Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

    ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

    جان و جگر

    تماری غیر حقیقت پسندانہ سوچ کی وجہ سے مجھے تمہارے بارے میں بہت تشویش رہتی ہے۔۔میں نے کلینک کے ساتھ کثیر سرمائے سے جدید ترین لیبارٹری قائم کی تھی۔الٹرا ساونڈ، ایکسرے اور ام آر آئی وغیرہ کی نہایت مہنگی مشینیں نصب کی لیکن ان سب کو زنگ لگ رہا ہے تمارسے دوسرے کولیگ ٹیسٹوں کے نام پر ایک ایک مریض سے دس پندرہ ہزار روپے ویسے ہی ہتھیا لیتے ہیں لیکن تم مریض کو تفصیلی معائنے کے بعد نسخہ لکھ دیتے ہو اور اگر اس کے بعد ضرورت ہو تو ایکسرے اور سکینگ وغیرہ کا مشورہ دیتے ہو، تمہاری اس نقصان دہ ااخلاقیات کی وجہ سے اتنی مہنگی مشینری کو دیمک چاٹنا شروع ہو گئی ہے صرف یہی نہیں بلکہ تم سے کہیں جونئیر ڈاکٹر مریض سے پانچ سات سو فیس لیتے ہیں جبکہ تم ابھی تک مریض کی مالی حالت دیکھ کر اس سے فیس لیتے ہو یا نہیں لیتے،

    میں تمہیں کتنی دفعہ کہا ہے کہ جو مریض بھی تمہارے پاس ائے اس اپریشن کا مشورہ دا کرو اس صورت میں ساٹھ ستر ہزار کا بل بنتا ہی ہے لیکن تم انہی مریضوں کو اپریشن کے لئے کہتے ہو جن کے لیے آپریشن ناگزیر ہوتا ہے بیٹے جب کوئی مریض تمہارے پاس اتا ہے تو وہ مریض نہیں رزق ہوتا ہے اللہ کے بھیجے ہوئے رزق کو ٹھکرانا بہت بڑا گناہ ہے اور ایسے گنہاگاروں کے لیے شدید عذاب کی وعید سنائی گئی ہے


    بیٹے تم میری کوئی بات نہیں مانتے کیوں اپنے بوڑھے باپ کو اس عمر میں دکھ دیتے ہو اللہ تعالی کا رشاد ہے کہ نافرمان اولاد کا ٹھکانہ جہنم ہے۔۔بیٹے یہ دنیا چند روز کی ہے لہذا اپنی عاقبت خراب مت کرو اپنے باپ کا دل مت دکھائو میں جو کہتا ہوں تمہارے بھلے کے لیے کہتا ہوں میرا کیا ہے میں تو ٹانگیں قبر میں لٹکائے بیٹھا ہوں اج مرے کل دوسرا دن۔۔

    اسی طرح مجھے ایک ملٹ نشینل فارما سوٹیکل کمپنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ تم اپنے مریضوں کو اس کمپنی کی مہنگی دوئیاں لکھنے کے بجائے کسی اور کمپنی کی اتنی ہی موثر مگر سستی ادوایات لکھ دیتے ہو، بیٹے اس دنیا میں کام ایک دوسرے کا تعاون سے چلتے ہیں یہ کمپنیاں ہمیں یورپ اور امریکہ کے مفت ٹکٹ دیتی ہیں نئی اکر کی چابیاں دیتی ہیں اور اس کے علاوہ یہی اچھے برے وقت میں کام اتی ہے لہذا احسان کا ندلہ احسان سئ دینا چاہیے


    مجھے پتہ چلا ہے کہ تم شوگر کے مریضوں کو شہد اور کھجور کے استعمال سے منع کرتے ہو جس سے کئی دیندار مریض تمہارے مذہبی معتتقدات کے حوالے سے شک میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔،بیٹے ڈاکٹر کا کام کسی مریض کے اعتقاد کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہوتا۔اگر کوئی شوگر کا مریض کھجوریں اور شہد روزانہ بڑے شوق سے کھاتا ہے تو اسے کھانے دو تمہارا کیا بگڑتا ہے بلکہ ممکن ہے اس کے نتیجے میں اسے شہادت نصیب ہو اور اس کا ثواب تمہیں ہی ملے اگر یہ نہیں تو کم از کم اس کی وزٹ میں تو اضافہ ہو گا ایسے معاملات میں تم، صرف اپمی فیس سے غرض رکھو

