" یه کیسی کاپی هے " ؟
قدرت نے پوچھا
" اسمیں دعائیں لکھی هیں . میرے کئی ایک دوستوں نے کہا تھا که خانه کعبہ میں همارے لئے دعا مانگنا . میں نے وه سب دعائیں اس کاپی میں لکھ لی تھیں " .
"دھیان کرنا" وه بولے " یہاں جو دعا مانگی جائے وه قبول هو جاتی هے"
میں نے حیرت سے قدرت کی طرف دیکھا .
بولے " اسلام آباد میں ایک ڈائریکٹر هیں . عرصه دراز هوا انہیں روز بخار هو جاتا تھا . ڈاکٹر ، حکیم ، وید ، هومیو سب کا علاج کر دیکھا . کچھ افاقه نه هوا سوکھ کر کانٹا هو گئے . آخر چارپائی پر ڈال کر کسی درگاہ پر لے گئے . وہاں ایک مست سے کہا بابا دعا کر که انہیں بخار نه چڑھے ... انہیں آج تک پھر بخار نہیں چڑھا . اب چند سال سے گردن کے پٹھے اکڑے هوئے هیں . وه اپنی گردن ادھر ادھر هلا نہیں سکتے . ڈاکٹر کہتے هیں یه مرض صرف اس صورت میں دور هو سکتا هے که انھیں بخار چڑھے . انھیں دھڑا دھڑ بخار چڑھنے کی دوائیاں کھلائی جا رھی هیں مگر انھیں بخار نہیں چڑھتا " .
دعاؤں کی کاپی میرے هاتھ سے چھوٹ کر گر پڑی . میں نے الله کے گھر کی طرف دیکھا ،
" میرے الله ! کیا کسی نے تیرا بھید پایا هے"
لبیک از ممتاز مفتی