Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

"لاحاصل"

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • "لاحاصل"




    "لاحاصل"

    اگر الله نے آپ کو رزق کی تنگی دینی ہے تو وہ تب بھی دے دے گا جب آپ کی چار فیکٹریاں ہوں گی- کیا کر لیں گے آپ اگر چاروں فیکٹریز میں ایک ہی وقت آگ لگ جائے- عمارتیں گر جائیں یا کچھ اور ہو جائے- ہم کتنے ہی بند کیوں نہ باندھ لیں، اگر سیلاب کے پانی کو ہم تک آنا ہے تو وہ سارے بند توڑ کر آ جائے گا- اگر ہماری قسمت میں پانی ایک قطرہ لکھا ہے ایک گھونٹ نہیں تو ہم دریا کے کنارے بیٹھ کر بھی ایک قطرہ ہی پی سکیں گے، ایک گھونٹ نہیں-

    از عمیرہ احمد،۔،

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔


  • #2
    Re: "لاحاصل"

    بعض سوالوں کے جواب کسی بھی زبان میں نہیں دیے جا سکتے، اور وہ سوال ایسے ہوتے ہیں جو انسان کو عمر اور زندگی کے اس مرحلے پر آ کر زیر کر دیتے ہیں جب انسان خود کو صراط مستقیم کے دوسرے سرے پر پہنچا ہوا محسوس کرتا ہے ---------- اور تب پہلی بار یہ احساس ہوتا ہے کہ آپ ساری عمر جس راستے کو صراط مستقیم سمجھ کر چلتے رہے وہ نہ راستہ تھا اور نہ سیدھا ---------- وہ صرف آپ کا نفس تھا یا پھر آپ کا گمان-

    تحریر: عمیرہ احمد
    اقتباس: لا حاصل
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    Working...
    X