Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

دل اور دماغ-بابا صاحبا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • دل اور دماغ-بابا صاحبا



    اس کائنات میں دل بہت ہی خطرناک چیز ہے - خطرناک اس لئے کہ یہ اکیلا رہتا ہے ، اکیلا سوچتا ہے ، اور اکیلا ہی عمل کرتا ہے -



    اور اکلاپے میں بڑا خوف ، بڑا وہم مسلسل ڈر ہوتا ہے -

    دماغ ہمیشہ عقلمندی کی ، حفاظت کی باتیں سوچتا ہے - اپنے آپ کو cover کرنے کی ، اور محفوظ رہنے کی ترکیبیں وضع کرتا ہے -

    دماغ گروہ میں چلتا ہے اور اپنے ارد گرد آدمیوں کا ہجوم رکھتا ہے - اسی جلوس سے اس کو تقویت ملتی ہے ، سہارا ملتا ہے -

    لیکن فقیر ہمیشہ اکیلا رہتا ہے - دل کے فیصلے کے مطابق ، خوفناک مقاموں میں -

    دماغ جب بھی سوچتا ہے اپنی لیڈری ،اپنی برتری اور اپنی نمود کے بارے میں سوچتا ہے -
    اپنی ذات کو مرکز بنا کر سوچتا ہے -

    دل جب بھی سوچتا ہے محبوب کا گھر دکھاتا ہے - دل سے سوچنے والا ماریا تھریسا ہوتا ہے یا منشی اسپتال کا خالق یا ایدھی ..................
    اس کی پہچان یہ ہے کہ یہ ہمیشہ اکیلا ہوتا ہے اور اکیلا ہی چلتا ہے -

    جو کوئی دل کی طرف مائل ہوا وہ گرا ، گرفتار ہوا، پکڑا گیا - اسی لئے ہم کہتے ہیں فلاں ، فلاں کی محبّت میں گرفتار ہوا -

    دماغ ہمیشہ اور ، اور ، اور کا طلبگار ہوتا ہے - ھل من مزید پکارتا رہتا ہے - یہ اس حقیقت کو بلکل نہیں جانتا کہ تمھارے پاس پہلے سے کیا کیا ہے -
    اور تمہارے قبضے میں کیا کچھ ہے - یہ تو بس اور اور مزید مزید کا شکار ہے -

    تم چاہے فقیر ہو ، یہ اور مانگے گا -
    شہنشاہ ہو یہ اور مانگے گا-
    ایک دولت مند شخص ہمیشہ غریب رہتا ہے کیونکہ وہ اور کا طلبگار ہوتا ہے -

    از اشفاق احمد بابا صاحبا صفحہ ٥٦٤
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

  • #2
    Re: دل اور دماغ-بابا صاحبا

    samajhnay wali batain hai ...
    her baat golden rules mein shumar hoti hai ...
    For New Designers
    وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

    Comment


    • #3
      Re: دل اور دماغ-بابا صاحبا

      کیا فائدہ کچھ کہہ کر اور بھی بنوں معتوب
      پہلے ہی خفا ہیں مجھ سے تہذیب کے فرزند

      آہا۔۔۔۔۔۔۔کسی نے کیا خوب کہا ہے

      یہ تب کے ہیں قصے کہ جب آدم بھی نہ تھے
      عشق کی بات وات کچھ بھی نہ تھی





      Comment


      • #4
        Re: دل اور دماغ-بابا صاحبا

        buhat khoob...

        Comment

        Working...
        X