Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

ہنزہ داستان

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • ہنزہ داستان

    چائے کے دوران ہانز کے گروپ کا ایک اور سیاح ہماری میز پر آگیا۔جونہی ہانز نے حسب عادت ہُنزہ کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملانا شروع کیے وہ پنجے جھاڑ کر پیچھے پڑ گیا
    ؛اور بلڈی ہُنزہ۔۔۔۔ہُنزہ از اے فراڈ۔۔۔۔کیا ہے ہنزہ میں ؟۔۔۔میں نے پانچ برس بئیر کم پی کسی کام کے ریسٹوران میں نہیں گیا تھیٹر جانا چھوڑ دیا صرف اس لیے کہ ہنزہ کی اصمانی وادی دیکھنے کے لیے رقم جمع کروں ۔۔۔۔مائی فٹ ہنزہ۔۔یورپ میں سینکڑوں ایسی وادیاں ہیں جو اس سے کہیں خوبصورت ہیں؛
    ؛لیکن ساری دنیا ہنزہ کے حسن کی تعریف کرتی ہے ؛ ہانز رنجیدہ ہوکر بولا
    ؛پتہ ہے کیوں ؟۔۔۔۔ایک داستان بن جاتی ہے کسی نا کسی طرح۔اور میں بےشمار مثالیں دے سکتا ہوں ۔۔۔۔۔اور پھر لوگ اس جگہ کو صرف تخیل کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وہ اپنے آپ کو ہپنوٹائز کر لیتے ہیں اور ان میں اتنی جرائت نہیں ہوتی کہ کھل کے کہ سکیں کہ بھئی یہ تو کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔تمہارا کیا خیال ہے میں جرمنی واپس جا کر اسکی بدتعریفی کروں گا؟ نہیں بالکل نہیں میں لوگوں کو وہی سناوں گا جو وہ سننا چاہتے ہیں کہ ہنزہ ڈریم لینڈ ہے ہنزہ پریوں کا دیس ہے۔۔۔اور پھر وہ لوگ یہاں آئیں گے اور میری طرح ہی محسوس کریں گے اس کا اظہار نہیں کریں گے اپنے آپ کو فریب دیں گے
    ؛اس جرمن سیاح کا اظہار قدرے تلخ ضرور تھا لیکن اس میں حقیقت بھی تھی ۔۔۔۔ہنزہ کو باہر کی دنیا میں ایک داستانوی وادی کی حیثیت سے اتنا زیادہ اچھالا گیا ہے اسکے آسمانی روپ کو اتنی بلندیوں پر پہنچایا گیا ہے کہ انسان کہانیوں اور داستانوں میں گم ہوکر یہاں اجائے تو بے حد مایوس ہوتا ہے۔۔۔۔میں نے متعدد بار ایسے سیاح بھی دیکھے جو آئے ایک شب قیام کیا اور خدا ھافظ ہنزہ کہ کر چلے گئے
    ہنزہ جانے والوں کو چاہیئے کہ وہ ایک صاف تختی ساتھ لے کر جائیں انہیں اس پر لکھنے کو وہاں بہت کچھ ملے گا لیکن اگر وہ اس تختی پر پہلے ہی بہت کچھ لکھ کر لے جائیں گے تو انہیں وہاں کچھ نہیں ملے گا



    ہنزہ داستان ۔۔۔۔۔مستنصر حسین تارڑ

    Last edited by saraah; 14 June 2011, 13:32.
    شاہ حسین جیہناں سچ پچھاتا' کامل عِشق تیہناں دا جاتا
Working...
X