Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اقتباس: حاصل

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اقتباس: حاصل

    "بھابھی! اسلام میں مسلم مرد کو کسی غیر مسلم عورت سے شادی کرنے کی اجازت ہے؟" اس دن وہ آمنہ بھابھی سے پوچھ رہی تھی-

    "ہاں اگر وہ اہل کتاب ہو تو-"

    "اور کیا مسلم عورت کو کسی غیر مسلم مرد سے شادی کر سکتی ہے اگر وہ اہل کتاب ہو تو؟"

    آمنہ بھابھی نے اسے دیکھا تھا- "نہیں، ایسا ممکن نہیں ہے- مسلم عورت کسی غیر مسلم کے ساتھ شادی نہیں کر سکتی- چاہے وہ غیر مسلم اہل کتاب ہی کیوں نہ ہو-"

    "یہ عورت کے ساتھ زیادتی نہیں ہے؟ مرد کو تو اجازت ہے کہ وہ غیر مسلم کے ساتھ شادی کر لے لیکن عورت کو نہیں- کیا عورت انسان نہیں؟ اس کا دل نہیں ہے؟"

    "ثانیہ! دیکھو، یہ زیادتی والی بات نہیں ہے- ایک مسلم مرد اپنے بچوں کو اپنے طریقے اور عقیدے پر پروان چڑھائے گا- چاہے اس کی بیوی کا عقیدہ کچھ بھی ہو- وہ اسے مجبور کر سکتا ہے کہ وہ اس کی بات مانے مگر مسلم عورت ایک غیر مسلم شوہر کو اپنی بات ماننے پر مجبور نہیں کر سکتی- یقیناً اس کے بچے بھی غیر مسلم ہی ہوں گے- پھر تم خود سوچو کہ ایک مسلمان عورت کی غیرت یہ کیسے گوارا کر سکتی ہے کہ وہ اپنے بچے کو اپنے دین کے بجائے کسی دوسرے دین کا پیروکار بنائے؟"

    ثانیہ نے جواب میں کچھ نہیں کہا تھا-

    تحریر: عمیرہ احمد
    اقتباس: حاصل
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: اقتباس: حاصل

    372-scare

    Comment

    Working...
    X