    بیٹے یہ دنا فانی ہے انسان بھی فانی ہے ایک دن سب نے یہاں سے چلے جانا ہے لہذا جب تک دم میں دم ہے انسان پاکتسان میں خوب پیسہ کمائے اورجب یہاں پیسہ کمانے کی گنجائش ختم ہو جائے تو امریکہ کی مگرشن ھاصل کر لے۔۔تم اک مہینے کے لیے امریکہ جا رہے ہو وہاں کھانے پینے کی چیزوں میں بہت احتیاط سے کام لینا حلال گوشت کے لیے دو چار میل پیدل واک بھی کرنا پڑے تو گریز نہ کرنا اللہ تعالی غفور الرحیم ہے بے شک وہ سب گنہا معاف کر دیتا ہے مگر غیر ذبح کھا کر تم اس کی صفت رحیمی کا امتحان نہ لو!تمہیں یاد ہے تمہارے ایک کلاس فیلو کو کم نمبروں کی وجہ سے پاکتسان کے کسی میڈیکل کالج میں داخلہ نہیں ملا تھا تو اس نے ماسکو سے روسی زبان میں ایم بی بی ایس کی ڈگری لے لی گو اسے روسی نہ اتی تھی مگر اس نے پاکتسان اکر قبرستان کے ساتھ اپنا کلینک کھول لیا اور اب الحمد للہ لاکھوں میں کھیلتا ہے اس کے ھاسدوں کا کہنا ہے کہ وہ صرف کروڑوں میں نہیں کھیلتا لوگوں کی جانوں سے بھی کھیلتا ہے مگر اللہ کی قدرت دیکھو اتنے سال گزرنے کے باوجود اور بالکل برابر میں قبرستان ہونے کے باوھود ابھی وہاں کئی قبروں کی جگہ باقی ہے اللہ نے اسے یہ بھاگ صرف اس لیے لگائے کجہ وہ مرغی خریدنے جاتا ہے تو دکاندار پر اعتبار کرنے کے بجائے مرغی اپنے سامنے ذبح کرواتا ہے کیونکہ وہ جانتا ہے بصورت دیگر تکبیر پڑھنے کے بجائے وہ دکاندار اپنے کس دوست کی طرف منہ کر کے اسے گالیاں دے رہا ہوگا اور ساتھ کھیڑ کھیڑ ہنس رہا ہوگا! خیر یہ بات یونہی درمیان میں اگئی تم امریکہ میں قیام کے دوران امیگریشن حاصل کرنے کی کوشش کرنا یہاں کیا پڑا ہے ؟

    پیارے بیٹے تمہارے پاس جو مریض خلود میں مشورہ کرنا چاہتے ہوں ان کی عما کئی کمزوریاں ہوتی ہیں تمارے متعلق پتہ چلا ہے کہ تم انہیں صحت مند توانا قرار دے ڈالتے ہو اور وہ بغیر جیب ڈھیلی کئے خوش خوش گھروں کو لوٹ جاتے ہیں اور پھر باقی ساری عمر حکیموں اور ڈاکٹروں کے چکر میں پڑے بغیر خوش و خرم زندگی گزار دیتے ہیں بیٹے کیوں اپنے اور دوسروں کے رزق پر لات مارتے ہو؟؟؟ کیوں اپنے ھصے کے بیوقفوں کو خود سے دور رکھتے ہو؟؟ کیوں اپنے بوڑھے باپ کو دیکھ دیتے ہو کدا کے لیے اپنی عادتیں درست کرو ورنہ یہ دنجیا تم پہ تنگ ہو جائے گی


    فقط
    تمہارا غمزدہ باپ



    372-haha
    :(

  • #2
    Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

    دکھی باپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں

    ایسی ناخلف اولاد کا کیا فائدہ جو باپ کی چھوٹی چھوٹی خواہشات بھی پوری نہ کر سکے

    372-haha۔۔۔
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

      thik ha janab Aj sa ma har mareez ko oprate ka mashwaro do ga kyun ka Mareez Allah ka bhija howa rizk ha :D :D
      :(

      Comment


      • #4
        Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

        یہ آپ نے پہلے بھی شئیر کی تھی کیا یاد نہیں رہا؟
        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

        Comment


        • #5
          Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

          husakta ha share ki hu thik sa yaad nahii liken mara khayal ha ma na pehlay Dr Lakeer Ulldin faqeer Ka Unwan sa mukhtalf Tehreer lagi thi ..husakta repaeat bhi hugai huu
          :(

          Comment


          • #6
            Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

            waldain humeisha apna tajerba apni olaad k samny rakh dety hein .....
            aur nahin chahty k jo unhon ny saha un ki olaad bhi sahy ..

            achi tahreer ... achi naseehton k sath

            Comment


            • #7
              Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

              Originally posted by ahsaas View Post
              waldain humeisha apna tajerba apni olaad k samny rakh dety hein .....
              aur nahin chahty k jo unhon ny saha un ki olaad bhi sahy ..

              achi tahreer ... achi naseehton k sath





              isy kehtay hai Baghiar parhay reply :fight:
              :(

              Comment


              • #8
                Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

                Originally posted by Dr Faustus View Post



                isy kehtay hai Baghiar parhay reply :fight:
                hum ny perha hai ... mager +ve way mein ......

                Comment


                • #9
                  Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

                  Originally posted by ahsaas View Post
                  hum ny perha hai ... mager +ve way mein ......
                  is ma +ve way kehan sa agya ji yah aik Tanz hai HUmari society pa aur yeh bikul isa hi hota ha
                  Multinational pharmaceutical dr ko new car etc sirf apni medicines prescribe karny pa daity

                  phir har dr Patient ko operate ka mashwara daita aur ghair zarori tests etc matlab kehnay ka ya ka hum
                  Ibadat awr mamlaat ko alag alag chezian samjhtay


                  khush rehy


                  Dr Faustus
                  :(

                  Comment


                  • #10
                    Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ



                    یہ رہا وہ لنک

                    http://www.pegham.com/mashhoor-qalam...B-1605%3B.html

                    دونوں میں کافی گہرا تعلق رکھتا ہے






                    Comment


                    • #11
                      Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

                      Originally posted by Baniaz Khan View Post


                      یہ رہا وہ لنک

                      http://www.pegham.com/mashhoor-qalam...B-1605%3B.html

                      دونوں میں کافی گہرا تعلق رکھتا ہے


                      شکریہ بانیاز مگر یہ وہ تحریر نہیں وہ بلکل یہی تھی ڈاکٹر والی
                      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                      Comment


                      • #12
                        Re: ڈاکٹر صاحب ک والد کا وصیت نامہ

                        http://www.pegham.com/mashhoor-qalamkaar/76612-15.html



                        یہ ہے وہ تھریڈ دیکھی میری یاداشت
                        ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
                        سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

                        Comment

                        Working...
                        X