Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا آپ جانتے ہیں ؟

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا آپ جانتے ہیں ؟

    رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
    تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو

    گمراہ لوگوں کی بہکی ہوئی باتیں

    میری نگاہ اس شعر پر آج پھر پڑی تو بڑی حیرت ہوئی،جبکہ کئی بار یہ شعر نگاہ سے گزرا ،مگر آج تک توجہ نہ دی
    زاہد کے لغوی معنے نیک و پارسا متقی پرہیزگار اللہ سے ڈرنے والا کے ہیں یا یوں کہیئے کہ ایک ایسا شخص جو خود احکاماتِ خداوندی کی پابندی کرتے ہوئے دوسروں کوبھی اسی راستے کواختیار کرنے پر آمادہ کرے
    اب شاعر صاحب نشے میں دھت عقل و خرد سے پیدل زاہد صاحب سے محوِ گفتگو فرما رہے ہیں کہ انہیں ان کے حال پر چھوڑ دو مطلب اپنی آنکھیں بند کر لو منہ پر تالا لگا لو اور اگر زیادہ ہی پارسائی اور پرہیزگاری کا شوق ہے تو خود پر نظر رکھو ،اپنی فکر کرو۔بات سمجھ میں انے والی ہے گو کہ نشے میں کی گئی ہے ،مگر سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آیا کیا یہ درست بھی ہے،کیا ایسا تو نہیں کہ یہ بات جو ہمیں بہت اچھی لگی ہے فطرت کے خلاف ہے ،اللہ عزّوجل کے نظام (سسٹم) کے خلاف ہے ،کھلی خلاف ورزی ہے ،اللہ کے بنائے ہوئے بتائے ہوئے ضابطہ حیات جسے انسان کے لئے اس نے ترتیب دیا اعلانِ جنگ ہے ،اور ہم نہ صرف بڑھ چڑھ کر اس بات کی تائید کر رہے ہیں بلکہ اس کے لکھنے والے کا ساتھ بھی کھل کر دے رہے ہیں اس کی سوچ اور تخلیق جواسکی کندذھنی اور بیہودہ سوچ کی پیداوار ہے اپنی معاونت, داد , حوصلہ افزائی شامل کر کے ساری دنیا میں اسے فروغ دے رہے ہیں
    کیا ہم نے سوچا کہ ہماری پوچھ ہو گی ،ہم سے سوال کیا جائے گا ، ہم سے اس بارے میں بازپرس ہوگی
    کیا واقعی ہم (امر باالمعروف نہی عن المنکر ) کی صحیح ترتیب پر گامزن ہیں ،کیا ہم واقعی (وَتَعَاوَنُوا عَلَی البِرّ وَ تَقوَیٰ وَلا تَعَاوَنُوا عَلَی الاِثمِ وَالعُدوَان) کی پیروی کر رہے ہیں
    شعرا اکرام مرنے سے پہلے اپنا قبلہ درست کیجئے صحیح بات کی تائید اور غلط کی مخالفت کیجئے تاکہ آپکی قبر آپکا حشر بہتر ہو کامیابی ملے اللہ کی خوشنودی حاصل کیجئے چاپلوسی اور بھیڑ چال چل کر خود پر ظلم مت کیجئے
    اور آپ کس طرف گامزن ہیں اس کا پتا کیجئے

    کیا آپ جانتے ہیں ؟
    سب سے بڑے متقی پرہیزگار زاہد و عابد داعی مفکر اسلام کون تھے ؟ (جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم) یہ شاعر صاحب نشے میں ان کی مخالفت کر رہے ہیں ہوش و خرد سے نابلد اور ہم اورآپ باہوش و حواس انکی تائید کرنے میں ایک دوسرے سے سبقت و بازی لے جانے میں بڑھ چڑھ کر مظاہرہ کر رہے ہیں
    اور میری بات سمجھ میں آ جائے تو میرے لئے بھی دعا کیجئے

    واسلام
    اسماعیل اعجاز خیال
    Attached Files
    Last edited by Ismail Ajaz; 16 September 2011, 11:02.
    Ismail Ajaz (Khayaal)

    muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
    Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

