Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

آلو چاٹ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • آلو چاٹ


    آلو چاٹ



    بمشکل ہی کوئی فرد ایسا ہو گا جو مزیدار آلو چاٹ سے آشنا نہ ہو گا ۔
    یہ گونا گوئی کی حامل ڈش ہے جسے مختلف لوگ مختلف انداز سے تیار کرتے ہیں۔
    یہاں پر آلو چاٹ کی پنجابی طرز پیش کی جا رہی ہے یہ حقیقی پنجابی انداز میں تیار کی گئی ہے اور اس میں چاٹ مسالہ۔۔ لیموں کا رس (جوس) ۔ پودینہ۔ اور دھنیا استعمال کیا گیا ہے ۔ یہ چاٹ دیکھ کر آپ کے منہ میں پانی بھر آئے گا اور آپ اسے کھائے بغیر نہ رہ سکیں گے۔
    یہ چاٹ ایک مثالی ہلکا پھلکا کھانا ہے۔ اسے چائے کے ساتھ بھی پیش کیا جا سکتا ہے اور کھانے کے ہمراہ بطور لوازمہ بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔

    تیاری کا دورانیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 10منٹ
    پکانے کا دورانیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 15 منٹ
    4 افراد کے کھانے کے لیے کافی ہے۔

    اجزائے ترکیبی (Ingredients)
    -1 3 کپ آلو۔ اُبلے ہوئے۔ چھیلے ہوئے۔ اور مکعبوں (Cubes) میں کٹے ہوئے۔
    -2 3 کھانے کے چمچ آئل۔
    -3 2 چائے کے چمچ سبز مرچ۔ کٹی ہوئی۔
    -4 2 کھانے کے چمچ پودینہ کے پتے۔ کٹے ہوئے۔
    -5 2 چائے کے چمچ ادرک۔ کدو کش کر دہ۔
    -6 2 چائے کے چمچ چاٹ مسالہ۔
    -7 1 کھانے کا چمچ لیموں کا رس (جوس)
    -8 نمک حسبِ ذائقہ۔
    -9 1 کھانے کا چمچ دھنیا۔ کٹا ہوا ( برائے گارنش)

    تیاری (Preparation)
    -1 ایک نان اسٹک پین میں آئل گرم کریں۔
    -2 آئل میں آلو شامل کریں۔
    -3 اس وقت تک پکائیں حتیٰ کہ آلو سنہری براؤن رنگت اختیار کر جائیں ۔
    -4 آئل جذب کرنے والے کاغذ پر نچوڑ لیں۔
    -5 ایک جانب رکھ دیں۔
    -6 سبز مرچ۔ دھنیا۔ پودینے کے پتے اور ادرک باہم یکجا کریں۔
    -7 ایک مکسر میں انہیں بلینڈ کریں (اگر ضرورت محسوس ہو تو تھوڑا سا پانی بھی شامل کر لیں) اور ان کی ایک ہموار پیسٹ بنا لیں۔
    -8 ایک جانب رکھ دیں۔
    -9 آلو۔۔ تیار کردہ پیسٹ۔ چاٹ مسالہ۔ لیموں کا جوس (رس) ایک پیالے میں باہم یکجا کریں۔
    -10 آہستگی کے ساتھ اچھا لیں۔
    -11 دھنیا کے ساتھ گارنش کریں۔
    -12 فی الفور کھانے کے لیے پیش کریں۔



Working...
X