Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #16
    Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

    ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺯﺑﺎﻥ ﮐﯽ ﭘﮭﯿﻼﺋﯽ ﮨﻮﺋﯽ ﻣﺼﺒﯿﺘﻮﮞ ﮐﺎ ﺟﺎﺋﺰﮦ ﻟﯿﮟ ﺗﻮ ﻣﻌﻠﻮﻡ ﮨﻮ ﮔﺎ ﮐﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﮐﺘﻨﯽ ﺭﺍﺣﺖ ﮨﮯ۔
    ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﻮﻟﻨﮯ ﻭﺍﻻ ﻣﺠﺒُﻮﺭ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ وه ﺳﭻ ﺍﻭﺭ ﺟُﮭﻮﭦ ﻣﻼ ﮐﺮ ﺑﻮﻟﮯ۔
    ﺍﻧﺴﺎﻥ ﺑﻮﻟﺘﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮﺗﺎﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﺧﺎﻣﻮﺷﯽ ﻣﯿﮟ ﺍُﺳﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﺭُﻭﺑﺮُﻭ ﮨﻮﻧﺎ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﻭﮦ ﺍﭘﻨﮯ ﺭُﻭ ﺑﺮُﻭ ﮨﻮﻧﺎ ﻧﮩﯿِﮟ ﭼﺎﮨﺘﺎ۔

    حضرت واصف علی واصف

    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment

    • #17
      Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

      .
      Last edited by .; 3 June 2013, 12:05.
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment

      • #18
        Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

        ہم میں سے تقریبا ہر شخص یہ خواہش رکھتا ہے کہ :

        اس کی دنیا کی زندگی فرعو ن کی طرح ہو اور آخرت موسیٰ علیہ سلام کی طرح

        (واصف علی واصف )

        انسان کی آنکھیں اس وقت کھلتی ہیں جب اس کی آنکھیں بند ہونے والی ہوتی ہیں (یعنی مرنے کے قریب ہوتا ہے )

        (واصف علی واصف )

        د عا تقدیر کو نہیں بدلتی بلکہ تقدیر کا ہی حصّہ ہوتی ہے - جس کو الله توفیق دیتا ہے وہ ہی الله سے دعا مانگتا ہے -

        (واصف علی واصف )

        خوشی اور آسودگی میں الله سے د عا کرنا ہی اصل د عا ہے - مصیبت و پریشانی میں تو کافر بھی الله سے د عا مانگنے لگتا ہے -

        (واصف علی واصف )
        ]

        Allah-o-Akbar Kabeera, Wal Hamdulillaah-e-Kaseera, Subhan Allah-e-Bukratan-wa-Aseela

        Comment

        • #19
          Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

          Thanxxx Muhammad Ali jawaad Wasif sahaab k aqwaal to zabardast hain :thmbup:
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment

          • #20
            Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

            جو خواہش اللہ کی رضا پر قربان ہو،
            اگر وہ پوری ہو جائے تب سکون ھے،
            پوری نہ ہو تب سکون ہے.
            )واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ(
            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment

            • #21
              Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

              شیخ کا تصور انسان کے دل سے ہر نقش محو کر دیتا ہے ،
              سب پریشانیاں دور کر دیتا ہے،
              یہ ایسا تصور ہے جو باقی ہر تصور سے آزاد کر دیتا ہے،محو کر دیتا ہے، نہ کوئی خیال ہے اور نہ کوئی وہم.
              نہ ہونا ہے اور نہ 'ناں' ہونا ہے ،
              وہ جگر نے کہا ہے کہ :
              اس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیا...
              .
              .
              کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے.
              (واصف علں واصف رحمتہ اللہ علیہ)
              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

              Comment

              • #22
                Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                جس دل میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی یاد ہے' وہ ہمیشہ قرار میں رہے کا اور جائے قرار بہشت کے علاوہ کیا ہے؟

                (واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ)
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment

