انسان اگر تین کام کر لے تو انشاء الله محروم نہیں ہوگا - خواہ جنید بغدادی نہ بن سکے -
اول یہ کہ گناہ کا ارتکاب ترک کر دے - کیونکہ گنہگار اگر عبادت بھی کرتا رہے تو بھی
اس کا نور تاریکی کے ساتھ گندھا ہوا ہوگا - اور اس کو روشنی نہ مل سکے گی -
دوسرے خلق خدا پر بد گمان نہ ہو ، کیونکہ یہ بد گمانی ہمیشہ کبر اور نخوت سے پیدا ہوتی ہے
( اور کبر اور نخوت شیطان اور فرعون کی خصوصیت ہے )
اور تیسرے جب بھی فرصت ملے تھوڑا بہت ذکر کر لیا کرے اور حضرات صوفیا کرام سے
ملتا رہے -
بزرگوں کے پاس صرف طلب دین کی غرض سے جانا چاہیے

از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٦١٨
Comment