  • #2
    Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

    سر جی آپ کی اس پوسٹ سے میں بلکل بھی متفق نہیں ہوں اگر آپ مجھے اختلاف رائے کا حق دیتے ہیں تو

    کچھ ایسے اشعار موجود ہیں جو قدرت اور فطرت کے خلاف ہیں میں اس وقت زیادہ تفصیل تو لکھ نہیں سکتا پر صرف اتنا کہوں گا

    اگر یہ شعر نبی پاک صلی علیہ وسلم کے زمانے میں پیش کیا گیا ہوتا تو بلکل غلط تھا کیونکہ اس وقت زاہد واقعی زاہد تھا یعنی عالم واقعی عالم تھا
    ہاں آج کے زمانے کے حوالے سے یہ بلکل ٹھیک ہے کیونکہ آج تو زاہد کا خود اپنا قبلہ بھی درست نہیں وہ کیا کسی کا قبلہ یا کلمہ درست کرے گا

    بات کو ختم کرتے ہوئے صرف یہ عرض کروں گا کہ تاریخ میں ایک شاعر نے بھی اسی قسم کی شرابی اور کبابی شاعری کی تھی اور وقت کے زاہدوں نے
    بڑا واویلا بھی مچایا تو اس نے صرف اتنا کہا

    میرے شعروں کے حقیقت میں نہ معانی سمجھا
    وعدہ حق کو تو انگور کا پانی سمجھا
    مہ توحید کی میں نے تو وضاحت کی تھی
    تو نہ سمجھے ارے ناداں یہ قسمت تیری
    تو نہیں جانتا پیمانہ کسے کہتے ہیں
    تو نہیں جانتا میخانہ کسے کہتے ہیں
    تو نہیں جانتا ارباب طریقت کے اصول
    تیرے بے ہودہ سوالات سرا سر ہیں فضول





    Comment


    • #3
      Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

      baniazkhan;
      meree baat chhoRiye shaaEree ko bhee chhoRiye aur sho'Aaraa ko bhee chhoRiye yeh dekhiye keh qur'aan kyaa kaih rahaa hai ,maiN ne jo shEr likhaa hai usmeN shaaEr jis maqSad ke liye Allah rabbul izzat ne mujhe aur aap ko rasool e paak ailhee Salaat o salaam kaa ummatee banaa kar aiZaaZ Ataa farmaa'yaa in'Aam o ikraam se nawaazaa hai uskee muKhaalifat kar rahaa hai jiskee maiN ne qur'aanee aayaat ke saath waZaaHat karne kee koshish kee hai ,iss ummat kaa kaam hai achchaa'ee kaa faroGh aur uskee da'Awat denaa aur buraa'ee ko Khatm karnaa aur uskaa sadd e baab karnaa

      chaliye maiN aap se yeh poochhtaa hooN keh agar iss waqt rasool paak alaihee salaam tashreef le aa'eN miCaal ke taur par aur aap se kaheN keh achchaa'ee ke phailaane aur buraa'ee ke rokne meN meraa saath dow tow kyaa aap tab bhee kaheN ge keh maiN aap se aaj kaa daur chooNkeh bohot badal gayaa hai ittifaaq naheeN kartaa aur saath dene ke liye tayyaar naheeN hooN aur kisee gumraahtareen insaan jo shayetaan kaa pairokaar hai shaaeree kaa Hawaalah dekar baat ko Khatm kar deN ge ?

      har giz naheeN rasool e paak alaihee salaam kee muHabbat o Aqeedat jiske saamne har cheez hech hai balkeh uskee ko'ee hayeCiyat naheeN hai aap aisaa sochnaa bhee gunaah samjheN ge

      tow phir kyaa baat hai keh maiN ne quraan kaa Hawaalah diyaa hai jise paRhe baGhair jaane baGhair samjhe baGhair aap ne meree baat se ittifaaq kar ne se inkaar kar diyaa

      maiN ne jo shEr likhaa hai use phir se paRhiye aur kisee Aalim se un aayaat ke ma'anee o mafhoom ko samajhiye jinheN maiN ne oopar chaspaaN kiyaa hai
      Allah aap ko jaza eKhair ataa farmaa'ey
      Last edited by Ismail Ajaz; 15 September 2011, 14:49.
      Ismail Ajaz (Khayaal)

      muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
      Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

