Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

(بابا صاحبا سے اقتباس)

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • (بابا صاحبا سے اقتباس)

    آپ کو کئی بار یہ محسوس ہوتا ہے کہ ایک خاص شخص آپ پر بڑی توجہ دیتا ہے۔ آپ سے بڑا پیار کرتا ہے آپ کے بغیر رہ نہیں سکتا۔۔۔۔۔ لیکن جیسا کہ بہت سے دوسرے لوگوں کے ساتھ ہوتا آیا ہے، ایک روز آپ پر یہ حقیقت کھلتی ہے کہ اس نے تو کبھی بھی آپ کی پرواہ نہیں کی۔ کبھی بھی آپ پر توجہ نہیں دی۔ وہ تو اب تک آپ کو اپنی ذاتی غرض کے لیے استعمال کرتا رہا ہے اور اس سے فائدہ اٹھاتا رہا ہے۔
    اس احساس سے آپ کا خوبصورت اور سہانا سپنا ٹوٹ جاتا ہے۔ اس وقت آپ کو شدید غصہ آتا ہے ساتھ ہی ندامت بھی ہوتی ہے کہ میں اب تک اُلو ہی بنتا رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن اب ضرورت اس امر کی ہے کہ آپ فوراً اس جذباتی گڑھے سے نکلیں اور اپنے ٹوٹے ہوئے خواب کی کرچیاں ایک ایک کر کے ملاحظہ کریں۔ یہ ساری کی ساری کرچیاں سونے کی ہیں۔ ان کو ملاحظہ کیجئے اور جان جائیے کہ آپ اب تک سو رہے تھے۔
    اگر آپ سو نہ رہے ہوتے تو نہ یہ خواب آتا اور نہ ہی سہانا سپنا اس طرح سے ٹوٹتا۔ اب آپ جاگ گئے ہیں اورخواب کی حقیقت سمجھ گئے ہیں۔ اب مہربانی کر کے جاگتے ہی رہئے اور آئندہ ایسے کسی خواب کی توقع نہ کیجئے۔ کیسی اچھی بات ہے کہ آپ جاگ گئے ہیں اور آپ نے خواب کی دنیا میں جانا چھوڑ دیا ہے۔

    (بابا صاحبا سے اقتباس)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X