Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے


    اللہ کی ہستی سے زیادہ حسین وجود کسی کا نہیں ۔ مگر اس کا یہ حسن اس کی صفات کی شکل میں جلوہ گر ہوتا ہے ۔ سورج اس کے جلال کا ایک ادنیٰ پرتو ہے ۔ بدر کامل اس کے جمال کا ایک حقیر نمونہ ہے ۔ آسمان اس کی عظمت کا ایک معمولی سا نشان ہے ۔ بارش اس کی رحمت کا محض ایک قطرہ ہے ۔ زندگی اس کی قدرت کا صرف ایک اشارہ ہے ۔ مخلوقات میں


    پائی جانے والی محبت اس کی شفقت کا بس ایک ذرہ ہے ۔ اللہ کی صفات کاملہ کا مخلوقات میں یہی ظہور وہ ذریعہ ہے جس سے بندۂ مومن یہ جانتا ہے کہ اس کا رب کیسا ہے ۔



    اس بے مثل اللہ کی معرفت اگر کسی انسان کو حاصل ہوجائے تو وہ خود بھی کامل ہوجاتا ہے ۔ اللہ کی بندگی اس کی زندگی ہوجاتی ہے ۔ مخلوق سے محبت اس کی عادت بن جاتی ہے ۔ صبر اس کی سیرت اور شکر اس کا طریقہ بن جاتا ہے ۔ اللہ کی یاد اسے قوت دیتی ہے اور اللہ کی لگن اسے ہر سرد و گرم میں باعمل رکھتی ہے ۔ یہ بندۂ مومن ہوتا ہے جس کا دل اللہ کا گھر بن جاتا ہے ۔



    اللہ کے اس گھر میں کبھی کوئی منفی جذبہ جگہ نہیں بنا پاتا۔ حسد، تکبر، کینہ، نفرت، بخل، اسراف، نمود و نمائش، نفسانیت، غفلت، غیبت، تجسس، بدگمانی، حرام کی محبت جیسی گندگیاں کبھی اس گھر میں نہیں آ سکتیں جس گھر میں اللہ کی یاد رہتی ہو۔ اس کی خوارک، اس کی گفتگو، اس کی عادات سب اس کے قابو میں ہونے کے باوجود اس کے رب کی مرضی کے خلاف نہیں جا سکتیں ۔ اور کبھی چلی جائیں تو وہ توبہ کے آنسوؤں سے اپنے ہر داغ کو دھو ڈالتا ہے ۔ یہ بندۂ مومن ایک مکمل آزاد وجود ہوتا ہے ، لیکن یہ ایک مکمل پابند اور گرفتار شخص بن کر جیتا ہے ۔ یہی آزاد مگر اسیر بندہ دراصل بندۂ اللہ ہوتا ہے :


    تم نے اپنا بناکے چھوڑ دیا


    کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

  • #2
    Re: کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

    اسلام ُعلیکم
    بہت عمدہ اقتباس شئیر کیا ہے
    چند الفاظ لیکن پر معنی
    اس خوبصورت شئیرنگ کا بہت بہت شکریہ
    ایک بات پوچھنی تھی کہ فورم پر یہ فونٹ سٹائل کونسا ہے (ان پیج میں تو یہ نستعلیق فونٹ ہے) لیکن فورم پر کس نام سے ہے یا آپ کس طرح استعمال کرتی ہیں اس بارے میں رہنمائی فرمائے گا شکریہ
    :star1:

    Comment


    • #3
      Re: کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

      walikum salam

      excellent sharing
      میں نعرہ مستانہ، میں شوخی رندانہ

      Comment


      • #4
        Re: کیا اسیری ہے کیا رہائی ہے

        nice.....

        Comment

        Working...
        X