      Comment


      • #4
        Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

        Originally posted by Ismail Ajaz View Post
        رندِ خراب حال کو زاہد نہ چھیڑ تُو
        تجھ کو پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تُو


        واسلام
        اسماعیل اعجاز خیال

        السلام علیکم
        کچھ بھی کہنے سے پہلے میں اتنا ضرور کہنا چاہوں گی کہ ابھی میں آپ کی سوچ سے اتفاق یا اختلاف کچھ بھی نہیں کر رہی۔۔۔۔۔شائد آگے بھی نا کروں کیونکہ میں اپنے محدود علم کے باعث اس طرح کے موضوعات جس میں ایک دوسرے کوصحیح یا غلط ثابت کرنا مقصود ہو پہ خود کو بات کرنے کی اہل نہیں سمجھتی ۔۔۔۔۔آپ کی تحریر پڑھ کر اچانک سے مجھے ایک آئت مبارکہ زہن میں آئی۔۔۔۔وہ شئیر کرنا چاہوں گی بس۔۔۔۔آپ اس پہ کیا کہتے ہیں



        Last edited by saraah; 15 September 2011, 15:45.
        شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا

        Comment


        • #5
          Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

          ابراہیم ذوق کا خوبصورت شعر ہے یہ جو ضرب المثل بن گیا ۔۔


          خواہش کی دو قسمیں ہیں۔۔ایک لذت و شہوت کی خواہش۔۔دوسری عہدہ اور ریاست کی خواہش۔۔۔۔جس کو لذت و شہوت کی خواہش ہوتی ہے وہ میخانے میں مقیم ہوتا ہے اور دوسرے لوگ اس کے شر سے مخفوظ رہتے ہیں۔۔مگر جسکو ریاست و منصب کی خواہش ہوتی ہے وہ عبادت گاہوں ،خانقاہوں، اور دائروں میں رہتا ہے اور مخلوق کے لئے فتنہہ ہوتا ہے۔خود بھی گمراہ ہوتا ہے اور مخلوق کو بھھ گمراہ کرتاہے۔۔




          اگر ہر کوئی قانون کو ہاتھ میں لیکر ڈنڈا تھام لے تو ریاست کا نظم و نسق تباہ
          ہو کر رہ جائے۔۔ ریاست میں پولیس، تھانے کچہریاں، گواہ، عدالتوں کا نظام برائی کے سدباب
          کے لیے ہی بنایا جاتا ہے کہ اگر کوئی شخص مجرم ثابت ہو جائے تو بجائے اس کے کہ
          لوگ خود سزا دیتے پھریں ایک نظام جو تحقیق کرتا کہ واقعی اس شخص سے جرم سرزد
          ہوا ہے اس کی نوعیت کے حساب سے پھر سزا تجویز کی جاتی۔۔ لیکن اگر یہی کام ہر کس و ناقص
          کرنا شروع ہو جائے تو ریاست کی مشینری جام اور تمام کاروبار زندگی ماسوائے فساد کے بندہو جائیں۔۔۔

          :fight::fight:

          خوش رہیں


          خیر اندیش


          تاثر عدیم النظیر و ناظم فقید المثال، بذلہ سنج و نازک خیال، جلا بخش اردو زباں اعجاز بیاں
          جناب محترم ڈاکٹر لیکر الدین فقیر

          :garmi: :garmi:
          Last edited by Dr Fausts; 15 September 2011, 22:20.
          :(

          Comment


          • #6
            Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

            saraah
            سارہ

            اللہ آپکو خوش رکھے آپ نے قرآن کی آیت کا حوالہ دیا جس سے کسی کو بھی اختلاف نہیں ہونا چاہئے،میں آپ کا شکرگزار ہوں کہ آپ نے میری تحریر پر اپنی توجہ دی ۔

