Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا ا

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا ا

    السلام و علیکم

    اردو زبان کے لکھنے میں خط نستعلیق کو شائید سب سے زیادہ اہمیت حاصل ہے۔ یہ وہ رسم الخط ہے جس میں ہماری اردو، معاشرتی علوم، اسلامیات کی ٹیکسٹ کی کتابیں ہوا کرتی ہیں۔
    آپ نے مشہور اردو پروگرام "ان پیج" تو استعمال کیا ہوگا۔ اس میں استعمال ہونے والا رسم الخط نوری نستعلیق ہے جو واقعی اپنی مثال آپ ہے۔ مگر ان پیج کا فونٹ ہم سوائے ان پیج کے کہیں اور استعمال نہیں کر سکتے اور اس معاملے میں ان پیج کے ہی پابند ہیں۔ اور دوسری بات یہ کہ ان پیج کافی مہنگا بھی ہے۔

    تو ایک بہت اچھی خبر یہ ہے کہ انٹرنیٹ پر آج ہی کے دن یعنی ۲ نومبر ۲۰۰۸ کو اب سے چند گھنٹے پہلے ایک نیا نستعلیق فونٹ ریلیز کیا گیا ہے۔ جو کوالٹی میں اپنی مثال آپ ہے۔اور سب سے بڑی بات یہ کہ اسے انسٹال کر لینے کے بعد اسے آپ اپنی ونڈوز میں تقریباً ہر اس پروگرام میں استعمال کر سکتے ہیں جس میں فونٹ استعمال ہونے ہیں، جیسے مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل، اوپن آفس وغیر ۔
    یہ اہم اور خوبصورت فونٹ آپ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں:
    http://www.urdushare.net/alvi/Alvi_Nastaleeq_1_0_0.zip
    اور اسے انسٹال کرنا بھی بہت آسان ہے۔
    ڈاؤن لوڈ ہونے کے بعد، زپ فائل سے یہ فائل باہر نکالیں:
    Alvi Nastaleeq_1_0_0_shipped.ttf
    اور پھر اسے اس فولڈر میں کاپی کر دیں:
    C:\WINDOWS\Fonts
    اب اگر آپکی ونڈوز میں اردو زبان اور اسکا کی بورڈ انسٹال ہے، تو پھر آپ اس فونٹ کو جہاں چاہے استعمال کر سکتے ہیں۔


    اور ویسے میری یہ تحریر بھی اسی فونٹ میں لکھی گئی ہے۔ جب آپ فونٹ ڈاؤن لوڈ کر لیں تو پھر دوبارہ میری اس تحریر کو دیکھئے گا۔ یا اوپر دیئے گئے روابط پر جائیے گا تو آپ کو اس فونٹ کی انٹرنیٹ پر استعمال کی اہمیت بھی سمجھ آجائے گی۔

    اُمید ہے آپ اس فونٹ کو استعمال کریں گے اور اردو کو ایک بہتر خط نستعلیق کی صورت میں دیکھیں گے۔
    والسلام
    فرخ
    Last edited by Farrukh; 2 November 2008, 19:26.
    -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

  • #2
    Re: علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا &#1575

    bohat khoob farukh bhai main nay ye news dekhi bari khuhi hui
    ساقیا ہور پلا ہور پلا ہور پلا

    Comment


    • #3
      Re: علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا &#1575

      Waqai kamal ka font hai
      I like it

      Comment


      • #4
        Re: علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا &#1575

        Originally posted by aabi2cool View Post
        bohat Khoob Farukh Bhai Main Nay Ye News Dekhi Bari Khuhi Hui
        بہت شکریہ عابد بھائی۔:)۔
        -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

        Comment


        • #5
          Re: علوی نستعلیق اردو کی ویب دنیا میں ایک بڑا &#1575

          Originally posted by adnans View Post
          waqai Kamal Ka Font Hai
          I Like It
          شکریہ عدنان بھائی
          -*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-*-

          Comment

          Working...
          X