"واقعى ' سیاہ رنگ تو برائی کا رنگ ہـوتا ہے. جادو کی سب سے بـڑى قسم سیاہ جادو کہلاتی ہے' گناہوں سے بھـرا دل سیاہ دل ہـوتا ہے. گنہگاروں کے چہـرے سیاہ ہوں گے روزِ قیامـت." جہان کی باتوں پر حيا كا چہرہ مـزید بجھ گیا ' لیکن جہان کی بات ابھی ختم نہیں ہوئی تھی .
"اور اس سے تم نے یـہ اخذ کیا کہ سیاہ ایک برا رنگ ہوتا ہے ؟ نہیں _ _ سیاہ وہ رنگ ہے جو دھنک کے سارے رنگ اپنے اندر جذب کـر لیتا ہے . یہ ایک ڈارک رنگ ہے. اور ڈارک ' بُرے کو نہیں ' ڈیـپ (گہـرے) کو کہتے ہیـں .سارے رنگ اس میں مدفن ہیں اور وہ انکو کسی راز کی طرح چھپائے رکھتا ہے. وہ جو گہـرا ہوتا ہے ' ہاں وہ سیاہ ہوتا ہے. ٹھیک ہے ' سیاہ رات میں گناہ کئے جاتے ہیں ، مگر بے ریا عبادت بھی رات کی سیاہی میں کی جاتی ہے. کالا جادو ' کالا اس لیے کہلاتا ہے کہ یہ سفید جادو سے گہرا ہوتا ہے. یہ گہرائی کا رنگ ہوتا ہے. دیر پا ہونے کا رنگ. اسی لئے کعبہ کا غلاف سیاہ ہوتا ہے ' آسمان کا رنگ بھی تو سیاہ ہے ' بارش کے قطرے اپنے اندر سموئے ہوئے بادل بھی تو کالے ہوتے ہیں. قرآن کے لفظ بھی تو عموماً سیاہ روشنائی سے لکھے جاتے ہیں اور _ _ تمہارا برقعہ بھی تو سیاہ ہے نا."
"جنّت کے پتے" سے اقتباس

Comment