            میں نے جن آیات کا اوپر حوالہ دیا ہے انکا تعلّق بھی قرآنِ کریم سے ہی ہے ،جس میں قرآنِ اس امّت کی عظمت دوسری امّتوں کے مقابلے میں اس امّت کی بزرگی بڑائی اور اسکا امتیازی کام جس کے لئے اس امّت کو باقی تمام امّتوں پر فوقیت حاصل ہے اس کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم پر نبوت ختم کی گئی ہے یعنی اب قیامت تک کوئی اور نبی نہیں آئے گا ،عیسیٰ علیہ سلام بھی رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلّم کے امّتی کی حیثیت سے ہی تشریف لائیں گے ۔میں یہ عرض کر رہا تھا کہ اس امّت کو اللہ نے کارِ نبوت کو لے کر قیامت تک جدوجہد کرتے رہنے کے لئے ہی باقی امّتوں پر فوقیت عطا فرمائی ہے۔اللہ رب العزت جو ایک نطفہ سے انسان کو تخلیق کر کے بہترین شکل و صورت عطا کر سکتا ہے ،بلکہ جو بغیر شکلوں کے شکلوں کو وجود دے سکتا ہے ۔جو کسی کا محتاج نہیں ہے ۔جسے کسی کی مدد کی ضرورت نہیں ہے ۔وہ اللہ رب العزت چاہتا تو تمام انسانوں کو مکمل ایمان و اعمالِ صالحہ کا پابند بنا کر دنیا میں بھیجتا تمام انسانوں کی تخلیق اور ساخت میں ایمان یقین اعمال ِ صالحہ مزاج اور ضرورت بنا کر پیدا کرتا تو ہر شخص اس کے حصول اور کمی کو پورا کرنے کے لئے بغیر کسی کے کہے اپنی محنت اور لگن جاری رکھتا،مگر اللہ پاک نے ایسا قانون نہیں بنایا ۔انسان کو اچھے برے کی تمیز دے دی ،مگر نفس اور شیطان اور شیطان کے حامیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ان کے داؤ پیچ سے بچنے بچانے کے لئے انبیا کا سلسلہ جاری فرمایا جنکا کام ہی برائی سے روکنا اور اچھائی کی دعوت دینا تھا ،اور یہ انسانی ضرورت بنا دی ،اسی سلسلے میں قرآن میں ان آیتوں کے ساتھ اس امّت کو مخاطب کیا گیا اور یاد دھیانی بھی کروائی گئی

            اب کسی نبی نے تو نہیں آنا مگر ہماری ضرورت تو قیامت تک باقی رہے گی اسی کے حصول کے لئے پوری امّت کو ہی مخاطب کیا گیا ہے کے
            تم بہترین امّت ہو اچھائی پر عمل کرتے ہوئے اچھائی کو فروغ دو برائی سے بچتے ہوئے برائی کی روک تھام کرو تاکہ اللہ تمہیں کامیابیاں عطا فرامئے دنیا و آخرت کی

            زاہد کا کام خود دین پر عمل کرتے ہوئے دوسروں کو دین پر چلنے کو لئے راضی کرنا ہوتا ہے ،جسے شعر میں زاہد سے کہا جا رہا ہے کے اپنے کام سے کام رکھو ،مجھے میرے حال پر چھوڑ دو

            لہزا یہ اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلّم کی بات کی نفی ہے

            ۔سارہ آپکا اک بار پھر شکریہ کے آپ نے مجھے اپنا وقت دیا
            ممنون

            اسماعیل اعجاز خیال
            Last edited by Ismail Ajaz; 16 September 2011, 11:01.
            Ismail Ajaz (Khayaal)

            muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
            Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

            Comment


            • #7
              Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

              جناب ڈاکٹر صاحب آپکا بے حد شکریہ آپ نے اپنا وقت مرحمت فرمایا
              Ismail Ajaz (Khayaal)

              muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
              Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

