Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

وقت

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • وقت

    وقت
    وقت خوبصورت تتلی کی طرح ہوتا ہے، جو کبھی کبھار ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے ورنہ اکثر وہ ہمارے ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔ وقت کا کام ہی گزرنا ہے لیکن عقلمند وہی ہوتا ہے جو اسے بہتر طریقے سے صرف کرے۔ اس کے ہر لمحے کو قیمتی بنائے اور اپنے لئے خوشیاں کشید کرے۔ خوشی میں گزارا ہوا وقت ہماری زندگی کی کتاب کے اوراق میں سنہرے حروف کی طرح انمول بن جاتا ہے اور غم میں گزارا ہوا وقت ہمیں نت نئے تجربات سے روشناس کراتا اور ہماری آئندہ زندگی کیلئے ہمیں محتاط رویہ سکھاتا ہے۔
    اگر ہم موجودہ وقت کو صحیح کاموں میں گزاریں گے تو اس سے ہمارا قلب بھی مطمئن ہوگا اور ہمارے آنے والے حالات بھی ہمارے لئے خوش آئند ثابت ہوں گے۔
Working...
X