Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ڈاکٹر لیکر الدین فقیر صاحب کے والد محترم ک

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ڈاکٹر لیکر الدین فقیر صاحب کے والد محترم ک

    ڈاکٹر لیکر الدین فقیر صاحب کے والد محترم کا وصیت نامہ بنام عالی مرتب محترم ڈاکٹر لکیر الدین فقیر





    بہت پیارے بیٹے!

    مجھے یہ سن کر خوشی ہوئی کہ تمہارے علاقے میں وائرس پھیلی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں تمہارے کلینک
    میں مریضوں کا جھگمٹا رہتا ہے مگر اس کے ساتھ یہ جان کر تمہاری نادانی پہ سخت غصہ آیا کہ تم نے کلینک پہ
    مریضوں کی تعداد دیکھتے ہوئے اپنے دو تین ڈاکٹر دوستوں کا کلینک پہ لا بیٹھایا تا کہ مریضوں اور ان کے لواحقین
    کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے ۔۔میرے بیٹے اس طرح تو سارے مریض منٹوں میں بھگت جائے گے اور تھوڑی دیر
    میں تمہارے کلینک پہ الو بولیں گے جس سے تمہاری ساکھ کو نقصان پہنچے گا کامیاب ڈاکٹر وہ ہے جس کے کلینک پہ
    چالیس پچاس مریض اپنی باری کے انتظار میں بیٹھے ہوں اور اس کے علاوہ بے شمار مریضوں کو دو دو ماہ کا ٹائم دیا گیا ہو
    ۔۔مجھے یہ بھی پتہ چلا کے تم غریب مریضوں سے پیسے نہیں لیتے بلکہ ان کی غربت دیکھتے ہہوئے انہہیں اپنی طرف سے
    میڈیسن بھی فراہم کرتے ہو ۔۔بیٹے غربت اور امارت اللہ کی طرف سے ہوتی ہے وہ جسے چاہتا ہے امیر بنا دیتا ہے
    اور جسے چاہتا ہے غریب رکھتا ہے لہذا ہمیں اللہ کے کاموں میں دخل نہیں دینا چاہیے




    پیارے ڈاکٹر لکیر الدین میں تمہاری غیر حقیقت پسندانہ سوچ کی وجہ سے بہت پریشان رہتا ہوں میں نے تمہارے
    کلینک کے ساتھ کثیر سرمائے سے جدید لیبارٹری قائم کی تھی الٹرا ساونڈ، ایکسرے اور ایم آر آئی کی نہایت مہنگی
    مشینیں نصب کی تمہارے دوسرے کولیگ تو ٹیسٹوں کے نام پر ایک ایک مریض سے دس پندرہ ہزار بٹور لیتے ہیں
    لیکن تم مریض کے تفصیلی معائنے کے بعد ایک نسخہ لکھ دیتے ہو اور اس کے بعد بھی اگر ضرورت ہو تو ایکسرے سکین
    وغیرہ کا مشوری دہتے ہو

    میں نے کتنی دفعہ کہا کہ جو مریض بھی تمہارے پاس آئے اس آپریشن کا مشورہ دیا کرو اس صورت میں ستر اسی ہزار کا
    بل تو بنتا ہی ہے لیکن تم صرف انہی مریضوں کو آپریشن کا مشورہ دیتے ہو جن کے لئے آپریشن ناگزیر ہوتا ہے بیٹھے
    جب کوئی مریض تمہارے پاس آتا ہے تو وہ مریض نہیں اللہ کا رزق ہوتا ہے اللہ کے بھیجے ہوئے رزق کو ٹھکرانا
    بہت بڑا گناہ ہے اور ایسے گنہگاروں کے لیے شدید عذاب کی وعید سنائی گئی ہے


