Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نیا سال

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نیا سال





    نیا سال



    اب جبکہ ہم ایک نیا سال شروع کرنے جا رہے ہیں ۔۔۔

    نئے سال اور پرانے سال کے کوئی معنی نہی زمان میں نہ لمحے ہیں نہ ساعتیں نہ دن ہیں نہ ہفتے نہ مہینے ہیں اور نہ سال۔۔زمانہ ایک لمحہ ہے اور لمحے کا ہزاروں حصہ بھی۔۔زمانہ ازل بھی ہے اور ابد بھی۔۔زمانہ ہی وہ سب کچھ ہے جو ہے


    زمانہ وجود و عدم کا ایک سمندر ہے ۔۔ایک بے کنار اور بے کراں سمندر۔۔۔جس میں ہم بہہ رہے ہیں،ڈوب رہے ہیں اور ابھر رہے ہیں پھر بھی ہمارا جسم ہے کہ نہیں بھیگتا۔۔ہمارے کپڑے ہیں کہ خشک رہتے ہیں۔۔


    زمانہ ہمارے دائیں بھی ہے بائیں بھی ہے۔۔زمانہ ہمارے سامنے بھی ہے اور پیچھے بھی۔۔اوپر بھی ہے اور ہمارے نیچے بھی۔۔زمانہ ہمارے اندر بھی اور ہمارے باہر بھی۔۔ہمارا بدن ہماری روح زمانے کے سوا کیا ہے۔وہ جو مل رہے تھے اور وہ جو بچھڑ گئے ہیں وہ کون ہیں وہ کون تھے؟ میں اور تم جو اک دوسرے میں سانس لے رہے ہیں۔۔میں اور تم جو ایک دوسرے کا دکھ بھی ہیں اور سکھ بھی۔۔اخر ہم کون ہیں؟ وہ جو اک دوسرے سے بچھڑ گئے ہیں، وہ جو اک دوسرے کے بغیر ایک پل بھی نہیں گزار سکتے تھے وہ جو ایک دوسرے کی جدائی میں مر جاتے تھے اور رسائی میں جی اٹھتے تھے وہ کون تھے؟کون تھے وہ، کیا وہ زمانے کے سوا کچھ اور تھے؟

    زمانہ ہی تو ہے جو ہمیں مارتا ہے، زمانہ ہی و ہے جو ہمارے ساتھ رہتا ہے اور ہمارا ساتھ چھوڑ دیتا ہے، زمانہ ہی تو ہے جو گزرتا ہے تو کبھی لوٹ کر نہیں آتا اور زمانہ ہی تو ہے جو کبھی نہیں گزرتا۔ہاں زمانہ کبھی نہیں گزرتا۔کیا تم نہیں دیکھتے کہ ستارے ہیں اور ہیں۔کہکشاں ہے اور ہے۔پہاڑ ہیں اور ہیں سمندر ہے اور ہے۔ کیا تم کائنات کو بدلتے ہوئے دیکھتے ہو؟ کیا سورج کبھی کبھی نکلتا ہے اور کبھی نہیں نکلتا؟ کیا چاند کبھی ڈوبتا ہے اور کبھی نہیں ڈوبتا؟ یہی تو زمانہ ہے جو ہے اور سب کچھ ہے یہی تو زمانہ ہے جو نہیں ہے تو کچھ بھی نہیں ہے۔۔

    جب تم سب کچھ کہنا چاہو تو بس اک لفظ کہہ سکو تو کہہ دو زمانہ، اور جب تم کچھ بھی نہ کہنا چاہو تو بس اک لفظ کہہ دو زمانہ، ہماری اور تمہاری ساری زباں دانی اور نکتہ سامانی اس ایک لفظ کے سوا اور کیا ہو سکتی ہے۔۔

    ہم جو لمحہ بھی گزار رہے ہیں وہ اخری لمحہ ہے۔زندگی اور آرزو مندی کا اخری لمحہ۔۔اور یوں تو لمحوں کا حساب اور شمار کبھی ختم نہیں ہوگا۔ہم گزرتے رہیں گے اور گزر جائیں گے اور لمحہ پھر بھی باقی رہے گا،۔