              Comment


              • #8
                Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                Originally posted by Ismail Ajaz View Post
                meree baat chhoRiye shaaEree ko bhee chhoRiye aur sho'Aaraa ko bhee chhoRiye yeh dekhiye keh qur'aan kyaa kaih rahaa hai ,maiN ne jo shEr likhaa hai usmeN shaaEr jis maqSad ke liye Allah rabbul izzat ne mujhe aur aap ko rasool e paak ailhee Salaat o salaam kaa ummatee banaa kar aiZaaZ Ataa farmaa'yaa in'Aam o ikraam se nawaazaa hai uskee muKhaalifat kar rahaa hai jiskee maiN ne qur'aanee aayaat ke saath waZaaHat karne kee koshish kee hai ,iss ummat kaa kaam hai achchaa'ee kaa faroGh aur uskee da'Awat denaa aur buraa'ee ko Khatm karnaa aur uskaa sadd e baab karnaa

                chaliye maiN aap se yeh poochhtaa hooN keh agar iss waqt rasool paak alaihee salaam tashreef le aa'eN miCaal ke taur par aur aap se kaheN keh achchaa'ee ke phailaane aur buraa'ee ke rokne meN meraa saath dow tow kyaa aap tab bhee kaheN ge keh maiN aap se aaj kaa daur chooNkeh bohot badal gayaa hai ittifaaq naheeN kartaa aur saath dene ke liye tayyaar naheeN hooN aur kisee gumraahtareen insaan jo shayetaan kaa pairokaar hai shaaeree kaa Hawaalah dekar baat ko Khatm kar deN ge ?

                har giz naheeN rasool e paak alaihee salaam kee muHabbat o Aqeedat jiske saamne har cheez hech hai balkeh uskee ko'ee hayeCiyat naheeN hai aap aisaa sochnaa bhee gunaah samjheN ge

                tow phir kyaa baat hai keh maiN ne quraan kaa Hawaalah diyaa hai jise paRhe baGhair jaane baGhair samjhe baGhair aap ne meree baat se ittifaaq kar ne se inkaar kar diyaa

                maiN ne jo shEr likhaa hai use phir se paRhiye aur kisee Aalim se un aayaat ke ma'anee o mafhoom ko samajhiye jinheN maiN ne oopar chaspaaN kiyaa hai
                Allah aap ko jaza eKhair ataa farmaa'ey

                لیں جی جو جو آپ نے کہا فی الحال سب چھوڑ دیا ہے اب میری عرض بھی سن لیں

                سر جی میں نے آپ پر یہ الزام تو نہیں لگایا کہ آپ شعر کا مطلب غلط سمجھیں ہیں میں نے تو اپنی مختلف رائے پیش کی ہے.
                پھر آپ نے کہا کہ مثال کے طور پر اگر آج رسول کریم صلی علیہ وسلم تشریف لے آئیں
                اول تو یہ بات مثال کے طور پر بھی سوچنا غلط ہے چونکہ مقصد کسی سوال کے جواب کا ہے تو یہ عرض کرتا چلوں کہ ہاں جی
                ضرور ساتھ دیں گے اور آج بھی یہی کوشش ہے کہ انکے لائے ہوئے دین کے لیے کچھ کام کرجائیں .
                جب کہ اس کے برعکس جو قیاسی جواب میری طرف سے آپ نے پوسٹ کیا ہے وہ نہ تو میری رائے ہے نہ میرا جواب میرا جواب صرف یہ ہوگا کہ
                آج انکی تشریف آوری کے بعد یہ شعر غلط ہوجائے گا. یہاں مجھے افسوس ہے کہ آپ نے میری بات کو کسی ایسے پیرائے میں سمجھا ہے جو کہ ہرگز میرا مقصد نہ تھا