    بیٹے تم میری کوئی بات نہیں مانتے کیوں اپنے بوڑھے باپ کو اس عمر میں دکھ دیتے ہو اللہ تعالی ارشاد فرماتے ہیں
    کہ نافرمان اولاد کا ٹھکانہ جہنم ہے۔بیٹے یہ دنیا چند روز کی ہے اپنی عاقبت خراب نہ کرو اپنے باپ کا دل نہ دکھائو
    جو میں کہتا ہوں تمہارے بھلے ہی کے لیے کہتا ہوں میرا کیا میں تو ٹانگیں قبر میں لٹکایے بیٹھا آج مرے کل دوسرا دن




    اسی طرح ایک ملٹی نیشنل فاماسوٹیکل کمپنی کے عہدیدار نے مجھے بتایا کہ تم مریضوں کو اس کمپنی کی مہنگی ادوایات
    لکھنے کے بجائے کسی اور کمپنی کی اتنی ہی موثر مگر سستی دوائیاں کھ کے دے رہے ہو اس دنیا میں کام ایک دوسرے
    کے باہمی تعاون سے چلتے ہیں یہ کپمنیاں ہمیں یورپ اور امریکہ کے مفٹ ٹکٹ دیتی ہیں نئی کار کی چابیاں دیتی ہیں اور اس
    کے علاوہےیہی اچھے برے وقت میں کام آتی ہیں احسان کا بدلہ احسان ہی سے دینا چاہیے تم ان کے کام آئو یہ تمہارے کام آئیں گی


    مجھے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ تم شوگر کے مریضوں کو شہد اور کھجور کھانے سے منع کرتے ہوجس سے کہیں دیندار مریض تمہارے
    مذہبی معتقدات کے حوالے سے شک میں مبتلا ہوجاتے ہیں بیٹے ڈاکٹر کا کام کسی مریض کے اعتقاد کو ٹھیس پہنچانا نہیں ہوتا
    اگر کویہ شوگر کا مریض کھجوریں اور شہد روزانہ بڑے شوق سے کھاتا ہے تو اسے کھانے دو تمہارا کیا بگڑتا ہے بلکہ ممکن ہے ا

    گا ایسے معمالات میں تمہیں صرف اپنی فیس سے غرض رکھنی چاہیے


    میرے لخت جگر مجھے پتہ چلا ہے کہ تم نماز پنجگانہ میں کوتاہی کرتے ہو مجھے اس کا دکھ ہوا خدا کے لیے اپنی عاقبت
    سنواروں نماز پڑھا کرو نذر نیاز باقاعدگی سے دیا کرو قیمات کے روز یہیی چیزیں کام آئے گی ایک وظیفہ لکھ کے بھیج رہا ہوں اس کا ورد
    بھی باقاعدگی سے کیا کروتم ایک مہینے کے لیے امریکہ جا رہے ہہو وہاں کھانے پینے کی چیزوں میں احتیاط برتنا حلال گوشت
    کے لئے اگر وہاں سے دو چار میل دور بھی واک کرنا پڑے یا گاڑی میں جانا پڑے تو گریز نہ کرنا اللہ تعالی غفور الرحیم ہے
    بے شک وہ سب گناہ معاف کر دیتا ہے مگر غیر ذبح کھا کر اس کی صفت رحیمی کا متحان مت لو اللہ تمہارا حامی و ناصر ہو


    فقط تمہارا غمزدہ والد
    Last edited by Dr Fausts; 16 August 2011, 23:58.
    :(

  • #2
    Re: ڈاکٹر لیکر الدین فقیر صاحب کے والد محترم ک

    i will comment on it, but after the break





    Comment


    • #3
      Re: ڈاکٹر لیکر الدین فقیر صاحب کے والد محترم ک

      sorry sayin for late msg asal may ajkal buhat over load kam chal raha hay tu bas mujhy tu afsos ho raha hy kash iska beta dr ki jaga businessman hota tu kitni mufeed tips miltin barhal buhat lutf aya lakin munifiqat achi cheez nahi....buhat thanks :rose
      ہے الف و لیلہ سی زندگی درپیش
      سو جاگتی ہوئی ، اک شہر زاد ہے دل میں

      Comment

      Working...
      X