Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نام

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نام

    ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نام



    پیارے بیٹے سلمہ اللہ

    مججھے لگتا ہے کہ میرا وقت قریب اگیا ہے چنانچہ چاہتا ہوں کہ مرے سے پہلے تمہیں
    کچھ نصحیتیں کر جائوں۔مجھے تمہارے بارے میں بہت فکر رہتا ہے
    تمہارے بڑے بھائی ماشاللہ بہت سمجھدار ہیں انہیں کچھ بتانے کی ضرورت
    نہیں الحمد للہ میرے تربیت کے نتیجے میں انہیں دنیا اور اخرت کی سمجھ اگئی ہے
    البتہ تمہیں دنیا کی اونچ نیچ بتانا بہت ضروری ہے تاہم اس سے پہلے
    اپنی کامیابیوں کا پس منظر بتانا چاہتا ہوں تاکہ تم میری زندگی سے محنت دیانت
    اور جہد وجہد کے زریں اصولوں کا رس کشید کر کے دنیا اور اخرت کی کامیبیاں سمیٹ سکو



    بیٹے میں اج کروڑوں کی جائداد کا مالک ہوں لیکن یہ دولت میں
    نے بہت محنت سے جمع کی ہے ۔۔پاکستان بننے سے پہلے میں ایکی ہندو
    زمیندار کے اصطبل میں کام کرتا تھا۔۔میرے دل میں شروع ہی سے اسلام
    کی سر بلندی کا بہت شوق تھا چنانچہ پاکستان بنا اور ہندوستان سے مسلمانوں
    کی لاشوں سے پٹی ٹرینیں پاکستان میں داخل ہونا شروع ہوئیں تو میرا خون
    کھول اٹھا میں نے انتقامی طور پر اپنےاس ہندو مالک کو اپنے
    ہاتھوں سے جنم واصل کیا۔۔اس کا اجر اللہ نے مجھے عطا کیا کہ اس کے گھر
    کے زیورات اور اس کی تمام مال دولت مال غنیمت کے طور پہ میرے
    ہاتھ ائی جس سے میں نے کاروبار کا اغاز کیا اور پھر ایک
    وقت ایا کہ میں شہر کے سب سے بڑے شوروم کا مالک بن گیا

    تاہم میری محنت اور دیانت کا پھل اس وقت زیادہ لگنا شروع ہوا جب میں نے غریبوںکی بھلائی کے لیے بیکار پڑی سرکاری زمینوں کو قبضے میں
    لینا شورع کیا۔۔اس مقصد کے لیے میں نے چند پر جوش رضا کار بھی اپنے گردجمع کر لیے جو ہر وقت مسلح رہتے تھے۔۔ہم زمینوں پہ قبضہ کرتے
    اور پھر ان کی پلاٹنگ کر کے دو چار مرلے غریبوں کے پاس ارزاں
    نرخوں پہ بیچ دیتے۔۔اس سلسے میں متعلقہ سرکاری محکموں
    کے بعض نیک دل افسران نے ہمارے ساتھ بہت تعاون کیا۔۔وہ ہمارے اس
    نیک کام میں مداخلت نہیں کرتے تھے بلکہ اگر کبھی کوئی شکی مزاج گاہک کسی سرکاری کاغذ کی ڈیمانڈ کرتا تو وہ بھی منٹوں میں تیار ہوجاتا۔۔اس نیک کام میں ہم نے بھی چار پیسے کمائے مگر افسوس حکومت اور عدلیہ نے غریبوں کا ساتھ نہیں دیا کئی سال گزرنے کے بعد جب سرکاری زمینوں کی نیلامی ہوتی اور عدالت ان غریب لوگوں کو ان کے پلاٹوں سے بے دخلی کا حکم دےڈالتی جس پر وہ بیچارے روتے پیٹتے سڑکوں پہ اتے لیکن کوئی ان کےانسو پونچھنے والا نہ ہوتا۔۔اللہ جانے لوگوں کو موت یاد کیوں نہیں؟؟




    پیارے بیٹے


    سرکاری زمین پر قبضہ اور اس کے پلاٹ غریبوں میں سستے داموں فروخت
    کرنے کے علاوہ میں نے بوڑھوں بیوائوں، پنشنروں اور کم امدنی والے
    لوگوں کے مالی حالات بہتر بنانے کے لیے ایک اسکیم شروع کی۔یہ غریب لوگ
    تھوڑی بہت بچت بنک میں رکھتے تھے جو اس پر انتہائی کم شرح سود
    ادا کرتے تھے۔۔کسی مسلمان کے لیے سود لینا وہ بھی اس قدر کم
    روا نہیں چنانچہ میں نے ایک اسلامی بنک قائم کیا جس میں لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی میرے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے جمع کرا ادی
    میں نے انہیں سود کی لعنت سے نجات دلائی کیونکہ میں انہیں اس رقم پہ
    سود نہیں منافع ادا کرتا تھا اور اس کی شرح بھی اتنی زیادہ تھی جس
    پر خدا کے سادہ دل بندے ہی یقین کر سکتے تھے
    اللہ نے اس نیکی کا اجر مجھے بے پناہ عطا کیا میں نے اسلامی بنک میں جمع شدہرقم سے ملک بھر میں مختلف ناموں سے جائداد خریدی اور بنک کے نام
    پر بھی تھوڑی بہت پراپرٹی خریدی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ کچھ کھاتہ
    داروں کی بے صبری کی وجہ سے جب حکومت نے بنک کے
    خلاف کارروائی کی تو صرف وہی جائداد ضبط ہوئی جو بنک کے نام تھی
    اگر ایسا نہ کرتا تو ساری جائداد ہم پہ مسلط غیر اسلامی حکومت
    کے قبضے میں چلی جاتی جس کا روز قیامت مجھے جواب دینا پڑتا۔۔اللہ تعالی کا شکرہے کہ اس نے مجھے مومنانہ بصیرت کے تھت بروقت فیصلہ کرنےکی توفیق عطا فرمائی۔
    ۔







    جاری ہے


    :(

  • #2
    Re: ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نا&#1605

    Interesting!!!!

    mazeed ka intizaar rahay ga, thanks for sharing with us, khush rahyeh

    FI amaan ALLAH
    sigpic

    Comment


    • #3
      Re: ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نا&#1605

      thnx :rose
      :(

      Comment


      • #4
        Re: ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نا&#1605

        buhat khubsorat

        Comment


        • #5
          Re: ملک التجار شیخ ظاہر شاہ کی وصیت بیٹے کے نا&#1605

          Dr sahab, mazeed bhi post karain, I guess bohat arsa hogaya?
          sigpic

          Comment

          Working...
          X