"خوشبو کا عشق"
جس نے پھول سے پیار کیا وہ جان لےکہ اسکی باقی زندگی ایک مجاور کی طرح گلتی سڑتی پتیوں سے اٹھتی باس کو یادوں کی مقدس لحد میں چھپانے کی سعی میں گذر جائے گی۔
جس کی محبت باغ کیلئے تھی اسکی پوری زندگی ان گنت پھولوں کے بیچ رقصاں رہے گی۔ اسکی نظر زمان ومکان کی چور درزوں سے ہزاروں لاکھوں پھولوں کو زندگی کی اونچی چٹانوں سے لاشئیت کے گہرے سمندروں کے بیچ جست لگاتے اور ایک نئی چھب ڈھب سے ابھرتے دیکھے گی۔
اور اگر کسی کا عشق اس خوشبو سے ہے جس کے مسکن کیلئے گلوں اور باغات کا یہ سارا کھیل رچایا گیا تو اسے نوید ہو کہ خوشبو کو زوال نہیں۔ زنداں کی سنگلاخ دیواریں ہوں یا میدانِ جنگ کے لاشوں سے اٹے میدان، رات بھر پتھر کوٹتا مزدور ہو یا پھر سارا دن کھیتوں میں پسینہ گراتا کسان، گہرے سمندروں کی پراسرار گھاٹیاں ہوں یا ہمارے شہروں میں کوٹ کوٹ کر بھرے انسان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خوشبو اتنی دیواروں کی چلمنوں سے بھی ہمارا حصہ رہے گی۔ وہ ہمارے ساتھ رہے گی یہاں تک کہ ہم اسکی انگلی پکڑے اس دیس پہنچ جائیں جس کی پیامبری کو وہ نگر نگر پھرتی تھی۔

Comment