                اس کے بعد پھر آپ نے اعزازی امت ہونے کی بات کی ہے تو جناب یہ بات میری سمجھ سے بالا تر ہے . میں نے اہل مذہب کی اچھی خاصی کتابیں چھانیں ہیں یہ ہمارے علما یا اور کوئی حضرات جو دین کے ٹھیکدار بنتے ہیں آج تک امت کی ایک تعریف ہی نہیں بتاسکے کم از کم مجھے تو نہیں ملی اور اگر جو ملی ہیں وہ بھی کسی نبی کے لیے کچھ کسی کے لیے کچھ بحر حال اگر تمام آج کے مسلمانوں کو امت مسلمہ مان بھی لیا جائے تو ہر طرف سے عذابوں میں ہی گھری نظر آتی ہے اور بہت معذرت کے ساتھ سب سے زیادہ نبی کے امتی اور گلے پھاڑ پھاڑ کر خو کو عاشق رسول کہنے والے یہ پاکستانی مسلمان تو ایک آفت سے پیچھا چھڑاتے ہیں کہ دس نئ آفتوں کا سامنا کرتے ہیں .
                کبھی آپ نے سوچا ہے کہ ہمیں یہ اعزازی اور فخریہ امت کا اتنا احساس کیوں رہتا ہے کیوں کہ ہمارے بچپن سے ہی اسکولوں مدرسوں والدین استاد ہر جگہ سے ہمیں سننے کو ہی یہی ملتا ہے کہ ہم چاہے کچھ بھی کرلیں بالاآخر ہم نے جانا جنت میں ہی ہے. یہ کتنا بڑا ظلم ہے ہمارے اور ہماری نسلوں کے ساتھ شاید ہمیں ابھی تک اس کا احساس تک نہیں ہے
                آپ نے جو قرآن کا حوالہ پیش کیا ہے میں نے اس سے کوئی اختلاف نہیں کیا اور نہ کرسکتا ہوں کیونکہ آپ نے ساتھ ترجمہ نہیں پیش کیا ہاں زیادہ بہتر ہوتا کہ آپ ترجمعہ یا مفہوم پیش کرتے اور ساتھ آیت اور سورہ نمبر بتادیتے تو زیادہ اچھا ہوتا تاکہ اگر کسی کو کوئی شک ہوتا تو وہ چیک کرلیتا عربی میں تو ہم شک کر ہی نہیں سکتے مختصر یہ کہ آپ نے جو آیتیں پیش کیں میں ان سے پوری طرح اتفاق کرتا ہوں .
                آخر می آپ نے کہا کہ شعر کو دوبارہ پڑھیں لیں جی پڑھ لیا اور ان آیت کے مفہوم کسی عالم سے پوچھیں آپ مجھے کوئی ایسا عالم بتادیں جس کا میرے مسلک سے تعلق ہو یعنی یہ کہ میرا کسی مسلک سے کوئی تعلق نہیں ہے میں صرف مسلمان ہوں نہ کسی فرقے کو مانتا ہوں اور نہ ہی کسی فرقہ پسند عالم کو







                Comment


                • #9
                  Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                  baniazkhan
                  maashaa Allah

                  salaamat rahiye ,aap ek Zaheen aur qaabil insaan haiN aap meN lagan hai ,inshaa Allah aap Khud iss Haqeeqat ko paa leN ge waqt aane par ,qur,aan kee aayat kuntum Khairaa ummatin ko jikaa maiN ne Hawaalah diya Ghaur keejiye, jiinheN aap baihtar samajhte haiN un se poochhiye woh aap kee raihnumaa'ee farmaa'eN ge
                  Khush rahiye
                  Ismail Ajaz (Khayaal)

                  muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
                  Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

                  Comment


                  • #10
                    Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                    Originally posted by Ismail Ajaz View Post
                    maashaa Allah

                    salaamat rahiye ,aap ek Zaheen aur qaabil insaan haiN aap meN lagan hai ,inshaa Allah aap Khud iss Haqeeqat ko paa leN ge waqt aane par ,qur,aan kee aayat kuntum Khairaa ummatin ko jikaa maiN ne Hawaalah diya Ghaur keejiye, jiinheN aap baihtar samajhte haiN un se poochhiye woh aap kee raihnumaa'ee farmaa'eN ge
                    Khush rahiye
                    بہت شکریہ سر جی اتنا جلدی جواب کا

                    پھر آپ کو بتاتا چلوں کہ میں قرآن کی ہر بات پر ایمان رکھتا ہوں اور جو آیات آپ نے پیش کی ہیں میں خود ان آیات کو اپنی بہت سی تحریروں میں شامل کرچکا ہوں مگر اس جملے کے ساتھ کہ اس مسلمان قوم کو پوری دنیا کی قوموں کا نگران بننا تھا مگر آج یہ انکے سامنے محکوم ہے پھر جناب قرآن یہ بھی کہتا ہے کہ اگر تم میرے احکامات یا قانون سے سرکشی برتو گے توللہ کا فضل و کرم تم پر سے ہٹ جائے گا تمھاری جگہ دوسری قوم لے لے گی تو میں یہ سمجھتا ہوں وہ دوسری قوم جو بھی ہوگی اس پر اللہ کا فضل و کرم ہی ہوگا جب ہی تو وہ بقول آپ کے نبی پاک کی امت پر غالب ہوجائے گی یہاں ایک اپنا موقف بھی پیش کرتا چلوں کہ آج کی مسلمان قوم نبی کی امت اسی وقت بنے گی جب وہ دوسری قوموں پر غالب ہوگی لہذا آج میں اس مسلم امت کو نبی کی امت مان ہی نہیں سکتا .

