Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

موسموں کے تغیر سے کہیں زیادہ رات کی آمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • موسموں کے تغیر سے کہیں زیادہ رات کی آمد

    موسموں کے تغیر سے کہیں زیادہ رات کی آمد انسان کو خوفزدہ کرتی ہے۔انسان کی سائیکی سے،نباتات کی روئیدگی سے، جانداروں کی نشونما سے، جمادات کی پوشیدہ طاقت و پختگی کے ساتھ، ہواوں، سمندروں،چاند ستاروں سے سورج کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ اگر کبھی کوئی شخص کھلی جگہ میں ہو، دریا کا کنارہ، پہاڑکا دامن،کھیتوں کی پگڈنڈی،کھلے کھلیان میں اگر وہ سورج سے بچھڑے تو اس کی سائیکی پر گونگا پن چھا جاتا ہے۔ اس طرح فرد فرد کی سائیکی کا یہ گونگا پن اجتماعی سائیکی کے گونگے پن کو جنم دیتا ہے۔ ایسی جگہوں میں جہاں لوگوں کا ہجوم ہو، جیسے سینما گھر،ہسپتال، ہوٹل ان میں شام کے وقت عجیب قسم کی خاموشی ٹھہر ٹھہر کر وارد ہوتی ہے۔بولتے ہوۓ چہرے اجتماعی گونگے پن سے نجات حاصل کرنے کے لۓ بولتے چلے جاتے ہیں اور خاموش لوگ اور اندر دھنستے جاتے ہیں اور اندر۔۔۔۔۔اور اندر محفلوں میں تنہائیوں کی نسبت بڑھنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔ جلوت خلوت کا روپ دھارتی ہے اور لوگ الگ الگ محسوس کرتے ہیں کہ ان کا یہ احساس کہ وہ مجلس میں رہ کر کس قدر تنہاہیں، بڑھتا جاتا ہے۔

    (راجہ گِدھ سے اقتباس)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X