محبت کیا ہـے
کل مجھ سے کسی بزرگ نے پوچھا کے مشتاق صاحب محبت کیا ہـے؟؟
تو میں گھبرا گیا کہ محبت کو کس طرح تشریح کروں کہیں مجھ سے بے ادابی نہ ہو جائے
تو میں یہ ہى سوچ رہا تھا کہ اچانک سے پوچھنے والے صاحب نے کہا میاں سوچتے کیا ہو؟
کیا تم نے کبھی محبت نہیں کی، کیا محبت سے اتنے بے خبر ہو؟
میں نے دھیمے سے لہجے میں کہا جناب محبت ایک نشہ ہے جو کرنے کے بعد عاشق کے ہوش ختم کر دیتا ہے محبت لازوال ہے جس کی کوئی حد مقرر نہیں جو کبھی ختم نہیں ہوتی.. محبت کے مریضوں کی شفاء صرف اور صرف دیدار یار میں ہے
محبت اگر ماں سے ہی تو راہ جنت
محبت اگر باپ سے ہو تو شفقت
محبت اگر بہن سے ہر تو سچا پیار
محبت اگر شریک حیات سے ہو تو راحت...
پوچھنے والا بزرگ کہنے لگا کہ اگر محبت اللہ عزوجل سے ہو تو؟
میں نے کہا اگر محبت اللہ عزوجل سے ہو تو کامیابی و کامرانی۔
تو اتنے میں پوچھنے والے شخص نے کہا میاں اگر محبت کے متعلق جاننا ہے تو آج سے چودہ سو سال پیچھے نظر دوڑاؤ اور یاد کرو وہ رات جب ایک شخص رات کی تاریکی میں جب ہر طرف سناٹا اور اندھیرا تھا تو سجدے میں رو رو کر گڑگڑا کر ایک ہی فریاد کر رہا تھا '' یا اللہ میری امت کو بخش دے یا اللہ میری امت کو بخش دے''
روح تڑپ اٹھی اور بدن کانپ گیا جیسے کسی نے جھنجھوڑ کر کہا ہو دیکھ نادان..... یہ ہے محبت

Comment