Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

Pegham Magazine 2013

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • #46
    Re: Pegham Magazine 2013

    Originally posted by sheem View Post
    Wah g bhot zaberdast kaam hai sub ka :thmbup::phool: PG ko bhot mubarak ho :dance2:

    mai ratko parhongi InshAllah :hairdrayer:
    Thankyou so much kay U nay apnay forum ki designing magazine kay leye di :thanks:
    buhat khoobsurat kaam hai Mashallah :rose

    ub ham loog pakkay doost ban gay hian :lol:
    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

    Comment


    • #47
      Re: Pegham Magazine 2013

      Originally posted by -=The Driver=- View Post
      و علیکم السلام ۔۔۔
      ماشاء اللہ ماشاء اللہ بہت خوبصورت اور بہت ہی عمدہ رسالہ ہے۔۔۔
      یقیناً بہت محنت کی گئی ہے اس پر۔۔ میں ان تمام اراکین کو بہت بہت داد دیتا ہوں جس نے اس رسالے میں اپنے جوہر
      دیکھائے ہیں۔۔
      اللہ تعالیٰ پیغام ڈاٹ کام کو ایسے قائم و دائم رکھے ۔۔ آمین۔۔
      تمام ساتھیوں کو بہت بہت مبارک ہو۔۔
      خوش رہیں
      Thanxx :rose

      Next Mag k leye aap tayaar reheye :esmile:
      اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
      اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

      Comment


      • #48
        Re: Pegham Magazine 2013



        السلامُ علیکم ورحمتہ اللہ
        سب سے پہلے میگزین کے سرورق پر نظر پڑی جس کی عمدہ ڈیزائنگ نے ایک سحر میں گرفتار کر لیا خاص طور پر تھری ڈی میں پیغام لکھا ہوا بہت ہی اچھا لگا اور اس کیلئے منتخب کیئے گئے رنگوں نے بہ زبان خود یہ بتایا کہ ہم بہت ہی آرٹسٹک زہن کی ایجاد ہیں ۔
        میگزین کا مطالعہ شروع کرتے ہوئےسب سے پہلے سورہ حشر کی آخری دو آیات کو پڑھا
        (لیکن یہ نہیں معلوم ہو سکا کہ انہیں ڈیزائن کس نے کیا ہے؟)

