Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

بابے کہتے ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • بابے کہتے ہیں

    بابے کہتے ہیں کہ خدمت ایک ایسی چیز ہے جو انا کی دیوار گرا دیتی ہے ، اور انسان کو اس کے باطن سے ہمکلام کردیتی ہے - ہماری دعا ہونی چاہئے کہ " اے الله میں نہ تو دنیاوی لذتیں حاصل کرنے کا آرزومند ہوں اور نہ ہی روحانی سربلندیوں کو پانے کا خواہشمند ہوں مجھے ان دونوں کے بجائے سپردگی اور ابدیت کی دولت چاہئے -
    اس طرح نہ تو مجھے مافوق الفطرت طاقت درکار ہے ، نہ ہی مراقبے اور مکشافے کی دولت کی خواھش ہے - دینی ہے تو مجھے ناداروں اور بیچاروں کی خدمت کی طاقت دے دے تیری مہربانی !

    از اشفاق احمد زاویہ ٣ روح کی سرگوشی پیج ٣٠٧



  • #2
    Re: بابے کہتے ہیں

    :thmbup:

    Comment


    • #3
      Re: بابے کہتے ہیں

      شیطان بھی کمال کی چیز ہے - وہ گناہ کے خلاف وعظ کر کے بہت سوں کو اپنا چیلا بنا لیتا ہے وہ کچھ اس طرح سے قائل کرتا ہے کہ گناہ اور بدی کا تصور لوگوں کے ذھن میں ایک جذباتی ہیجان پیدا کر دیتا ہے - وہ یقین دلا دیتا ہے کہ خدا تمہارے گناہ تو معاف کر دیگا لیکن تمہارے ارد گرد پھیلے ہوئے بد کردار لوگوں اور بد اصل انسانوں کو نہیں بخشے گا

      از اشفاق احمد زاویہ ٣ روح کی سرگوشی پیج ٣١٠

      Comment


      • #4
        Re: بابے کہتے ہیں

        وہ ہمیشہ یہی دعا مانگا کرتی تھی کہ " اے الله میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگتی میں اپنی ماں کے لئے دعا مانگتی ہوں کے اے خدا ! میری ماں کو ایک اچھا ، خوبصورت سا داماد دے دے ، تیری بڑی مہربانی ہوگی - اس سے میری ماں بڑی خوش ہوگی - میں اپنے لئے کچھ نہیں چاہتی وہ ذھین بھی ہو ، اس کی اچھی تنخواہ بھی ہو ، اس کی جائداد بھی ہو - اس طرح کا داماد میری ماں کو دے دے

        از اشفاق احمد زاویہ ٢ ہاٹ لائن پیج ٩٨

        Comment


        • #5
          Re: بابے کہتے ہیں

          اگر دل میں کوئی چور نہ ہو تو آدمی جلد منازل طے کرتا ہے اسی لئے امیر آدمی اگر تہیہ کرلے تو وہ بڑے دربار میں بہت کم عرصے میں پہنچ جاتا ہے - غریب آدمی کے دل کے کسی کونے کھدرے میں ، دولت کی محبت........ آسائش کی محبت .......... روشن مستقبل کی خواھش چھپی ہوتی ہے وہ اس کے اوپر غلاف چڑھاتا ہے لیکن یہ چور نکلتا نہیں ، کہیں دل میں بھیس بدل کر بیٹھ جاتا ہے ،غریب عموماً ڈبہ پیر بن کر بیٹھ جاتا ہے آگے نہیں بڑہ سکتا اصلی بات دل سے آرزو نکالنا ہے امیر کا امیری سے دل پر ہو چکتا ہے غریب کے دل میں ابھی ہوس ہوتی ہے حاصل کرنے کی

          از اشفاق احمد من چلے کا سودا پیج ٤٢

          Comment


          • #6
            Re: بابے کہتے ہیں

            خوبصورت انتخاب :rose
            شئیر کرتے رہیئے :thmbup:
            شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

            Comment


            • #7
              Re: بابے کہتے ہیں

              شکریہ سارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

              Comment


              • #8
                Re: بابے کہتے ہیں

                بابے کہتے ہیں کہ خدمت ایک ایسی چیز ہے جو انا کی دیوار گرا دیتی ہے ، اور انسان کو اس کے باطن سے ہمکلام کردیتی ہے - ہماری دعا ہونی چاہئے کہ " اے الله میں نہ تو دنیاوی لذتیں حاصل کرنے کا آرزومند ہوں اور نہ ہی روحانی سربلندیوں کو پانے کا خواہشمند ہوں مجھے ان دونوں کے بجائے سپردگی اور ابدیت کی دولت چاہئے - اس طرح نہ تو مجھے مافوق الفطرت طاقت درکار ہے ، نہ ہی مراقبے اور مکشافے کی دولت کی خواھش ہے - دینی ہے تو مجھے ناداروں اور بیچاروں کی خدمت کی طاقت دے دے تیری مہربانی ! از اشفاق احمد زاویہ ٣ روح کی سرگوشی پیج ٣٠٧

                Comment


                • #9
                  Re: بابے کہتے ہیں

                  یہ اقتباس شئیر ہوچکا ہے
                  شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                  Comment


                  • #10
                    Re: بابے کہتے ہیں

                    کہاں؟

                    Comment


                    • #11
                      Re: بابے کہتے ہیں

                      Assalaam-O-alaikum

                      Bohat khoobsurat intikhaab hay.... paRhtay rahyeh, share kartay rahyeh aur jo paRha hay ussay zehan-nasheen kartay rahyeh aur zahan-nasheen mawaad ko amli jama'a bhi pehnayeh. khush rahyeh

                      Fi amaan ALLAH
                      sigpic

                      Comment


                      • #12
                        Re: بابے کہتے ہیں

                        Bohat khoob, dosroon kay kandhoon per bandooq rakh kar goli chalaana isi ko kehtay hain :lol

                        Originally posted by Warrior View Post
                        وہ ہمیشہ یہی دعا مانگا کرتی تھی کہ " اے الله میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگتی میں اپنی ماں کے لئے دعا مانگتی ہوں کے اے خدا ! میری ماں کو ایک اچھا ، خوبصورت سا داماد دے دے ، تیری بڑی مہربانی ہوگی - اس سے میری ماں بڑی خوش ہوگی - میں اپنے لئے کچھ نہیں چاہتی وہ ذھین بھی ہو ، اس کی اچھی تنخواہ بھی ہو ، اس کی جائداد بھی ہو - اس طرح کا داماد میری ماں کو دے دے

                        از اشفاق احمد زاویہ ٢ ہاٹ لائن پیج ٩٨
                        sigpic

                        Comment


                        • #13
                          Re: بابے کہتے ہیں

                          Originally posted by Warrior View Post
                          کہاں؟
                          lagta hai aap copy paste kr rahay.... aap ne khud hi share kiya hai ..sab se pehla wala
                          شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                          Comment


                          • #14
                            Re: بابے کہتے ہیں

                            Originally posted by saraah View Post


                            lagta hai aap copy paste kr rahay.... aap ne khud hi share kiya hai ..sab se pehla wala
                            او ہو میں نے کاپی ہی کرنا ہے کونسا میں بابا جی ہوں:hohe:

                            Comment


                            • #15
                              Re: بابے کہتے ہیں

                              :lol
                              شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

                              Comment

                              Working...
                              X