Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

میں مانتا ہوں عورتیں بھی غلطی پر ہیں .... پر!!

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • میں مانتا ہوں عورتیں بھی غلطی پر ہیں .... پر!!

    میں مانتا ہوں عورتیں بھی غلطی پر ہیں .... پر!!

    "دیکھو یار! مجھے بھی کچھ زیادہ علم تو نہیں ہے مگر میں یہ ضرور جانتا ہوں کہ اسلام میں عورتوں کے ساتھ ساتھ مردوں کے بھی واضح احکامات موجود ہیں خصوصاً سورۃ نور اور سورۃ احزاب میں یہ ساری باتیں بہت تفصیل سے بیان کی گئی ہیں۔ آج کے مسلمان کی بدقسمتی یہ ہے کہ وہ پیدائشی مسلمان ہو کر سمجھتا ہے بس وہ مومن بھی ہوگیا حالانکہ ایسا بلکل نہیں ہے۔ سورۃ نور کی آیت نمبر ۳۰ میں سب سے پہلے یہ ارشاد فرمایا گیا ہے۔

    ’’یعنی مسلمان مردوں سے کہو اپنی نگاہیں نیچی رکھیں۔‘‘

    کیونکہ بگاڑ ان آنکھوں سے ہی تو شروع ہوتا ہے۔ ایک بات طے شدہ ہے کہ صنف مخالف کیطرف دل کھنچتا ہی کھنچتا ہے اور یہ کوئی اتنی ان نیچرل بات نہیں کیونکہ عورت کو خدا نے مرد کی پسلی سے پیدا کیا ہے اور انسانی وجود لاشعوری طور پر اپنے اسی گمشدہ حصے کی تلاش میں ہوتا ہے۔ لیکن اسکا مطلب یہ بھی نہیں کہ انسان پاگلوں کیطرح اسی تلاش میں سرگرداں ہوجائے۔ ایک جذبہ جو بلکل نیچرل ہوتا ہے اسے شیطان کے وسوسوں نے کسی حد تک اَن ییچرل کر دیا ہے اب یہ تو ہماری زمہ داری ہے نا کہ ہم اپنی آنکھوں اور نفس کی حفاظت کریں۔‘‘

    ’’کمال ہے یار! تم نے تو سارا ملبہ ہم پر ہی ڈال دیا ہے۔ یہ طارق تھا جو پتا نہیں کب انکی طرف متوجہ ہوگیا تھا۔ ’’ حالانکہ زیادہ غلطی اس میں عورتوں کی ہے جب وہ اتنا سج بن کر ہمارے سامنے آئیں گی تو کس بدبخت کو اپنی آنکھوں پر کنٹرول رہے گا؟‘‘ ایک قہقہہ ابھرا تھا۔
    ’’میں مانتا ہوں عورتیں بھی غلطی پر ہیں ہمارے معاشرے سے جس تیزی سے حجاب کا رجحان گھٹ رہا ہے وہ بلاشبہ قابلِ گرفت ہے۔ پردے کے احکامات جب جاری کئے گئے ہوں گے تو ظاہر ہے اسکی مصلحت یہی ہوگی کہ معاشرے میں بگاڑ پیدا نہ ہو۔ قیامت کے روز ہم سے ہمارے بارے میں سوال کیا جائے گا نہ کہ ان عورتوں کے بارے میں جن کے سجنے سنورنے کی تم بات کر رہے ہو۔‘‘

    (آمنہ ریاض کے ناول ’’سلسلے دل کے‘‘ سے اقتباس)
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X