        پھر نگہت جاسمین صاحبہ کی ڈیزائن کی ہوئی حمد باری تعالیٰ پڑھی یہ جان کر بہت خوشی ہوئی کہ نگہت صاحبہ نے اسے خاص طور پر میگزین کے لئے ڈیزائن کیا ہے۔اور کافی محنت و لگن سے کام کیا ہے۔(میری رائے میں اگر اپنا اور شاعر کا نام نیچےتحریر کرتیں تو شائد زیادہ مناسب ہوتا)اس کے بعد صفحہ تین پر آنچل صاحبہ کی ڈیزائن کی ہوئی حدیث مبارکہ سے فیضیاب ہوتے ہوئے صفحہ چار پر پہنچااور جنید بھائی کی نہائت عمدہ ڈیزائن کی ہوئی نعت شریفﷺ پڑھتے ہوئے آنکھوں کو عجب ٹھنڈک کا احساس ہوا کہ ایک تو نعت شریف ویسے ہی دلوں کو سکون دیتی ہے اوپر سے جنید بھائی نے جازب نظر سبز رنگ کا استعمال کرتے ہوئے اپنی کمال مہارت کا ثبوت دیا۔پھر صفحہ پانچ پر پرنس ٹائیگر صاحب کی نثری نعت شریف پڑھنے کو ملی ٹائیگر بھائی نے بہت عمدہ الفاظ استعمال کرتے ہوئے اپنے جزبات کا اظہار کیا(اللہ کرے ان کی لگن اور زیادہ)آمین
        صفحہ 6 پر ادارے کی جانب سے اداریہ پڑھا جس میں مس آنچل کا پیغام پڑھتے ہوئے اُن تمام ساتھی فورمز کی خدمات کا دل سے اعتراف کیا جن کی شب وروز محنت سے یہ خوبصورت میگزین پڑھنے کو ملا (لیکن اس طرح میگزین شروع ہونے کے بعد درمیان میں اداریہ کچھ عجیب سا بھی لگا کیونکہ اداریہ ہمیشہ کسی بھی میگزین کے شروع میں ہوتا ہے یا پھر ساتھی فورمز کی خدمات کا اعتراف مگیزین کے آخر میں کیا جاسکتا تھا
        ۔
        اداریئے کے بعد صفحہ سات پر پرنس ٹائیگر صاحب کی تحریر(اپنی خامیوں کوجانیے)پڑھنا شروع کیا اور لفظ بہ لفظ پڑھتے ہوئے احساس ہوا کہ پرنس صاحب نے مختصر ترین الفاظ استعمال کرنے کے باوجود بہت اہم معاشرتی رویوں پر کما حقہُ سیر حاصل روشنی ڈالی۔
        صفحہ 9اور 10پر اسلامی آرٹ کے نام سے بہت عمدہ اسلامی شہہ پارے دیکھتے ہوئے ماضی کی کئی یادیں بھی تازہ ہوئیں اور کچھ نئے پن کا احساس بھی ہوا کیونکہ ان میں سے کچھ ڈیزان شائد دوسرے فورم ممبران کے بنائے ہوئے شامل کئے گئے جو کہ بہت ہی عمدہ اضافہ ثابت ہوئے۔
        صفحہ نمبر 11 تا 13پر جنید بھائی کا ٹیکسٹ افیکٹس کے لئے بہت عمدہ تحریر کیا ہوا ٹیوٹریل پڑھا اور پیغام پر جس چیز کی سب سے زیادہ کمی ہے (کہ ٹیٹوریلز بہت کم بنتےہیں)وہ کمی دور ہوتی ہوئی محسوس ہوئی (سچی بات یہ ہے کہ میں فورمز پر یا تو اُس کے ٹیٹوریلز کی وجہ سے یا پھر کسی اردو کتاب کی وجہ سے ممبر بنتا ہوں،یہ صرف پیغام کی محبت ہے کہ اس سے ابھی تک یوں جڑا ہوا ہوں ورنہ ان کمیوں کی بنا پر نہ جانے اسے کب کا چھوڑ چکا ہوتا)۔ٹیٹوریل پڑھتے ہوئے ایک مسلہ بھی درپیش رہا کہ اس کے پس منظر اور فونٹ کا رنگ کچھ اس طرح مکس ہیں کہ پڑھنے میں دشواری آڑے آتی رہی۔اور فونٹ کا سائز بھی میگزین کی عام تحاریر کےمقابلے میں چھوٹا تھا؟اُمید ہے آئندہ اس جانب توجہ دی جائے گی۔
        صفحہ 14پر طارق عزیز خان اور مسعود صاحب کی عمدہ غزلیں پڑھنے کو ملیں طارق عزیز صاحب کی نظم نما غزل کے اشعار بہت دلنشین اور سبق آموز محسوس ہوئے جبکہ مسعود صاحب عین اپنی عادت کے مطابق محبوب سے بھی شکوے شکائت کرتے نظر آئے ۔

