وقت نہیں رکتا لیکن کہیں نہ کہیں ہم رک جاتے ہیں ________سرخ اینٹوں سے بنے کسی آنگن میں ___کہیں باورچی خانے میں چولہےکے پاس دھری پیڑھی پر .____ یا کسی چھت پر لیٹے ، تارے گنتے .______ ہمیں پتا ہی نہیں چلتا کہ کب لمحے ہمیں قید کر لیتے ہیں ____ کوئی چاۓ کی پیالی ایسی ہوتی ہے جس کا ذائقہ زبان کبھی بھول نہیں پاتی ____ کوئی سرگوشی ،کوئی مسکراہٹ ، کوئی مہک ، کوئی قہقہہ ، کوئی آنسو ، کوئی سناٹا____تمام عمر کے لئے زندگی پر حاوی ہو جاتا ہے _____پرانی یادوں پر نئی یادیں سجانا در حقیقت ایک مشکل امر ہے ___جبھی تو ہم تھک ہار کر بیٹھ جاتے ہیں اور زندگی مسکراتی ہوئی پاس سے گزر جاتی ہے____________________
Announcement
Collapse
No announcement yet.
Unconfigured Ad Widget
Collapse
وقت نہیں رکتا.............. لیکن
Collapse
X
Comment