں ۔ مجھے اپنا ای میل ایڈریس دو تاکہ باقی کی فارمیلٹی ۔کب کام پر آنا ہے وغیرہ وغیرہ اس میں بھیج دوں۔

    آدمی نے کہا سر میرے پاس نہ کمپيوٹر ہے اور نہ ہی میرا کوئی ای میل ایڈریس ہے ــ
    میں معذرت خواہ ہوں یہ نوکری پھر آپکو نہیں مل سکتی ہے ۔ مالک نے جواب دیا

    وہ آدمی مایوس ہو گیا اور اسکے پاس بس 10 ڈالر تھے ۔ اسکے پاس کوئی چارہ نہ بچا تو مارکیٹ گیا اور دس ڈالر سے ٹماٹر خریدے اور گھر،گھر جا کر بیچنے لگا
    تین گھنٹوں میں اسنے 60 ڈالر کمالیے ۔ تو اسکو لگا کہ میں اس طرح گذارا کرسکتا ہوں ۔

    وہ ٹماٹر بیچتا رہا اور اسکو منافع ہوتا رہا ۔ دوکان بنائی، پھر مارکیٹ بناڈالی
    کوئی پانچ سال کے بعد اسکی مارکیٹ اس علاقے میں سب سے بڑی مارکیٹ بن گی ۔۔

    ایک دن اس نے اپنی فیملی کے لیے لائف انشورنس خریدنے کا سوچا ۔ انشورنس ایجنٹ سے سب طے ہوا آخر میں اس نے کہا، جناب مجھے اپنا ای میل دیں باقی کی تفصیل میں میل کــر دوں گا

    آدمی نے کہا میرا ای میل نہیں ہے

    ایجنٹ نے حیران ہوکر کہا ۔۔ سر آپ اتنے کامیاب آدمی ہیں سوچیں اگر ای میل ایڈریس بھی ہوتا تو کتنے کامیاب ہوتے اور کہاں کے کہاں پہنچے ہوتے ؟

    آدمی نے رک کر زرا پیچھے مڑ کر سوچا اور کہا
    ہاں معلوم ہے ۔۔ ایک آفس بوائے ہوتا۔

    ياد رکھيے۔

    کبھی بھی مایوس نہ ہوں اگر ایک دروازہ کبھی کسی کے لیے نہیں کھلتا ہو یا بند ہو تو کئ اور بہتر موقعے انسان کے انتظار میں ہوتے ہیں ۔۔

    تحرير نامعلوم
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: ای میل ایڈریس ــ

    Bohat Khoob :)
    Superb ............
    :sad Ak Jhoota Lafz Mohabbat Ka ..

    Comment

    Working...
    X