Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

نمل از نمرہ احمد

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • نمل از نمرہ احمد



    Namal Novel Quotes

    Nasri Adab activity



    ’’فارس بھائی، یہ جل گئی۔‘‘ صداقت نے شرٹ سامنے کی۔ شرمندگی سے سر بھی جھکایا۔
    زمر نے چونک کر شرٹ کو دیکھا، اس کی تیوری چڑھی، پھر ذرا تھمی، فوراََ سے فارس کو دیکھا۔ (یہ ابھی صداقت کو ڈانٹے تو سہی! میں اس کو....)
    ’’وہ بلیک والی پریس کر دو پھر۔‘‘ فارس نے بس ایک نظر اس شرٹ کو دیکھا، اور سیڑھیوں کی طرف بڑھ گیا۔ زمر کے لب ذرا کھل گئے۔ قدرے تعجب سے اس نے فارس کو جاتے دیکھا۔
    ’’اس نے کچھ بھی نہیں کہا؟‘‘
    صداقت نے بہت تسلی آمیز انداز میں ہاتھ جھاڑے۔’’ پچھلے ہفتے بھی ایک جلائی تھی،، تب بھی کچھ نہیں کہا تھا۔‘‘
    زمر کھول کر اس کی طرف مڑی۔ اگلے دس منٹ تک صداقت نے سر جھکا کر اس کی صلواتیں سنیں جن میں مسلسل ’’صداقت آپ کا دھیان کہاں ہوتا ہے؟ آپ یہ اور آپ وہ ‘‘ کی تکرار تھی۔
    اور اوپر چڑھتے فارس نے سر جھٹکا تھا۔ (ملازم آپ ہے، اور شوہر تم ہے؟ یہ عورت کبھی نہیں سیدھی ہو گی!)

    نمل از نمرہ احمد
Working...
X