        صفحہ پندہ پر موجود ، دو نظمیں پڑھتے ہوئے پہلی نظم پر محسوس ہوا کہ یہ نظم میں نے کہیں پڑھی ہے لیکن اختتام سے قبل احساس ہوا کہ یہ تو میری اپنی تحریر تھی جس کو مرج کیا گیا ہے اور دوسرے حصے کو تو جو نظر انداز کرنا تھا کر ہی دیا گیا لیکن ساتھ ہی اس حصے کے الفاظ کوبھی آگے پیچھے کر دیا گیا لیکن خیر میرے لئے یہی بات کم نہیں کہ میگزین ٹیم نے مجھے اس قابل سمجھا کہ میری کسی بھولی بسری تحریر کو میگزین کا حصہ بناتے ہوئے مجھے بھی کسی نہ کسی طور میگزین میں شامل کر لیا ۔احساس صاحب کی چند الفاظ مگر پر معنی نظم بھی بہت عمدہ لگی۔
        صفحات 16تا 18پر خان جی سے ملاقات ہوئی ان کا اصل نام جان کرخوشی ہوئ (خان بھائی تیار ہوجائے اب آپ کو فہیم بھائی بھی کہا جائے گا)۔
        فہیم بھائی نے کہا کہ فورم پر جوزا محترمہ کی وجہ سے آئے لیکن میر اتو خیال ہے جوزہ محترمہ فورم کی وجہ سے آئیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
        فہیم بھائی کا اپنا شعر پڑھا بہت ہی عمدہ شعر ہے کیا بات ہے بہت خوب
        اپنی زندگی کی کتاب سے لفظ حسرت ہم نے مٹا دیا
        جسے چاہا اُسے پالیا جو پا نہ سکے اُسے بھلا دیا۔
        کُل ملا کر فہیم بھائی کے انٹرویو سے ان کی شخصیت کے بارے میں بہت کچھ جاننے کو ملا۔

        اس کے بعد پہنچا جشن آزادی سروے کے صفحات پرجہاں پرڈی سنٹ بوائے،دی فائر،مسعود ،مسٹر خان،جنید اختر اور اریج صاحبہ کی جشن آذادی مصروفیات کے بارے میں جاننے کوملا۔لیکن اپنی بھیجی ہوئی تحریر کی کمی بھی محسوس ہوئی (لیکن فورم پر آنچل صاحبہ کی وضاحت کے بعد انتظامیہ کی مجبوری سمجھتے ہوئے اس بات کو نظر انداز کر دیا )
        اس کے بعد 21،اور 22 نمبر کے صفحات پر پیغام ڈیزائنرز کے کچھ انمول فن پارے دیکھنے کو ملے اور یہاں پر اپنی چھوٹی سی کاوش دیکھ کر حیرت کے سمندر میں غوطہ زن ہوگیا،کہ میری ڈیزائنگ اس قابل کہاں کہ ایسے مایہ ناز ہنرمندوں کے مقابل کھڑی ہوسکے ؟ ان فن پاروں میں سے صفحہ ""21پر اللہ ہو اور قتیل شفائی کی غزل ""اور دوسرے صفحہ 22پر"تیری یاد اور صدا حسین صدا"کی شاعری پر کی گئی ڈیزائینگ بہت اچھی لگیں۔
        یہاں سے ہوتا ہواپہنچا نادیہ صاحبہ کی سجائی محفل میں جہاں جلدکے لئے ٹوٹکوں کو سرسری نظر سے دیکھتا ہوا نادیہ کچن میں جا ڈیرا ڈالا اور "لب شیریں"سے دہن کو شیریں کرتے ہوے سوچا کہ یہ ڈش پڑھتے ہوئے اتنی عمدہ لگ رہی ہے تو تیار ہوکر کیا خوب زائقہ بنتا ہوگا(اگر میرے پاس باورچی خانے کی سہولت ہوتی تو ضرور ٹرائی کرتا )۔

