ابا کیا تو نے کبھی کوئی پرانی لاش ٹھیک اسی حالت میں دیکھی ہے جس حالت میں اسے دفنایا گیا ہو"؟"
تو بوڑھے کی آنکھیں ایکدم میں چمکیں اور وہ اسجد علی کی طرف حیرت سے دیکھنے لگا
بوڑھا بولا
"ہاں دو بار - - - ایک بار ایک مرد کی لاش اور دوسری بار ایک عورت کی-
مرد کی لاش سو سال پرانی تھی اور عورت کی ساٹھ سال - - - دونوں کے کفن بھی سلامت تھے اور جسم بھی
""
اسجد علی پریشانی سے بولا
"یہ - - - یہ کیسے ممکن ہے؟"
بوڑھے نے جواب دیا
"اس میں حیرانگی کی کیا بات ہے، اللہ والوں کے جسموں کو نہ زمین کھاتی ہے اور نہ زمین کے کیڑے
"
اسجد علی نے متجس ہوکر پوچھا
"اللہ والے --؟ کیا مطلب ---؟"
بوڑھے نے جواب دیا
"ہاں - - - اللہ کے سچے اور خالص بندے-"
اسجد علی نے حیرت سے پوچھا
"کیا سب انسان اللہ کے بندے نہیں --- کیا اس نے سب کو پیدا نہیں کیا -- یا پھر اللہ کے بندے کوئی اور ہوتے ہیں؟
"
بوڑھے نے جواب دیا
ہاں! ہم سب اللہ کے ہی بندے ہیں مگر اللہ والے نہیں"
اسجد علی نے پوچھا
اللہ والے ---؟ کیا وہ کوئی خاص لوگ ہوتے ہیں؟
بوڑھے نے گہری سانس لیتے ہوئے کہا
"ہاں --- وہ --- جن میں اللہ خود بولتا ہے- -- اللہ خود دیکھتا ہے- - - خود سنتا ہے-- - خود بات کرتا ہے
-"
( از قیصر حیات، ناول "الف اللہ اور انسان" صفحہ نمبر 274)