                    نوٹ : یہ میرے اپنے علم کے مطابق میری ذاتی رائے ہے جو کہ غلط بھی ہوسکتی ہے اور ہر کسی کے پاس اس سے اختلاف کا حق موجود ہے





                    Comment


                    • #11
                      Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                      baniazkhan;
                      لیجئے (baniaz khan) صاحب ماشااللہ کیا بات ہے۔ آپ ہی نے میری بات کا جواب کتنے اچھے اور پیارے طریقے سے دے دیا ،سبحان اللہ ،مجھے تو ضرورت ہی نہیں پڑی کے وضاحتیں کرتا ،بھئی میری جانب سے آپ کو مبارکباد اور خوصوصی داد آپ کی لیاقت اور صلاحیتوں کی نذر
                      آپ نے سچ فرمایا کے اس امّت کی عزّت و توقیر شان و شوکت اس کو عطا کئے ہوئے کام اور منصب سے ہی جڑی ہوئی تھی ،جب سے اس امّت نے کارِ نبوت سے روگردانی کی ہے اسے پسِ پشت ڈالا ہے اللہ نے ناکامیاں اور رسوائیاں اسکا مقدر کر دیں ہیں ،ہر طرف پٹائیاں ہو رہی ہیں ہر طرف ذلّتوں کا سامنا ہے اگر ہم اجتماعی طور پر اپنی اپنی ذمہ داریاں نبھانی شروع کر دیں تو پھر سے اللہ ہمیں عزّتیں اور مملکتیں انعام میں عطا فرئے
                      اصل میں اللہ کے نزدیک صرف اور صرف رسول صلی اللہ علیہ وسلّم کی ترتیب ِ زندگی اور ترتیبِ محنت کی وقعت ،قدرومنزلت ہے ،آپ صلی اللہ علیہ وسلّم کو جو بھی اپنی زندگیوں میں عملاً شامل کرے گا اللہ انہیں دنیا کی حاکمیت و عزّتیں عطا فرمائے گا انکی آخرت کی کامیابیاں انہیں دنیا ہی میں دکھائی دینے لگیں گی ،اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلّم کا کام یہی تھا کہ آپ اللہ کے پسندیدہ راستے پر گامزن رہ کر ساری دنیا کے انسانوں کو اس پر گامزن ہونے کی دعوت دیتے تھے اور اسی کام کی معاونت اور جاری رکھنے کے لئے اس امّت کو اللہ نے باقی امّتوں پر فوقیت اور عظمت عطا فرمائی ہے جسے آپ نے خود اوپر بڑے خوبصورت انداز میں بیان کر کے میری اس تحریر کی تائید کی ہے اور ابراہیم ذوق کی لغو اور بیہودہ بات کی نفی کی ہے ،کہ وہ کار نبوت کی مخلافت میں زاہد سے کہہ رہا کہ کے اپنے کام سے کام رکھو مجھے میرے حال پر چھوڑ دو،جسے کی میں نے مذمّت کی ہے اور آپکا بھی یہی کہنا ہے

                      اللہ آپکے علم و صلاحیتوں سے رہتی دنیا کو بہرہ وار رکھے

                      آمین
                      Last edited by Ismail Ajaz; 16 September 2011, 11:30.
                      Ismail Ajaz (Khayaal)

                      muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
                      Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

                      Comment


                      • #12
                        Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                        بہت شکریہ بہت نوازش جناب