    کیا تم مجھے ایک بتائو گے؟ تمارے ہونے اور نہ ہونے کی سب سے بڑی حقیقت کیا ہے؟ سوچو اور سوچ کے جواب دو ہمارے ہونے اور نہ ہونے ک سب سے بڑی حقیقت کیا ہے؟ اور وہ حقیقت کیا ہے جو ہمارے ہونے سے بدلتی ہے اور نہ ہمارے نہ ہونے سے؟

    تمارے دانش مندانہ سکوت ن میرے سوال کا جواب دے دیا اور اس کےسوا اس سوال کا جواب تھا بھی نہیں۔ہے بھی نہیں۔وہ سب سے بڑی حقیقت گزرنا ،گزرتے رہنا اور گزر جانا ہے۔کیا ہمارے دکھوں میں سب سے بڑا دکھ یہ نہیں کہ ہم گزر رہے ہیں گزرتے جا رہے ہیں اور گزر چکے ہیں


    ہمارے پاس دن رات ہفتے،مہینے اور برس نہیں ہوتے ہمارے پاس تو بس اک لمحہ ہوتا ہے اور یہی لمحہ ہمارے لیے دن رات ہفتہ مہینہ اور برس ہوتا ہے،ہم زمانے ہی میں ہوتے ہیں اورزمانے میں نہیں ہوتے۔ہمار پاس ایک ہی تو پونجی ہے اوروہ ہے زمانہ۔۔اور اس سے بھی زیادہ درست بات یہ کہ ہمارے پاس ایک ہی تو پونجی ہے اور وہ خود ہم ہیں۔اس گھڑی اس لمحے اور اس پل کے ہم۔۔۔

    اس گھڑی اس لمحے اور اس پل کے ہم نیا سال منانے والے ہیں یہ سال ہم نے جی جی کے اور مر مر کے گزارا ہے۔اس سال کے دن ہم نے اپنی نئی پہچان اور اپنے نئے دھیان کے ساتھ گزارے ہیں وہ دن عجب کچھ تھے۔اندھیروں اور اجالوں کے چار کھونٹ تھے اور اندھیروں اور اجالوں کی اونچائی اور نیچائی تھی جن کے بیچ ہم ہونے اور نہ ہونے کا دکھ رچا رہے تھے، سکھ منا رہے تھے

    وہ دن اور پہلے کے وہ ہم۔۔گزر گئے ہیں اب ہم اپنے ہونے کا نیا پن بسر کرن چاہتے ہیں۔۔نئی خواہشوں اور نئے خیالوں اور نئے خوابوں کے ساتھ گزارنا چاہتے ییں۔۔۔ اور دیکھو خواہش کے بعد نئی خواہش، خیال کے بعد نئے خیال اور خواب کے بعد نئے خواب کے ساتھ گزر بسر کرنا ہی زندگی ہے۔۔


    اور اب تو پہلے سے زیادہ اچھا موسم ہے، اب تو پہلے سے زیادہ اچھے دن ہیں۔ہم نے تو بہت برے دن گزارے ہیں۔کیا نہیں گزارے؟؟؟ ہم نے تو ان برے دنوں میں بھی اپنی امیدیں نہیں ہاریں۔۔وہ ساری امیدیں ہمارے وجود میں مہک رہی ہیں وہ ساری تمنائیں ہماری نمود میں دمک رہی ہیں۔اب نئی امیدوں اور نئی تمنائوں کے ساتھ نئے جذبے گنگنانا چاہیں۔۔۔۔۔!


    بسٹ اف لک



    عامر احمد خان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    :(

  • #2
    Re: نیا سال

    Life Comes Only One Time, So Live Life to the Fullest and Enjoy Every Moment. Happy New Year.
    East or West Sidra is Best

    Comment


    • #3
      Re: نیا سال

      bhot khoob






      Comment

      Working...
      X