Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

علم کے چار قسم ہیں

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • علم کے چار قسم ہیں



    جان لے کہ علم کے چار قسم ہیں :۔
    یعنی علم عاری، علم قاری، علم اختیاری اور علم افتخاری۔ علم عاری وہ ہے کہ جس سے انسان دنیا کے بدلے دین کو بیچ دیتا ہے اور رشوت و ریا و کبر و ہوا کی راہ اختیار کر کے اللّٰہ سے دور ہو جاتا ہے۔ علم قاری وہ ہے کہ جس سے انسان رضائے الہٰی کی خاطر قرآن کی تلاوت کرتا ہے یا اُسے حفظ کرتا ہے اور اُس کا ثواب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم کی روح مبارک کو ہدیہ کر دیتا ہے۔ علم اختیاری وہ ہے کہ جس سے انسان مسائل فقہ سیکھتا ہے یا تفاسیر و احادیث پڑھتا ہے اور علم افتخاری وہ ہے کہ جس سے انسان راہ تصوف اختیار کرتا ہے اور معرفتِ توحید و تقویٰ و ورع و ہدایت و غنایت و ولایت فقر محمدی صلی اللّٰہ علیہ و آلہ وسلم سے سرفراز ہوتا ہے۔

    .. حضرت سخی سلطان باھُو رح ..
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

Working...
X