Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

پٹھان بھائیوں سے نفرت اورمذاق اڑانے والوں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • پٹھان بھائیوں سے نفرت اورمذاق اڑانے والوں

    چند طالب پشاور گئے اور ایک ٹیکسی پورے دن کے لیے کرائے پر لی۔ اتفاق سے ان کو ایک پٹھان ٹیکسی ڈرائیور ملا۔ پورا دن طلاب پٹھان ڈرائیور کے ساتھ پٹھانوں پر مذاق کرتے رہے۔ شام کو (آخر میں) پٹھان ڈرائیور نے ہر طالب کو ایک ایک روپیہ دیا اور تاکید کی کہ یہ آپنے علاقہ میں کسی پٹھان فقیر کو دینا۔ ان طلاب کے پاس ابھی تک وہ روپیہ موجود ہے کیوں کہ ان کو کوئی بھی پٹھان فقیر نہیں ملا۔
    ان کو جو پٹھان نظر آئے
    آئیس کریم والا،
    چنے والا،
    گچک والا،
    رکشے والا،
    کپڑے بیچنے والا،
    وغیرہ وغیرہ
    مگر ان کو کوئی بھی پٹھان ایسا نہیں ملا جس نے آپنی عزت گوائی ہو۔(بھیک مانگ کر)
    یہ پیغام ان لوگوں کے منہ پر تماچہ ہے جو لوگ آپنے پٹھان بھائیوں سے نفرت کرتے یا ان کا مذاق اڑاتے ہیں۔
    (نوٹ:- یہ قصہ میں نے فیس بک پر پڑھا تھا ہو سکتا ہے یہ قصہ جھوٹا ہو مگر اس میں سبق حقیقی ہے)

    ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
    سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

  • #2
    Re: پٹھان بھائیوں سے نفرت اورمذاق اڑانے والو&a

    یہ بات بلکل صحیح ہے کہ بھکاریوں میں پٹھانوں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے
    اور کوئی شک نہیں کہ واقعی پٹھان ایک محنتی اور باہمت قوم ہے
    اچھے برے تو میرے دوست ہر جگہ اور ہر قوم میں ہی موجود ہوتے ہیں

    اور بہت برا کرتے ہیں وہ لوگ جو پٹھانوں کو جاہل یا گنوار قسم کی قوم سمجھتے ہیں اور انہیں توہین آمیز اور حقارت کا نشانہ بناتے ہیں ۔
    مجھے میرے ایک دوست نے یہ اپنے ساتھ گذرا ہوا واقعہ بتایا تھا اور اتفاق سے تھا وہ بھی ایک پٹھان ڈرایئور کا
    وہ کہتا ہے کہ میرا ایک کزن باہر سے میرے پاس کراچی آیا ہوا تھا
    ہم شاپنگ کرنے کے لیے مارکیٹ گئے اور وہیں سے ہم نے ایک اچھا خاصا مہنگا موبائل تو اس وقت تقریباََ پچپن ہزار کے قریب تھا خرایدا اور اس کزن کو ایک سم بھی دلوائی واپسی پر
    ہم نے گھر کے لیے ٹیکسی لی لیکن جب ہم گھر پہنچے تو پتہ چلا کہ موبائل فون گم ہے کزن نے کہا کہ میں نے ٹیکسی میں اس کو نکالا تھا کچھ فنکشن چیک کررہا تھا پھر جیب میں بھی ڈالا وہ وہیں ٹیکسی میں ہی رہا ہے
    اور اس وقت کوئی موبائل فون لاک وغیرہ کا سسٹم بھی نہیں تھا
    خیر جی افسوس اور کافی دکھ ہوا اگلا دن شروع ہوا ہم سوچ رہے تھے کہ کس طرح اس ٹیکسی والے کو تلاش کریں
    کہ پورا دن گذرنے کے بعد شام کو گھر پر بیل ہوئی میں نے دیکھا کہ وہی ٹیکسی والا پٹھان کھڑا ہے
    اور کہہ رہا ہے صاحب آپ کا موبائل گاڑی میں پڑا تھا۔۔
    ہم کو اس کو چالو کرنا نہیں آتا اور صبح سے ٹائم بھی نہیں تھا میں نے کزن کو بلایا اس کو کہا کہ یہ دیکھو
    تمھارا فون مل گیا اس نے تین ہزار روپے اس کو دییے اس نے واپس کردیے اور
    غصے میں آگیا بولنے لگا میری ایمانداری کی قیمت لگاتے ہو بہت گھٹیا لوگ ہو مجھے تین سو روپے دو
    میرا پٹرول جلا ہے اور تین سو روپے لے کر بہت غصے میں چلا گیا
    ہم لو گ منہ ہی دیکھتے رہ گئے

    باقی جہاں تک پٹھانوں پر لطائف کی بات ہے تو میں اس کے خلاف نہیں ہوں بلکہ میں نے ایک بار خود
    ایک پٹھان سے پوچھا تھا کہ یہ اتنے زیادہ لطیفے کیوں بنتے ہیں پٹھانوں پر
    تو اس نے بڑی تاریخ بات کہی تھی
    کہ لطیفے تو دو چار ہی ہوتے ہیں زیادہ تر سچی باتیں ہوتی ہیں





    Comment

    Working...
    X