Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

kesy Kesy Shandar Log Thy kabi hum ma :(

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • kesy Kesy Shandar Log Thy kabi hum ma :(


    فیض احمد فیض طالب علم تھے اور کالج میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ تاش کھیل رہے تھے کہ اچانک ان کے استاد صوفی غلام مصطفی تبسم پہنچ گئے۔ لڑکوں کے ہاتھ میں تاش کے پتے دیکھ کر خوب بپھرے، خوب گرجے کہ تم لوگ نالائق ہو، لچے ہو لفنگے ہو اور کالج میں تاش کھیلتے ہو وغیرہ وغیرہ۔ جب شاگردوں کا منہ فق ہو گیا ، ہونٹ خشک ہو گئے اور سر ندامت کے مارے جھک گئے تو صوفی صاحب خود بھی بیٹھ گئے اور بولے "اچھا ہمارے پتے بھی بانٹو"۔ فیض صاحب نے صوفی صاحب کی موجودگی میں مجھے بتایا کہ "ہم نے سارے شرعی عیب صوفی صاحب سے سیکھے ہیں۔
    :(
Working...
X