                • #23
                  Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                  سوال:
                  لیلۃ القدر کی حقیقت سمجھ نہیں آتی _____
                  جواب:
                  ہاں یہ ہے انا انزلنٰہ ہم نے اسے نازل فرمایا فی لیلۃ القدر قدر کی رات میں۔ اب وہ رات گز ر گئی ہے۔ کسی رات کی یاد کوئی اور رات نہیں ہے۔وہ رات اس لیے مقدس ہے کہ اُس رات میں قرآن نازل ہوا۔ قرآن نازل ہونے کے بعد وہ رات آج کی رات نہیں ہے۔
                  سوال:
                  قرآن ایک رات میں تو نازل نہیں ہو ابلکہ وہ تو کافی عرصہ نازل ہوتا رہا۔
                  جواب:
                  اسے منسوب کر دیا گیا کہ اس ایک مقام پر قرآن کریم آیا تھا‘ پھر اُس کے بعد ترسیل ہوتی رہی ۔ وہ ایک رات ہے جسے ہم اپنے رمضان شریف میں کہتے ہیں کہ یہ رات جو ہے یہ لیلۃ القدر ہے‘ یہ بتانے کے لیے ہے تاکہ آپ کو عبادت کا موقع ملے‘ عبادت کی چاشنی ہو‘ اﷲ کے تقرب کو حاصل کرو ورنہ تو اﷲ کی طرف سفر کرنے والے کے لیے ہر رات ہی لیلۃ القدر ہے۔ جس نے قرآن نہیں پڑھا اُس کو قرآن نازل ہونے کی اہمیت کا کیا پتہ چلے گا۔ لہٰذا اگر قرآن پڑھا نہیں ہے ‘ قرآن سمجھا نہیں ہے اور کہہ رہاہے کہ آج رات قرآن نازل ہوا تھا تو اسے قرآن کا کیا پتہ ۔ جس نے قرآن پڑھنا نہیں ہے تو اسے قرآن کے نزول کی برکت کیا ہوگی۔اس لیے اپنا عمل درست کرو تو سارا واقعہ یہیں ہو جائے گا‘یہیں آپ کے اندر قاب قوسین کی سمجھ آجائے گی‘ یہیں جبریل سمجھ آجائے گا‘ یہیں ناسوت ہے‘ یہیں ملکوت ہے‘ لاہوت ہے اور ہاہوت ہے۔ ناسوت کیا ہوتا ہے؟یعنی انسانی وجود میں‘وجود کی جو خواہشات ہیں یہ سب ناسوت ہوتی ہیں اور آپ کی فرشتوں جیسی جوصفات ہیں یہ ملکوتی ہیں اور جب آپ الٰہیات کی طرف نکل جائیں تو پھر وہ لاہوت آگیا۔ وہاں فرشتہ بھی ختم ہوجاتا ہے اور انسان بھی ختم ہوجاتا ہے‘صرف اﷲ کی ذات ہے اور ’’تو ہی تو ہے‘‘۔ تویہ ایک مقام آگیا۔ پھر ایک اور مقام آتا ہے جو بزرگوں نے بتایا ہوا ہے‘کبھی اﷲ چھپ جاتا ہے اور انسان ڈھونڈتا ہے اور کبھی انسان کہتا ہے کہ میں چھپ رہاہوں تو تُو ڈھونڈ‘ پھر انسان کہتا ہے کہ ہم دعا کرتے کرتے تھک گئے ہیں‘ اب ہم نے دعا نہیں کرنی‘ تیری مرضی ہے دے یا نہ دے۔ تب اﷲ دے دیتا ہے۔ کب دیتا ہے؟ جب تم گلے سے بالکل نکل جاتے ہو۔ اﷲ کے ساتھ دوستی میں یہ واقعہ ہو سکتا ہے۔ انسان کہتا ہے کہ اب ہم نے آپ سے کیا لینا ہے اور کیا مانگنا ہے کیونکہ ہمارے پاس آپ کے محبوب کی محبت ہے‘ اب تو خود ہی دیتا جائے گا۔ یہ کبھی کبھی ہوتا ہے تاکہ یہ بے باکی کہیں گستاخی نہ بن جائے۔ اگر آپ کو پوری جان دینے کا عمل نہیں آیا تو اﷲ سے بے تکلفی جو ہے یہ گستاخی ہے۔ اگر آپ نے جان دینی ہے اور اس کا پورا حکم مانناہے تو پھر آپ یہ بات کہہ سکتے ہیں۔
                  سوال:
                  یہ تو بہت مشکل ہے۔
                  جواب:
                  اگر مشکل ہے تو پھر آپ بچے رہو۔ آپ کے لیے عبادت ہی کافی ہے۔
                  (حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
                  اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                  اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                  Comment

                  • #24
                    Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                    ایک مارکیٹ میں دکاندار صبح سے شام تک یکساں محنت کرتے ہیں اور شام کو نتیجہ یکساں نہیں ہوتا۔

                    (حضرت واصف علی واصف رحمۃ اللہ علیہ)
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    • #25
                      Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                      یہ کائنات ایک سوال ہے۔ سوال در سوال، اور ہر سوال کا جواب صرف خالقِ کائنات کے پاس ہے کیونکہ وہ ہر عمل میں با اختیار ہے ‘ جس کا جواز بھی اُس کے پاس ہے۔ صاحبِ جواز ہی صاحبِ جواب ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلا سوال بھی اس نے خود ہی اٹھایا کہ میں نے کائنات کو تخلیق کیوں کیا؟ پھر خود ہی اس کا جواب دیا کہ ’’ میں ایک مخفی خزانہ تھا ‘ میں نے چاہا کہ پہچانا جائوں، سو میں نے کائنات کو پیدا کیا‘‘ دوسرا سوال انسان کی ...تخلیق پر فرشتوں کی طرف سے اعتراض کی صورت میں سامنے آیا: اے رب العزت! انسان دنیا میں فساد پیدا کرے گا ‘ تو صاحبِ جواز نے فرمایا:’’ جو میں جانتا ہوں تم نہیں جانتے‘‘
                      سوال اعتراض ہے ‘ جواب اطمینان ہے۔ سوال اضطراب ہے‘ جواب سکون ہے۔ سوال تجسس ہے اور جواب حاصل ہے۔ ایک اعتراض ابلیس نے کیا کہ آگ مٹی سے بہتر ہے تو آدم کو سجدہ کیوں کروں۔ خدا تعالیٰ نے الفاظ کی صورت میں اس کا جواب دینے کی بجائے ابلیس کو بزمِ لامکاں سے نکال کر زمین پر بھیج دیا کہ جائو انسانوں کے درمیان اس سوال کا جواب تلاش کرو کہ تم بہتر ہو یا اولادِ آدم؟

