Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بانو کہتی ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بانو کہتی ہیں

    میں تو کہتی ھوں کہ ھو سکے تو محبت بھی نہ مانگو۔مانگی ھوئی محبت کا مزہ بگڑی ھوئی شراب جیسا ھوتا ھے"



    ----------------------------------
    دوستوں بانو قدسیہ صاحبہ کا ناول مجھے حد سے زیادہ پسند ہے میں نے 6 بار پڑھا ہے جب بھی پڑھا پہلے سے زیادہ اچھا لگا۔ میں نے آج تک جنے بھی ناول پڑھے ہیں سب سے بہترین راجہ گدھہ ہی لگا مجھے امید ہے کہ اس کے کچھ اقتسبات اپ لوگوں کو پسند آئیں گے۔
    شکریہ



  • #2
    Re: بانو کہتی ہیں

    انسان ہمیشہ ایسے ھی پاگل ھوتا ھے وہ بھس میں سوئی تلاش کرتا ھے اور جب سوئی ملتی ھے تو وہ اتنا پاگل ھو چکا ھوتا ھے کہ سوئی کو پہچان تک نہیں سکتا۔ ۔ وہ ھمیشہ ایسے سوال پوچھتا ھے اپنی اس تلاش کے سفر میں جس کا جواب اسے سمجھایا نہیں جا سکتا

    Comment


    • #3
      Re: بانو کہتی ہیں

      جب ھم سورکاگوشت نہیں کھاتے تو مغرب والے حیران ھوتے ھیں۔ ۔ جب ھم بکرے پر تکبیر پڑھ کر اسے حلال کرتے ھیں تو وہ تعجب سے دیکھتے ھیں۔ جب ھم عورت سے زنا نہیں کرتے بلکہ نکاح کرکے اپنے لیے حلال بناتے ھیں تو وہ سمجھ نہیں سکتے ۔ ۔ بھائی میرے کیسے سمجھیں حرام حلال کا تصور انسانی نہیں ھے اس لیے۔ ۔ ۔ اس میں بھید ھے ،گھیرا بھید
      gene mutation
      کا۔ ۔ حرام حلال کی حد سب سے پہلے بہشت میں لگائی تھی خدا نے

      Comment


      • #4
        Re: بانو کہتی ہیں

        انسان کا بھی بڑا المیہ ھے۔ کبھی کبھی کسی شخص سے پورا ربط بڑھا لینے کے بعد یکدم اسے پتہ چلتا ھے کہ وہ تو حل ھونے کی بجائے سطح پر بیٹھا رھا۔ھر انسان کو کسی نہ کسی میں حل ھوجانے کی آرزو ھوتی ھے۔اسی لیے وہ عمر بھر ھم جنسوں،ھم زبانوں،ھم وطنوں،ھم مشربوں میں گھومتا رھتا ھے۔جھانکتا ھے اور رابطے جب بہت بڑھ جاتے ھیں تو ھر رشتے سے ایسی صدائیں آتی ھیں جیسے اندھے کنویں کی سطح سے جا کر خالی ڈول ٹکرائے اور شرمندہ شرمندہ باھر کی طرف نکلنے لگے۔

        Comment


        • #5
          Re: بانو کہتی ہیں

          ‎"میرا نام قیوم ھے۔ ۔ ۔ " میں نے پلنگ پر اس کے مقابل بیٹھتےھوئے کہا۔ ۔ "میں نے سوشیالوجی میں ایم اے کیا ھے۔ ۔ ۔ ریڈیو سٹیشن میں ملازم ھوں،السر کا مر یض ھوں،سالن میں مرچیں نہیں کھا سکتا۔ ۔ ۔ آپ کو اس کی طرف سے احتیاط کرنا ھوگی۔ ۔ ۔" مجھے ایم اے سوشیالوجی کی تعارفی کلاس یاد آگئی۔ ۔ ۔کیا انسان ساری عمر اپنا تعارف ھی کراتا رہتا ھے

          Comment


          • #6
            Re: بانو کہتی ہیں

            ۔"بات یہ ہے سر جی کہ جب محبت مل رہی ہوتی ہے تو سمجھ نہیں آتی کہ کبھی محبت دینی بھی پڑے گی

            Comment


            • #7
              Re: بانو کہتی ہیں

              میں جانتا ہوں کہ صرف انسان ساکت ہے کائنات کی باقی تمام اشیا متحرک ہیں کیونکہ انسان مطلوب ہے اور باقی ہر شے طالب ۔ ۔ ۔ افسوس انسان نے اپنے آپ کو مطلوب کی جگہ سے ہٹا کر طالب بنا لیا ہے اسی لیے گردش میں ہے ورنہ وہ اس قدر دیوانے پن کا شکار نہ ہوتا اور اب تک اللہ کی رضا کو پا لیتا۔

