Announcement

Collapse
No announcement yet.

Unconfigured Ad Widget

Collapse

اچاری چنا پلاؤ

Collapse
X
 
  • Filter
  • Time
  • Show
Clear All
new posts

  • اچاری چنا پلاؤ


    اچاری چنا پلاؤ




    ہم میں سے بہت سے لوگوں نے اکثر اچاری گریوی (شوربہ) کھائی ہو گی۔ لیکن یہاں پر ایک دلچسپ پکوان پیش کیا جا رہا ہے۔ اس پکوان سے مجھے اس وقت آشنائی ہوئی جب کہ میں پنجاب میں مقیم تھا اور ایک دھابے میں کھانا کھا رہا تھا۔ دھابے کا مالک اس ریسپی کو میرے ساتھ شئیر کرنے پر خوشی محسوس کر رہا تھا۔
    اچاری مسالے مثلاً سونف۔ رائی۔ میتھی۔ کلونجی اور الائچی وغیرہ لمبے باسمتی چاولوں اور کسی قدر چنا کے ساتھ باہم یکجا کئے جاتے ہیں اور اس طرح ایک مہک اور خوشبو کا حامل پلاؤ منظر عام پر آتا ہے۔
    پنجابی گرم مسالہ ایک اہم کردار ادا کرتا ہے اور اس پکوان کے ذائقے میں اضافہ کرتا ہے۔
    پلاؤ میں آم کے آچار کا مسالہ استعمال کیا جاتا ہے اور اس پکوان کا یہی راز ہے۔
    لہٰذا آپ بھی اس پلاؤکو تیار کریں اور اپنی فیملی کے ہمراہ اس سے لطف اندوز ہوں۔

    تیاری کا دورانیہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 15 منٹ
    پکانے کا دورانیہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 20 منٹ
    4 افراد کے کھانے کے لیے کافی ہے۔
    بھگونے کا دورانیہ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 10 منٹ

    اجزائے ترکیبی (Ingredients)
    -1 2 کھانے کے چمچ آم کا آچار۔
    -2 1 کپ لمبے (باسمتی) چاول۔
    -3 2 کھانے کے چمچ گھی۔
    -4 1 چائے کا چمچ سونف۔
    -5 1 چائے کا چمچ رائی۔
    -6 1 چائے کا چمچ میتھی۔
    -7 1 چائے کا چمچ کلونجی۔
    -8 2 عدد موٹی الائچی۔
    -9 چائے کا چمچ زیرہ۔
    -10 چائے کا چمچ ہینگ۔
    -11 کپ پیاز۔کٹے ہوئے۔
    -12 1 چائے کا چمچ ادرک۔ لہسن پیسٹ۔
    -13 کپ کابلی چنے۔ بھگوئے ہوئے اور اُبلے ہوئے۔
    -14 چائے کا چمچ پسی ہوئی ہلدی۔
    -15 چائے کا چمچ پسی ہوئی مرچ۔
    -16 چائے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ۔
    -17 نمک حسبِ ذائقہ۔

    تیاری (Preparation)
    -1 ایک مکسر میں آم کا اچار بلینڈ کریں اور اس کی رف سی پیسٹ بنا لیں۔
    -2 ایک جانب رکھ دیں۔
    -3 چاول صاف کریں ا ور دھوئیں۔
    -4 10 منٹ تک چاول بھگوئے رکھیں۔
    -5 نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔
    -6 2 1/2 کپ پانی اُبلنے کے لیے رکھیں۔
    -7 ایک پریشر کُکر میں گھی گرم کریں۔
    -8 گھی میں سونف۔ رائی۔ میتھی۔ کلونجی۔ موٹی۔ الائچی۔ زیرہ اور ہینگ شامل کریں۔
    -9 جب یہ چٹخنے لگے تب پیاز شامل کریں۔
    -10 اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ پیاز شفاف بن جائیں۔
    -11 ادرک۔ لہسن پیسٹ۔ کابلی چنے۔ہلدی۔ مرچ۔ پنجابی۔ گرم مسالہ۔ نمک شامل کریں۔
    -12 تیار کردہ آم کے اچار کی پیسٹ بھی شامل کریں۔
    -13 2 منٹ تک بھونیں۔
    -14 چاول شامل کریں اور مزید 2 منٹ تک بھونیں۔
    -15 گرم پانی شامل کریں اور 2 سیٹیوں (Whistles) تک پریشر کُکر میں پکائیں۔
    -16 ڈھکن کھولنے سے قبل گیس خارج کریں۔
    -17 ہلکے پھلکے انداز سے ایک کانٹے کے ساتھ چاولوں کے دانے الگ الگ کریں۔
    -18 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔
Working...
X