Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Baba Muhammad Yahya Khan Quotes - بابا محمد یحییٰ خان کے اقوال

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • Baba Muhammad Yahya Khan Quotes - بابا محمد یحییٰ خان کے اقوال



    °اَرضی اور افلاکی عُلوم کا ذِکر چھِڑا تو یہ بھی جاننا چاہئے کہ صحرا میں اتنے ریگ ذرّے' آسمان پہ اِتنے نجوم اور بحر میں اِتنی ماہیاں نہیں کہ جتنے عُلوم محِض اِس کُرّہِ اَرض پہ عِلمُ الاِسماء کے باطن اور اِس کی برکت سے اِنسان کے لئے اُتارے گئےـ
    اِن علوم سے کس اِنسان کو کتنا حصّہ اور دَرجہ مِلا یہ دینے والے کی مَشیّت اور لینے والے کے مَقسوموں اور حُسنِ مَقدور پہ منحصر ہےـ
    آگے بڑھ کر مزید سمجھ میں آیا کہ ہر جہان اور طبقات کے اپنے اپنے طَور، قانون اصول، قدریں، نظام اور عُلوم ہیں ـ حتیٰ کہ اِن پہ نبی پیغمبر، کتابیں اور شریعتیں تک اِن کے مطابق اُتریں، جو دوسرے طبقات دُنیاوں سے انضباط نہیں رکھتی تھیں-
    بالآخر نبی آخر الزّمان صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
    رحمتہُ للعالمین اور فُرقان المجید کو آخری مکمل کتاب کہہ کر دین اور شریعت محمّدیہ پہ اکملیّت کی اِلٰہی کی مُہر ثبت کر دی گئی-
    "اکثر مسافر، منزلوں کے لئے ہوتے ہیں لیکن کوئی منزل ایسی بھی ہوتی ہے جسے خود مسافر کی تلاش رہتی ہے جو اُس کی منزل کا سنگِ میل ہوتا ہے -"

    "اَز بابا محمد یحییٰ خان"
    کاجل کوٹھا
    ص:847
    ص:819
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk

  • #2
    زندگی میں اگر کوئی اُمنگ نہ ہو تو وہ قبرستان ہی بن جاتی ہے۔ جہاں حسرتوں اور نا آسودہ خواہشوں کے لاوارث مُردے دفن ہوتے رہتے ہیں۔۔۔ قبرستانوں میں تین طرح کے لوگ رہ سکتے ہیں۔ وہ جو مَر گیا ہو یا وہ جو کسی کے مَرنے کا منتظر ہو یا پھر جس نے اپنے اندر کو ختم کردیا ہو۔۔۔

    "زہر باد "
    شبِ دیدہ
    از
    بابا محمد یحییٰ خان
    صفحہ نمبر 23
    Hacked by M4mad_turk
    my instalgram id: m4mad_turk

    Comment


    • #3
      Beautiful sharing.

      Comment

      Working...
      X