Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

IBN-INSHA ik tehrer se

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • IBN-INSHA ik tehrer se

    اسلام علیکم
    ابن انشاء کی ایک تحریر کا مختصر حصہ آپ کی خدمت میں پیش کر رہی ہوں اردو میں پہلی بارکوشش کی
    ۔ہےغلطی ہو تو درگزر فرمائیں

    اس میں کوئی شک نہیں کہ کفایت شعاری اور جزرسی جسے فضول خرچ خسست کا نام دیتے ہیں۔اﷲ کی دین ہے ۔ تاہم ایسی مثالیں بھی ہیں کہ انسان کوشش سے یہ ملکہ حاصل کر لیتا ہے۔ ان میں سب سے روشن مثال خود ہماری ہے۔ ابھی چند سال پہلے تو ہم کبھی کبھار کوئی چیز خرید بیٹھتے تھے اور ظاہر ہے کہ آخر میں پچھتاتے تھے۔ آخر ایک روز اپنے دوست ممتاز مفتی سے جو ہمارے ساتھ کام کرتے تھے۔ ہم نے گزارش کی کہ ہمارے ساتھ ایک نیکی کیجۓ ۔
    بولے "کہو کیا بات ہے۔ کچھ قرض چاہیۓ؟"
    ہم نے کہا " جی نہیں۔ وہ تو روز چاہیۓ ہوتا ہے۔ آج یہ کہنا ہے کہ ہم بازار میں خریداری کو نکلیں بو ہمارے ہم رکاب رہا کیجۓ۔ آپ کا کام فقط ہمیں مفید مشورے دینا ہوگا۔ جہاں آپ دیکھیڑ کہ ہم کو‏‏ئی چیز خریدنے پر تلے ہوۓ ہیں۔ آہستہ سے اتنا فرما دیا کیجۓ کہ اگلی دکان پر چار آنے سستی ہے۔
    بولے ٹھیک ہے۔ اب ہوا یہ کہ ہم نے ایک جگہ دو روپے موزوں کے طے کیے۔ (دکاندار تین روپے مانگ رہا تھا) اور بٹوہ نکال کر ادائگی کرنے کو تھے کہ مفتی جی نے کہا۔ "یہاں سے مت لو جی" فرئر روڈ کے فٹ پاتھ پر یہی چیز ڈیڑھ روپے کی ہے۔
    یوں ہمارے وہ دو روپے بھی بچے اور وہ ڈیڑھ روپیہ بھی، کیورکہ اس روز فٹ پاتھ پر تلاش بس؛ار کے باوجود دکان دار ہمیں نہ مل سکا۔مل جاتا تو مفتی صاحب فرماتے کہ " ذرا بندر روڈ پر چلو تو یہ موزہ ایک روپے میں دلادوں۔"
    چند روز میں ہم یہ بھول گۓ کہ یہ ترکیب مفتی صاحب کو خود ہم نے سمجھا ئی ہے۔ قارئین کرام بھی یہ نسخہ استعمال کو کے دیکھیں۔ فائدہ ہو تو اس فقیر کو دعاۓ خیر سے یاد فرمائیں۔

    Last edited by Pakiza; 16 May 2008, 01:51.

  • #2
    Re: IBN-INSHA ik tehrer se

    wa jee bahut acha hai...................

    Comment


    • #3
      Re: IBN-INSHA ik tehrer se

      Areeeeeeeeeee App Or Urdu ....hehehehe

      1st Post Me Hi KAal Ker Dia App Ne :D

      Thanks FOr Sharing :)

      App Ki 1st Kawish Per meri Taraf Se "Reputation" Qabool Kerain....

      Umeed Hai K App Iss Silseley Jo Jari Rekhain Gein.

      Comment


      • #4
        Re: IBN-INSHA ik tehrer se

        shukriya:)

        Comment


        • #5
          Re: IBN-INSHA ik tehrer se

          nice sharing Pakiza
          sigpic

          Comment


          • #6
            Re: IBN-INSHA ik tehrer se

            Comment


            • #7
              Re: IBN-INSHA ik tehrer se

              :hehe:
              achi sharing hai Pakiza keep it up..:phool:
              For New Designers
              وَ بَارِکْ لِيْ فِيْمَا أَعْطَيْتَ

              Comment


              • #8
                Re: IBN-INSHA ik tehrer se

                thanks Rida:D

                Comment

                Working...
                X