Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )



    انسان کی آنکھیں اس وقت کھلتی ہیں جب اس کی آنکھیں بند ہونے والی ہوتی ہیں (یعنی مرنے کے قریب ہوتا ہے )

    (واصف علی واصف )

    Comment


    • #17
      Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


      د عا تقدیر کو نہیں بدلتی بلکہ تقدیر کا ہی حصّہ ہوتی ہے - جس کو الله توفیق دیتا ہے وہ ہی الله سے دعا مانگتا ہے -

      (واصف علی واصف )

      Comment


      • #18
        Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


        خوشی اور آسودگی میں الله سے د عا کرنا ہی اصل د عا ہے - مصیبت و پریشانی میں تو کافر بھی الله سے د عا مانگنے لگتا ہے -

        (واصف علی واصف ) ]

        Comment


        • #19
          Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

          جو خواہش اللہ کی رضا پر قربان ہو،
          اگر وہ پوری ہو جائے تب سکون ھے،
          پوری نہ ہو تب سکون ہے.
          )واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ(

          Comment


          • #20
            Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

            Wasif Ali Wasif k quotes buhat achay hotay hian :thmbup:
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #21
              Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


              شیخ کا تصور انسان کے دل سے ہر نقش محو کر دیتا ہے ،
              سب پریشانیاں دور کر دیتا ہے،
              یہ ایسا تصور ہے جو باقی ہر تصور سے آزاد کر دیتا ہے،محو کر دیتا ہے، نہ کوئی خیال ہے اور نہ کوئی وہم.
              نہ ہونا ہے اور نہ 'ناں' ہونا ہے ،
              وہ جگر نے کہا ہے کہ :
              اس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیا...
              .
              .
              کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے.
              (واصف علں واصف رحمتہ اللہ علیہ)

              Comment


              • #22
                Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                جس دل میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد ہے' وہ ہمیشہ قرار میں رہے کا اور جائے قرار بہشت کے علاوہ کیا ہے؟

                (واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)

                Comment


                • #23
                  Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                  ہمیشہ خلقت کی بہتری چاہو۔۔ اللہ تمھارے دشمنوں کو تمھارا مُطیع کر دے گا۔۔۔ نیکی ایسے کرو جیسے بارش جگہ نہیں دیکھتی بلکہ ہر جگہ کو سیراب کر دیتی ہے۔۔ یاد رکھو تمھارے عمل سے ثابت ہونا چاہئے کہ تم ربِّ رحمان کے ماننے والے ہو _

                  (واصف علی واصف )

                  Comment


                  • #24
                    Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


                    اگر آپ معافی کا مطلب سمجھنا چاھتے ھیں تو ایک ایسے شخص کو معاف کر کے دیکھیں۔۔۔۔۔۔ جو آپ کی کردار کشی کا مرتکب ھوا ھو۔۔۔۔۔۔۔ آپ جان جائیں گے کہ۔۔۔۔۔۔ معاف کرنے کا اجر اتنا زیادہ کیوں ھے۔۔۔۔۔۔۔
                    (حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)

                    Comment


                    • #25
                      Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


                      ترقی یا ارتقاء ضروری ہے لیکن ............ گہوارے سے نکل کر اپنی قبر تک کتنی ترقی چاہیے......؟
                      اصل ! ترقی یہ ہے کہ زندگی بھی آسان ہو اور موت بھی مشکل نہ رہے

                      ( واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ ).

                      Comment


                      • #26
                        Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )


                        ان لوگوں کو تلاش کرو ، جو لوگ سوال نہیں کر سکتےاور ضرورت مند ہوتے ہیں۔ایسے لوگوں کی ضرور مدد کرو جنکا چہرہ سوال ہوتا ہے۔اور زبان بے سوال ہوتی ہے۔ان لوگوں کو تلاش کرو۔۔
                        تو یہ خدمت کیا کرو، ایک دوسرے کی خدمت کیا کرو، انسان کو انسان نے سکھی کرنا ہے، انسان کو انسان نے دکھ دینا ہے، انسان انسان کا نجات دہندہ ہے۔ انسان، انسان کا ثواب ہے،انسان، انسان کا عذاب ہے، آپ کے گناہ انسان کے ساتھ ہیں، آپ کی نیکیاں انسان کیساتھ ہیں، عاقبت انسان کیساتھ ہے، راحت انسان کے ساتھ ہے،انسان کا کلمہ پڑھ کے آپ خدا کے دربارمیں پہنچو گے۔ کلمہ اللہ کا ہے اور ہے انسان کے ذریعے۔

                        ( واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ )

                        Comment


                        • #27
                          Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )



                          افسوس ہے اس علم پر جو دوسروں کے کام نہ آئے اور پناہ مانگو اس علم سے جواپنےبھی کام نہ آئے۔۔۔واصف علی واصف

                          Comment


                          • #28
                            Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )



                            ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﭘﮭﯿﻼﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺼﺒﯿﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮨﮯ۔
                            ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻣﺠﺒُﻮﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ وه ﺳﭻ ﺍﻭﺭ ﺟُﮭﻮﭦ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﮯ۔
                            ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻮﻟﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺍُﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭُﻭﺑﺮُﻭ ﮨﻮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺭُﻭ ﺑﺮُﻭ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﮩﯿِﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ۔

                            حضرت واصف علی واصف

                            Comment


                            • #29
                              Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                              ہم میں سے تقریبا ہر شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ :

                              اس کی دنیا کی زندگی فرعو ن کی طرح ہو اور آخرت موسیٰ علیہ سلام کی طرح

                              (واصف علی واصف )

                              Comment


                              • #30
                                Re: sirf Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )



                                انسان کی آنکھیں اس وقت کھلتی ہیں جب اس کی آنکھیں بند ہونے والی ہوتی ہیں (یعنی مرنے کے قریب ہوتا ہے )

                                (واصف علی واصف )

                                Comment

                                Working...
                                X