''پران ؟ چکر یہ کیا بلائیں ہیں سر۔۔۔''
آج کے لیے کافی خوراک ہو چکی باقی پھر کسی دن ؛
میں آپ سے کہاں ملوں سر-
مجھ سے ملنے کی کیا ضرورت ہے ورزش کرتے رہو اور سوچتے رہو تم کو کس چیز کی تلاش ہے ؟-----اپنی یا خدا کی ----اس کے علاوہ ہر تلاش بیکار ہے ''
کسی کی بھی نہیں ---مجھے تو بس جلن نا ہوا کرے معدے میں-
فائن فائن ۔۔۔ یہ تو اور بھی اچھا ہے جب منزل اتنی چھوٹی ہو اور قریب ہو تو فکر کیسا؟
مجھے یقین نہیں اتا سر کہ ایسی معمولی ورزشوں سے فائدہ ہوگا سر---
نہیں آتا ؟
نہیں جی ۔۔۔۔
اوئے پینڈو تمہارا قصور نہیں ۔پہلے انسان اپنی تلاش کرتا تھا یا خدا کی اسکی جستجو بے نام نہیں ہوتی تھی ۔اب تمہارے جیسا ماڈرن پڑھا لکھا گدھا یہ بھی نہیں جانتا کہ اسے تلاش کس کی ہے پھر وہ کیسے مان لے کہ کہیں کوئی سادہ سا علاج ہے جو اسے سکون دے سکتا ہے ۔۔۔اچھا چند دنوں کے لیے تجربے کے طور پہ یوگا کر لو گے؟
اگر آپ حکم دیں ۔۔۔۔۔؛
حکم کے ٹٹو اپنے فائدے کے لیے یوگا کرنا ہے مجھے خوش کرنے کے لیے نہیں '
اگر افاقہ نا ہو تو آپ کو کہاں تلاش کروں ؟
مجھے کیوں تلاش کرنا ہے ؟ سودائی آدمی مجھے نہیں ملنا نا ہی کوشش کرنی ہے مجھے ملنے کی ۔۔۔۔یوگا کرنا ہے کرتے چلے جانا ہے''
مجھے ایک عرصے کے بعد بیساکھی ملی تھی میں اسے چھوڑنا نہیں چاہتا تھا -
میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں باقائدگی سے ۔۔۔۔ہر روز ۔۔۔۔ میں نے التجا کی ۔
میں اس کے خلاف ہوں ۔۔۔میں اسپون فیڈنگ کے خلاف ہوں تم میں اپنے السر سے لڑنے کی قوت پیدا ہونی چاہیے ۔تمیں اپنی بیٹری خود چارج کرنے کا طریقہ آنا چاہیے مجھے ملتے رہے تو میں تمیں تباہ کر دوں گا ''
----------
راجھ گدھ از بانو قدسیہ
سے ایک اقتباس

Comment