ناشتے کی میز پر اخبار کھولا تو عجیب ہولناک خبریں پڑھنے کو ملیں. مثلا بیوی سے مار کھانے والے، پاکستان میں ہر سال اڑھائی لاکھ مرد بیویوں کے طمانچے کھاتے ہیں اور پاکستانی بیویاں شوہروں پر کھولتا ہوا چا یے کا پانی پھینک دیتی ہیں.نوکدار جوتوں سے زخمی ہونے والے شوہروں کو کئی روز بسترعلالت پر رہنا پڑتا ہے. بیویوں کے ناقابل برداشت مظالم پڑھ کر میرے رونگٹے کھڑے ہو گئے. گلا خشک ہوگیا، بدن لرزنے لگا. پھر اسی خبر کو دوبارہ پڑھنے لگا. معلوم ہوا کہ یہ ظلم کی داستانیں تو امریکہ کی ہیں ...... اور میں ذاتی تجربات کی دہشت کی وجہ سے امریکہ کی بجایے پاکستان اور پاکستانی بیویاں وغیرہ پڑھتا گیا
از مستنصر حسین تارڑ،
از مستنصر حسین تارڑ،
Comment