              Comment


              • #8
                Re: بانو کہتی ہیں

                انسانی روح کے لیے سب سے زیادہ مقطر اور طیب محبت کی ضرورت ھوتی ھے۔ لیکن جب سے بنی قابیل بنی ہابیل پر غالب آئے اصلی اور صادق محبت کا چشمہ قریب قریب سوکھ گیا۔ اب جا بجا ہوس تھی ۔ ۔ ۔ جنسی تجربات تھے۔ ۔ ۔ نا آسودگی کی محبت تھی۔ لوگ دوسرے کو استعمال کرتے اور چھوڑ جاتے،محبت میں کم فہمی کا رواج عام ھو گی

                Comment


                • #9
                  Re: بانو کہتی ہیں

                  دراصل امتل صرف زندہ تھی ، وہ زندگی پر کسی قسم کی تنقید نہیں تھی ۔ اسی سے مل کر مجھے پتا چلا کہ اچھا یا برا کچھ نہیں ہوتا ، بس واقعات ایک دوسرے کے نقش قدم پر ابھرتے رہتے ہیں۔ جو اپنی ذات کو تکلیف دیں وہ برے لگتے ہیں حالانکہ کبھی کبھی وہ برے نہیں ہوتے۔ اور کچھ واقعات راحت پہنچاتے ہیں اس لئے وہ اچھے لگتے ہیں۔ حالانکہ وہ بھی قابل تعریف نہین ہوتے ۔

                  Comment


                  • #10
                    Re: بانو کہتی ہیں

                    ایسی سیمی کو میں کیا بتاتاکہ میں پورے دو سال اس سے عشق کرتا رہا ھوں،شاعروں کا سا عشق۔ ۔ ۔ مجذبوں کی لگن کے ساتھ ۔ ۔ میں ایسی لڑکی کو کیا بتاتا کہ کچھ لوگ پہاڑوں کے اس جانب ھوتے ھیں،جہاں سورج کبھی نہیں چمکتا۔ ۔ ۔جو سورج کی حدت کو ھواوٴں سے اخذ کرتے ھیں۔ کچھ لوگ اپنے جسم پر خوشبو نہیں لگاتے۔ دوسروں کے لباس میں لگی خوشبو کو سانسوں سے اپنے اندر پہنچاتے ھیں

                    Comment


                    • #11
                      Re: بانو کہتی ہیں

                      بیوی اور پی اے سے کسی کا کوئی رشتہ نھیں ھوتا- ھر آفسر پی اے کے ساتھ بندھا ھوتا ھے ھر شوھر بیوی کے ساتھ ۔ پی اے اور بیوی کی صفات ھوتی ھیں،خدمات ھوتی ھیں لیکن ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی رشتہ نھیں ھوتابی بی عابدہ۔ھر رشتہ سگا بھی ھو سکتا ھے سوتیلا بھی لیکن بیوی کے رشتے کے ساتھ تو کوئی رشتہ ھی نھیں ھوتا اس لیے سگے سوتیلے کا بھی کوئی معنی نہیں

                      Comment


                      • #12
                        Re: بانو کہتی ہیں

                        سنو! سنو قیوم میرے دوست میں اگر تم سے محبّت کر سکتی ہوتی تو ضرور کرتی، آفتاب سے محبّت میرا شعوری فعل نہیں ہے یہ نہ چاہتے هوئے بھی - هوئے چلی جاتی ہے آرزو کی طرح خود بہ خود - آپی آپ میری شعوری کوشش سے کچھ ہو سکتا تو میں تم سے ضرور محبّت کرتی - بھلا بتاؤ کیا میں نے تم سے محبّت کرنے کی کوشسش نہیں کی ؟ کی ہے خدا کی قسم ، مگر یہ بد بخت نہیں ہوتی ، نہیں ہوتی

                        Comment


                        • #13
                          Re: بانو کہتی ہیں

                          پتہ نہیں کیوں مجھے خواتین کے لکھے ناول پسند نہیں آتے یہی وجہ ہے کہ تقریبا ڈیڑھ سال سے یہ ناول میرے سسٹم میں رہا اور میں نے پڑھا نہیں
                          اب آپ نے کچھ اقتباسات دے کر اس میں دلچسپی پیدا کر دی ہے کوشش کروں گا کہ پڑھ لوں۔
                          :star1:

                          Comment


                          • #14
                            Re: بانو کہتی ہیں

                            شاید ھر مرد کے اندر یہ آرزو ھوتی ھکہ وہ عورت کو اس کی پٹڑی سے اتارے اور اپنے راستے پر لے کر چلے

                            Comment


                            • #15
                              Re: بانو کہتی ہیں

                              سات سال بعد آجکل راجہ گدھ پھر سے میری بیڈ بک بنی ہوئی ہے ،کچھ باتیں تو ابھی بھی سمجھ نہیں ارہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیررر

                              بہت اچھی شئیرنگز ہیں ۔:thmbup:
                              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                              Comment

                              Working...
                              X