                        Comment


                        • #13
                          Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                          اس امّت کو اللہ نے باقی امّتوں پر فوقیت اور عظمت عطا فرمائی ہے جسے آپ نے خود اوپر بڑے خوبصورت انداز میں بیان کر کے میری اس تحریر کی تائید کی ہے اور ابراہیم ذوق کی لغو اور بیہودہ بات کی نفی کی ہے ،کہ وہ کار نبوت کی مخلافت میں زاہد سے کہہ رہا کہ کے اپنے کام سے کام رکھو [/quote]






                          جناب محترم اپ خود کو شوق سے سے سے افضل قوم سمجھیں لیکن ابراہم ذوق صاحب

                          کو بخش دیں

                          ملک الشعرا خاقانی ہند شیخ ابراہیم ذوق صاحب کمال شاعر تھے جن کی خوشبو شہرت بن
                          کر جہاں میں پھیلی اور رنگ نے بقاےت دورام سے آنکھوں کو طروات بخشی ۔۔شیخ ابراہیم
                          غالب کے ہم عصر اور بہادر شاہ ظفر کے استاد تھے ۔۔شمس العملما مولینا مولوی محمد حیسن
                          آزاد نے اپنی کتاب اب حیات میں ان پر ایک مضمون لکھا کبھی وصی شاہ سے فراغت پا کے
                          اسے بھی پڑھ لے جئے گا ورنہ بندہ ناچیز کو حکم کئجے گا میں یہاں پوسٹ کر دوں گا۔۔




                          خوش رہیں


                          پروفیسر بےتاب تابانی
                          Last edited by Dr Fausts; 17 September 2011, 09:28.
                          :(

                          Comment


                          • #14
                            Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                            السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
                            اوپر پوسٹ کی گئی ایک ایک تحریر کو میں نے سکون سے پڑھا ہے ،اور یہ تمام باتیں پڑھنے کے بعد میں یہ کہنے کی جسارت کر رہا ہوں کہ۔
                            آج کل کے مسلمانوں اور خاص طور پر ہم پاکستانیوں کا سب سے بڑا مسلہ ہی یہ ہے کہ ہم نے یہ سمجھ لیا ہے کہ دوسرے کو بخشوانا ہماری ہی زمہ داری ہےمیں جس طرح نماز پڑھ رہا ہوں دوسرا بھی اسی طرح پڑھے،میں جس طرح عبادات کر رہا ہوں دوسرا بھی اسی طرح کرے میں جس طرح مناجات کر رہا ہوں دوسرا بھی اسی طرح کرے الغرض ہر فرد دوسرے کو گناہگار اور خود کو پارسا بنائے ہوئے ہے۔
                            ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے میرا فرض صرف اتنا بنتا ہے کہ میں جب نماز کے لئے جانے لگوں تو اپنے دوست یا ملنے والے کو کہوں کہ چلو بھئی نماز پڑھ لیں اب اگر وہ ساتھ چل پڑے تو سبحان اللہ لیکن اگر وہ نہ چلے تو میں اس کو گھیر کر ہی کھڑا نہ جاوں یا اگر وہ ساتھ چل پڑے اور میرے طریقے کے علاوہ کسی دوسرے طریقے سے نماز پڑھ لے تو میں اس کےپیچھے لٹھ لے کر نہ پڑجاوں کہ تمھاری نماز ایسے ہونی چاہے یا ویسےہونی چاہئے
                            اللہ جی فرماتے ہیں کہ جس کے دل میں رائی کے دانے کےبرابر بھی ایمان ہوگا میں اُس کو بخش دوں گا لیکن ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہم یہ زمہ داری خود پر لاگو کئے ہوئے ہیں کہ فلاں کو صرف میں نے ہی بخشوانا ہے
                            جن دوستوں کو میری پوسٹ سے کسی بھی قسم کا دکھ ہوا ہو میں اُن سے معزرت خواہ ہوں
                            والسلام
                            :star1:

                            Comment


                            • #15
                              Re: کیا آپ جانتے ہیں ؟

                              Originally posted by baniazkhan View Post
                              بہت شکریہ بہت نوازش جناب
                              جناب با نیاز صاحب آپکا بھی بے حد شکریہ
                              Ismail Ajaz (Khayaal)

                              muHabbatoN se muHabbat sameTne waalaa
                              Khayaal aap kee maiHfil meN aaj phir aayaa

                              Comment

                              Working...
                              X