        اس کھانے پینے کے صفحے سے نکلا تو آگے ڈیزائنگ کی عجب دنیا منتظر تھی جس میں ساتھی فورمز کے ہنرمندوں کے فن پارے چمکتے دمکتے نظر آئے اردو شناس کے نومی خان،حسین پل کی ڈیپ لس آئی،سچی دوستی کے ہنر مند ویمپائر ہڈن ورڈز،اور آخر میں اپنا کارنر کے دوست (جن کا نام معلوم نہیں ہوسکا معذرت قبول کریں) ان سب دوستوں کے فن پارے ایک ساتھ دیکھ کر اپنے فورم کی وسیع القلبی پر عش عش کرتا رہا(کہ نیٹ کی دنیا میں ایسی مثال کم ہی ملے گی کہ نہ صرف دوسرے فورمز کے ممبران کو اپنا ہنر شئیر کرنے کی اجازت اُن کی ذاتی حیثیت کے علاوہ اُن کو اپنے فورمز کے نام بھی شئیر کرنے کی اجازت دی گئی )۔(اُمید ہے دوسرے فورمز بھی اب پیغام کی تقلید کرتے نظر آئیں گے اور اس طرح فورمز کے درمیان اتحاد و بھائی چارہ پیدا ہوگا)
        اس ڈیجٹل آرٹ گیلری سے نکلا تو اگلے صفحے پر رابعہ اقبال صاحبہ کے سچ مچ کے آرٹ نمونے دیکھ کر اُن کی تعریف کئے بغیر نہیں رہا جاسکا بہت عمدہ کوششیں کی ہیں رابعہ صاحبہ نے۔

        آخری صفحے پر میگزین ٹیم کے بارے میں جان کر بہت اچھا لگا کہ ایک ایک ممبر سے تعارف حاصل ہوسکا بے شک یہ تمام ممبران بے حد تعریف اور شکرئے کے حق دار ہیں بلکہ میں تو کہوں گا کہ اس نفانفسی کے دور میں جس طرح ان ممبران نے اپنی خدمات پیش کی ہیں اُن کے سامنے لفظ شکریہ بہت کم محسوس ہوتا ہے۔ڈیپلس آئی صاحب نے واقعی میں سرورق میں ایسی جان ڈال دی کہ جسے دیکھ کر یہ جستجو پیدا ہوجاتی ہے کہ اس عمدہ سرورق کے اندر کیا کیا نہ موجود ہوگا ،اور باقی ٹیم ممبران(آنچل،نائٹ جیسمن،جنید اختر،نادیہ خان اور پرنس ٹائیگر)صاحبان نے اپنی بھرپور محنت کے ذریعے اس تسلسل کو ٹوٹنے نہیں دیا ۔
        آخر میں آپ تمام احباب سے معذرت چاہوں گا کہ اگرمیرے اس تبصرے میں کسی کی دل آزاری ہوئی ہو یا میں کسی کے کام کے بارے میں درست الفاظ استعمال نہ کر سکا ہووں۔
        والسلام ایس اطہر

        :star1:

        Comment


        • #49
          Re: Pegham Magazine 2013

          S.Athar aap kay detail reply ko parh kay buhat khushi hovi ..really kuch points aisay bhi aap nay likhye hian k us waqat zehen main nahi they miss kar deye me nay :--) ub yaad rehy gay or mistakes nahi houn ge inshallah :rose bus members bhi active rehian or Team bhi to buhat jald ham aik or magazine (or aik new project hai wo bhi aap sub k samnay laaian gay):--)
          Magazine main jaha Team Work hota hai vohan Members ki entries shamil ki jati hian na to un kay tawaun ki bhi zarorat hoti hai kay har cheez Time pay ho jaye :--)
          deepless eye ka aik bara karnama hai yeh kay mushkil waqat main hamara sath dia ..frontpage, poray Mag ki layout,inpage ka bhi kafi kaam kia hai or kafi cheezian arrange ki hain :rose
          baki Team ka bhi shukria :rose ..Inshallah ham jald aik or nai cheez aap tuk pounchaian gay :thmbup:
          اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
          اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

          Comment


          • #50
            Re: Pegham Magazine 2013

            JO Cheezian is MAG main reh gai hian wo Next Mag main shamil kar lain gay inshallah :rose

            or Mag ki Falsh books main nay upload kar di hian ..Flashbook main Mag deekhye or bhi acha lagaye ga aap logo ko :thmbup:

            اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
            اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

            Comment


            • #51
              Re: Pegham Magazine 2013

              پیغام میگزین ستمبر 2013 کا ایڈیشن دیکھا، ڈاؤن لوڈ کیا۔۔ پڑھا۔ بہت مزا آیا۔
              البتہ اگر برا نہ لگے تو کچھ تنقید کر ڈالوں۔۔۔ اور امید ہے کہ اس سے سبق ہی سیکھا جائے گا، نہ کل دل پر لیا جائے گا۔۔

              اسلامک آرٹ کی تصاویر ایک پیج پر زیادہ سے زیادہ دو۔ ورنہ ایک ہی ٹھیک تھی۔
              ٹیوٹوریل کی تحریر بہت چھوٹی تھی۔اور اسی طرح سنیپس بھی چھوٹے تھے۔ تو زوم ان کر کے انھیں پڑھنا اور دیکھنا پڑا۔
              صفحہ نمبر 15 پر دونظمیں، ایس اطہر اور احساس کی۔ کلر کنٹراسٹ زیادہ نہیں تھا۔ پھر اطہر کی نظم کی طوالت کی بنا پر اسکے فانٹ کا سائز چھوٹا ہو گیا تو آسانی سے پڑھی نہیں گئی۔
              مسٹر خان کے انٹرویو میں املاء کی غلطیاں تھیں۔جیسے کمپر مائز(کمپرو مائز)۔ دماغدونوں (دماغ دونوں) ۔دوکھا دے (دھوکا دے)۔ بلکل (بالکل)۔ بلاک (بلیک)۔ جینس (جینز)۔ حالا (ہالا) ۔ بے نیاز نہیں بانیاز۔۔۔
              جشنِ آزادی سروے میں میرا پیغام بھی غائب تھا۔۔
              صفحہ 21 پر ڈئزاننگ شوکیس میں 3 تصویریں۔تو ان پر لکھائی پڑھی نہیں گئی۔ ایک پر ایک ہی رکھنے کی کوشش کریں۔اسی طرح صفحہ 22 پر بھی۔
              حسین پل کا ڈیزائن اچھا نہیں تھا۔ اقبال کی خوبصورت شاعری کا سارا لطف خراب کر دیا۔

              اگر شیئرنگ کے لحاظ سے بات کی جائے تو بہت عمدہ تھی۔ مندرجہ بالا غلطیوں کو صرفِ نظر کرتے ہوئے، ڈیزائننگ لاجواب تھی۔ ڈیپ لیس آئیز واقعی میں داد و تحسین کے مستحق ہیں۔ بہت عمدہ، بہت خوب۔
              اور قطع نظر ان سب کے پیغام نے واقعی میں بہت عمدگی سے میگزین کے کام کو آگے بڑھایا۔ اگرچہ شیئرنگ تھوڑی کم تھی، لیکن پھر بھی بہت اچھی تھی۔

              Comment


              • #52
                Re: Pegham Magazine 2013

                [MENTION=18407]Prince Tiger[/MENTION] ..kafi time bad shuru kia hai MAG ka kaam na ..inshallah agay mazeed achay say acha karnay ki kushish karain gay :thmbup:
                or members say bhi ummid hai kay wo bhi sub time pay send karain gay or ham is kaam main mazeed nikhaar peda kartay jaian gay :rose
                اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                Comment


                • #53
                  Re: Pegham Magazine 2013

                  acaha hay :trophy:

                  Comment


                  • #54
                    Re: Pegham Magazine 2013

                    Originally posted by bintul hoda View Post
                    acaha hay :trophy:
                    shukria :rose aap loog bhi participate karain October Magazine main :rose
                    اللھم صلی علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔
                    اللھم بارک علٰی محمد وعلٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم وعلٰی آل ابراھیم انک حمید مجید۔

                    Comment

                    Working...
                    X