                      واصف علی واصف
                      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                      Comment

                      • #26
                        Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                        buhat khoob.............

                        Comment

                        • #27
                          Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                          انسان جتنی محنت خامی چُھپانے میں صرف کرتا ہے اتنی محنت سے خامی دور کی جا سکتی ہے ۔۔۔۔۔

                          اقتباس :حضرت واصف علی واصف کی کتاب " کرن کرن سورج "

                          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                          Comment

                          • #28
                            Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                            ہم لوگ اسی سائل کو جھڑکی دیتے ہیں جسے ہم کچھ نہیں دیتے۔ ایک تو اسکی مدد نہیں کرتے ، دوسرے اسکی تذلیل کرتے ہیں اور تیسرے اس غرور کا اظہار کرتے ہیں جو ہمیں اپنے مرتبے پر ہے۔ خاک ہو جاۓ وہ مرتبہ جو دوسروں کے لئے مفید نہ ہو۔۔۔۔ افسوس ہے اس علم پر جو دوسروں کے کام نہ آۓ اور پناہ مانگو اس علم پر جو اپنے بھی کام نہ آۓ۔۔۔۔۔ وہ دولت جو غریب کو جھڑکی دینے کا ذریعہ بنتی ہے، ایک عذاب ہے۔۔۔۔۔ لعنت ہے وہ طاقت جو کمزور کی حفاظت نہیں کرتی بلکہ اسے ڈراتی ہے۔ جہنم کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

                            سائل بڑے راز کی بات ہے۔۔۔۔ وہ بظاہر کچھ مانگنے کے لئے آتا ہے لیکن دراصل وہ کچھ دینے کےلئے آتا ہے۔۔۔۔۔ ہم پہچان نہیں سکتے۔ ہم غافل ہوتے ہیں۔۔۔۔ مغرور ہوتے ہیں ۔۔۔۔ اسلئے اس پیغام سے محروم رہتے ہیں جو صرف سائل کے ذریعے ہم تک پہنچتا ہے

                            حرف حرف حقیقت از واصف علی واصفؔ
                            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                            Comment

                            • #29
                              Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                              کہتے ہیں ایک آدمی کو موت کا خوف و خطرہ لاحق ہو گیا ۔وہ بھاگنے لگا اسے تیز بہت تیز
                              آواز آئی:موت تیرے پیچھے نہیں ، تیرے آگے ہے

                              وہ آدمی فورا مڑا اور الٹی سمت بھاگنے لگا ۔۔۔آواز آئی:۔۔
                              موت تیرے پیچھے نہیں ، تیرے آگے ہے
                              وہ آدمی بولا
                              پیچھے کو دوڑتا ہوں تو پھر بھی موت آگے ہے ، آگے کو دوڑتا ہوں تو پھر بھی موت آگے ہے۔۔ آواز آئی:

                              موت تیرے ساتھ ہے ، تیرے اندر ہے ٹھہر جاؤ ، تم بھاگ کر نہیں جا سکتے ، جو علاقہ زندگی کا ہے وہ سارا علاقہ موت کا ہے۔۔

                              اس آدمی نے پھر سوال کیا: مجھے موت کی شکل دکھا دو تا کہ میں اسے پہچان لوں۔۔

                              آواز آئی:

                              آئینہ دیکھو ، موت کا چہرہ تیرا اپنا ہے ، اسی نے میت بننا ہے ، اسی نے مردہ کہلانا ہے

                              موت سے بچنا ممکن نہیں۔۔
                              ____________________________________________

                              (واصف علی واصف کی کتاب ۔۔۔۔ قطرہ قطرہ قلزم سے انتخاب)
                              اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                              اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                              Comment

                              • #30
                                Re: Wasif Ali Wasif (واصف علی واصف )

                                اگر توبہ کے بعد پھر گناہ سرزد ھو جاۓ تو پھر توبہ کرلینی چاہیے. مطلب یہ کہ اگر موت آۓ تو حالت گناہ میں نہ آۓ بلکہ حالت توبہ میں آۓ

                                واصف علی واصف
                                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                                Comment

                                Working...
                                X